ریحان نستعلیق

arifkarim

معطل
برادرم متلاشی کے مہر نستعلیق فانٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر ریحان انصاری کی خطاطی کیساتھ پیش خدمت ہے ’’ریحان نستعلیق‘‘ فانٹ کا ایک نمونہ:
d000090.gif

یہ خفی خط ہے یعنی چھوٹے سائز کے متن کو مدنظر رکھ کربنایا گیا ہے۔ فانٹ کی خطاطی لاہوری و دہلوی فن کو ملا کر کی گئی ہے۔ امید ہے ناظرین کو یہ نیا انداز پسند آئے گا۔ اپنی بہترین مثبت و منفی آراء سے نوازیں :)
نبیل متلاشی شاکرالقادری محمد تابش صدیقی یاز عبدالحفیظ راحیل ہوڑیکر ناظم رضا مصباحی وجی بشارت علی سید منظر سعادت الف نظامی الف عین سید ذیشان محمد سعد
 
الحمد للہ، جملہ خیرخواہان و ناقدین کا ممنون ہوں کہ آپ سب نے احقر کی اس کاوش کو سراہا۔ اللہ آپ کو جزائےخیر سے نوازے۔ یہ فانٹ برادرم عارف کریم اور ذیشان نصر (مہر نستعلیق) کی تحریک و مہمیز کے بغیر نہیں بن سکتا تھا۔ آپ دونوں کی تکنیکی امداد و رہنمائی نے مجھ خاکسار کو اس قابل بنایا کہ ایک ریکارڈ ٹائم (محض ایک مہینہ) میں اس کی ڈیجیٹل خطاطی سے لے کر فانٹ کرئیشن کے مرحلہ تک میں سفر کرنے میں کامیاب رہا۔ اس میں سب سے بڑی اعانت یقیناً عارف کریم کی ہے کہ انھوں نے گویا کی بورڈ پر میری انگلیوں کو پکڑ پکڑ کر رکھوایا اور کام کروا لیا۔ فانٹ ابھی بالکل ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس میں کافی اصلاح کا کام بھی ہے، کچھ تکنیکی مسائل بھی حل کرنا ہیں۔ انشاء اللہ ایک کامیاب متنی فانٹ آپ سب کی خدمت میں رمضان کے تحفہ کی صورت میں پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔
 
آخری تدوین:
مجھے کوئی۔خاص نہیں لگا
ممنون ہوں برادر۔ البتہ ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ یہ فونٹ متنی ضروریات کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے آپ چھوٹے فانٹ سائز میں بھی دیکھیے اور اپنے مشوروں سے سرفراز کریں۔اردو میں اب تک متنی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے علیحدہ فانٹ نہیں بنایا گیا تھا۔ اسی غرض کے پیشِ نظر یہ کام کیا گیا ہے۔ ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ سرخیوں کے لیے میرا ہی ڈیزائن کردہ فیض نستعلیق فانٹ عوام و خواص میں مقبول بھی ہے اور مستعمل بھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ریحان۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا یہ پراجیکٹ بخوبی تکمیل کی جانب رواں ہوگا۔ یقینا سب کو اس فونٹ کی ریلیز کا انتظار رہے گا۔ لیکن اس فونٹ کی تیاری کے مراحل کو اگر ڈاکومنٹ کرکے ان معلومات کو عام فائدے کے لیے فراہم کر دیا جائے تو اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ فونٹ کی اشکال کی تخلیق، انہیں سکین کرنا، ان سے گلفس حاصل کرنا، فونٹ کی پروگرامنگ اور دوسرے مراحل کی تفصیل اگر ایک جگہ کمپائل کرکے گٹ ہب جیسی جگہ پر فراہم کر دی جائے تو یہ بھی ایک تاریخی کام ہوگا۔
 
اميد هے كه اس پر كرننگ كا كام بھی بہت ہی عمدگی کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔
اردو کی خدمت کے لیے خود کو پیش کرنے پر آپ کے عزائم کا بھرپور صلہ ملے آپ کو۔
 
اگر ممکن ہو سکے تو اس فونٹ کو ورڈ اور انڈیزائن دونوں ہی کے لیے سازگار اور موافق رکھیں۔
جی محترمی، یہ فونٹ ہر پلیٹ فارم پر چلنے کے قابل ہے۔یہ مہر نستعلیق ویب کے سانچے پر بنا ہوا فونٹ ہے۔بس تھوڑا سا گلفس میں اصلاحات کا کام ہے۔ اس کو پورا کرتے ہیں آپ سبھی کو دستایب ہوگا۔
 
شکریہ ریحان۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا یہ پراجیکٹ بخوبی تکمیل کی جانب رواں ہوگا۔ یقینا سب کو اس فونٹ کی ریلیز کا انتظار رہے گا۔ لیکن اس فونٹ کی تیاری کے مراحل کو اگر ڈاکومنٹ کرکے ان معلومات کو عام فائدے کے لیے فراہم کر دیا جائے تو اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ فونٹ کی اشکال کی تخلیق، انہیں سکین کرنا، ان سے گلفس حاصل کرنا، فونٹ کی پروگرامنگ اور دوسرے مراحل کی تفصیل اگر ایک جگہ کمپائل کرکے گٹ ہب جیسی جگہ پر فراہم کر دی جائے تو یہ بھی ایک تاریخی کام ہوگا۔
مکرمی نبیل صاحب، آپ کی حوصلہ افزا آرا کے لیے ممنون ہوں۔ انشا؍ اللہ ڈاکومنٹیشن کی کوشش کی جائے گی۔ فی الحال آپ کی خدمت میں عرض کردوں کہ فیس بک میسنجر پر ’’اردو فانٹ ساز گروپ‘‘ کی تشکیل کے بعد برادرذیشان نصر نے مجھے بھی شاملِ گروپ کیا۔ پھر اس جماعت میں ماہرین کی ٹیم سے جو تبادلۂ خیال و آرا ہوئیں تو مجھ میں ایک تجسس پیدا ہوا کہ دیگر زبانوں میں سرخیوں کے لیے جدا اور متن کے لیے جدا فونٹس بنائے جاتے ہیں تو اردو میں کیوں ایسا نہیں کیا جاسکتا؟ اس پر بھی اچھا مباحثہ رہا۔ متن کے لیے بولڈنیس اصل قدر معلوم ہوئی۔ اسی سبب میں نے سوچا کہ اس قسم کا ایک متنی نستعلیق فونٹ ضرور بنایا جانا چاہیے جو متن کی مناسبت سے اچھا محسوس ہو۔ اس کی فنی تفصیلات اپنی جگہ ہیں۔ یہ اس کا محل نہیں ہے۔ مجھے فیض نستعلیق کی چار برسوں تک ڈیزائننگ کا تجربہ بھی رہا ہے۔ اس لیے کسی بھی نئے فونٹ کی ڈیجیٹل کتابت میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔اور پھر ایسے فنی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ تو مزید آسان بات ہے کہ فوراً اس کے حسن و قبح کی بات ہو جاتی ہے۔
بہر کیف۔ مہر نستعلیق ویب کے گلفس کی فراہمی کے بعد کمپیوٹر پر کورل ڈرا میں، میں نے حسبِ توفیق ان کی ڈیجیٹل کتابت کی۔ اور مہر کے ہی کٹس کو استعمال کرتے ہوئے ان گلفس کو ترتیب دیا۔ اس کے بعد ان کو فونٹ میں فانٹ کریئیٹر پر برادر مکرم عارف کریم کی مکمل رہنمائی (بذریعہ ٹیم ویور) میں ان گلفس کو ری پلیس کیا ہے۔اس کام میں مجھے ایک مہینہ کا وقت لگا۔ اردو فونٹ ساز گروپ اس بات پر مسرور ہے کہ ان کی جانب سے ایک پہلا باقاعدہ فونٹ تشکیل پایا۔ مجھے سب کا خلوص حاصل رہا ہے۔ آپ کی دعائیں شاملِ حال رہیں تو انشاء اللہ اس فونٹ کو کامیاب اور زیادہ مفید بنانے کے لیے مستقبل میں نئے منصوبے بھی بنائے جا سکیں گے۔ ایک مرتبہ پھر پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔
 
فرقان احمد

محفلین
مجھے کوئی۔خاص نہیں لگا
ممنون ہوں برادر۔ البتہ ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ یہ فونٹ متنی ضروریات کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے آپ چھوٹے فانٹ سائز میں بھی دیکھیے اور اپنے مشوروں سے سرفراز کریں۔اردو میں اب تک متنی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے علیحدہ فانٹ نہیں بنایا گیا تھا۔ اسی غرض کے پیشِ نظر یہ کام کیا گیا ہے۔ ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ سرخیوں کے لیے میرا ہی ڈیزائن کردہ فیض نستعلیق فانٹ عوام و خواص میں مقبول بھی ہے اور مستعمل بھی۔
محترم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے! یقینی طور پر، آپ اردو زبان کی بے پناہ خدمت میں مصروف ہیں اور ہم ایسے تو فقط ستائش ہی کر سکتے ہیں۔ محترم ایچ اے خان کی باتوں کو دل پر نہ لیجیے گا؛ ہنسی مذاق ان کی عادت ہے :) :) :)
 
متلاشی

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے ڈاکٹر ریحان صاحب کی۔ انشاء اللہ ہم مل کر اسے ایک دیدہ زیب متنی نستعلیق فونٹ بنائیں گے۔ میرا شروع ہی سے یہی نظریہ رہا ہے کہ جلی و خفی (متنی) کتابت کے لیے الگ الگ فونٹ ہونے چاہیں تاکہ خطاطی کا اصل حسن برقرار رہ سکے۔ اُردو فونٹ سازی گروپ میں بھی میں نے اسی بات پر زور و شور سے بحث کی ۔ مزے کی بات ڈاکٹر صاحب بھی میرے ہم نوا نکلے اور اس طرح متنی یا خفی نستعلیق کے لیے ایک بولڈ نستعلیق فونٹ ریحان نستعلیق وجود میں آیا۔ میں اس کاوش پر سب سے پہلے خاص طور پر ڈاکٹر ریحان صاحب اور عارف کریم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس کے بعد اُردو فونٹ سازی گروپ کے تمام ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں ، جن کی آراء و تجاویز کی روشنی میں فونٹ کی اشکال ڈیزائن کی گئیں ۔
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
شکریہ ریحان۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا یہ پراجیکٹ بخوبی تکمیل کی جانب رواں ہوگا۔ یقینا سب کو اس فونٹ کی ریلیز کا انتظار رہے گا۔ لیکن اس فونٹ کی تیاری کے مراحل کو اگر ڈاکومنٹ کرکے ان معلومات کو عام فائدے کے لیے فراہم کر دیا جائے تو اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ فونٹ کی اشکال کی تخلیق، انہیں سکین کرنا، ان سے گلفس حاصل کرنا، فونٹ کی پروگرامنگ اور دوسرے مراحل کی تفصیل اگر ایک جگہ کمپائل کرکے گٹ ہب جیسی جگہ پر فراہم کر دی جائے تو یہ بھی ایک تاریخی کام ہوگا۔
نبیل بھائی فونٹ کی پروگرامنگ اور کوڈنگ وغیرہ تو مہرنستعلیق ویب ہی کی استعمال کی گئی ہیں ۔
 
Top