ہماری رائے میں تو معمول سے ہٹ کر ایسا کچھ نہیں ہوا۔
ہمارا ماننا یہ ہے کہ جیسے ہر ادارے، اور ملک کے قوانین ہیں. اور وہاں رہنے اور امن رکھنے کےلیے ان پر عمل درآمد فرض ہے. لہذا اپنا اپنا نظریہ اپنی جگہ لیکن اگر محفل کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو منتظمین بالکل ٹھیک کرتے ہیں.
 
بڑے کہ گئے ہیں بعض اوقات خاموشی میں نجات ہے:)
آج ہی ایک بزرگ کی باتیں پڑھ رہا تھا کہ،
ہر سچ ہر جگہ بولا جانے والا نہیں ہوتا
جب پوچھا جائے تو سچ بولو، ور نہ چپ رہو.
قرآن کہتا ہے. فتنہ قتل سے زیادہ شدید و خطرناک ہے. لہذا بہر صورت اس گویائی سے بچنا چاہیے یا چپ رہنا چاہیے
 
السلام علیکم!
اللہ کا شکر ہے ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے! :)
الحمد للہ. موسم. میں شدت ہے، طبیعت میں حدت. حال میں جدت ہے احوال میں قدامت، حالت ٹھیک اور حالات دگرگوں....
الحمدللہ حسن بھائی ۔ کتنے چیزیں ایک وقت دریافت کیے آپ نے :)
آپ سنائیے :)
میں اس وقت یہ سنانے کے موڈ میں ہوں
وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
ان کو کھو کرمری جان جاں
عمر بھر نہ ترستے رہو.....
 
الحمدللہ جماعتی بھائی۔ آپ سنائیں کیسے ہیں؟
الحمدللہ ٹھیک ہوں. میں اس وقت یہ سنانے کے موڈ میں ہوں
وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
ان کو کھو کرمری جان جاں
عمر بھر نہ ترستے رہو.....
 
Top