آئیے مل جل کر آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں

اردو محفل کے بارہویں یومِ تاسیس کی خوشی میں جشن کا اعلان ہوا چاہتا ہے۔ آئیے مل جل کر سالِ گزشتہ کی طرح ایک آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے تمام محفلین ( بطورِ خاص مقدس ، محمد تابش صدیقی حسن محمود جماعتی اور محمد بلال اعظم ممبرانِ انتظامیہ کمیٹی سالِ گزشتہ) کو دعوت دی جاتی ہے، آئیے مل جل کر آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں وہ محفلین جو بطور والنٹئر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اس دھاگے میں اپنی خدمات پیش کریں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقریباً دس محفلین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس آن لائن مشاعرے کے انعقاد کے مراحل پر کام کرے گی۔

رمضان بھر سکون و اطمنان کے ساتھ مشاعرے کی تیاری کے مندرجہ ذیل مراحل طے کیے جائیں گے تاکہ یکم جولائی سے جشن شروع ہوتے ہی مشاعرے کا آغاز بھی کردیا جائے ۔

ممکنہ مراحل کا خاکہ:
۱- محفل میں موجود شعراء کے ناموں کی فہرست
۲- ان شعراء کی فہرست جو بوجوہ محفل سے منہ موڑے بیٹھے ہیں۔ انہیں مناکر مشاعرے میں بلانا
۳- باہم مشورے سے ان شعراء کے ناموں کو سینیارٹی کے حساب سے ترتیب دینا
۴- صدرِ مشاعرہ کا انتخاب
۵- مشاعرہ ماڈریٹر کا انتخاب
۶- شعراء کی باری آنے سے پہلے سے انہیں تیار کرنا
وغیرہ وغیرہ

مشاعرے کے بارے میں گفتگو و مشورے کے لیے اسی دھاگے کو استعمال کیا جائے گا۔ آن لائن مشاعرے کے لیے البتہ ایک علیحدہ دھاگہ کھولا جائے گا۔

مزید مشوروں کا منتظر

نوٹ: ریفرنس کے لیے سال گزشتہ کے مشاعرے کی آن لائن کارروائی ملاحظہ فرمائیے

اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016
 
آخری تدوین:
زبردست ۔ پچھلے مشاعرے کو پڑھ کے ہی میں نے محفل جائن کی تھی ۔ اب میری موجودگی میں مشاعرہ ہو گا ۔ مزہ آئے گا ۔
میرے لیے کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیے گا ۔
کسی شاعر کو بوقتِ مشاعرہ " دندل " پڑ جائے یا غشی طاری ہو جائے تو باقاعدہ انجکشن اور ڈرپ وغیرہ کا اہتمام ہو گا ۔:D
کمزوری ِ دل اور کمزوریِ کلام کی صورت میں مُربہ جات کی دستیابی کے لیے محفل میں حکیم صاحب بھی موجود ہیں وہ بھی مدد کر سکتے ہیں :LOL:
 
اکمل زیدی

محفلین

بلڈ پریشر کی ٹیبلیٹس زیادہ تعداد میں رکھیے گا ۔ ۔ ۔ اور رررررررررر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر درد کی بھی ;)
 
اکمل زیدی

محفلین
جی بالکل مجھے پتہ ہے ۔ شاعروں کا بلڈ پریشر دورانِ مشاعرہ اکثر کم ہو جاتا ہے اور سُننے والوں کا زیادہ :D
تو پھر سنیے ذرا دھار لگانے کو ایک برجستہ رباعی ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
کہہ دوں آج جو میرے دل میں ہے
یعنی دل و دماغ ،جگر محفل میں ہے
حسن کا حسن اپنی جگہ لیکن اکمل
بات جوغازے میں ہے تل میں ہے
:rolleyes:
کچھ توجہ محترم محمد تابش صدیقی محمد وارث @محمدخلیل الرحمٰن صاحبان
 
دھیان سے. منتظمین کا فشارِ خون بھی بلند ہو سکتا ہے.
 
تو پھر سنیے ذرا دھار لگانے کو ایک برجستہ رباعی ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
کہہ دوں آج جو میرے دل میں ہے
یعنی دل و دماغ ،جگر محفل میں ہے
حسن کا حسن اپنی جگہ لیکن اکمل
بات جوغازے میں ہے تل میں ہے
:rolleyes:
کچھ توجہ محترم محمد تابش صدیقی محمد وارث @محمدخلیل الرحمٰن صاحبان

متفق ہیں کہ منتظمین کا فشارِ خون بھی بلند ہوسکتا ہے۔ گو ہم روز ایک گولی کھاتے ہیں اس سےبچاؤ کی خاطر۔

ہماری صلاح

بات کہہ دوں جو کہ میرے دل میں ہے
گو نہاں اس آج کی محفل میں ہے
حسنِ سادہ کا بیاں اپنی جگہ
بات جو غازے میں ہے اور تِل میں ہے​
 
بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ سر جی بتا تو دیں کوالیفائی کرلیا میں نے یا ۔ ۔
 
Top