تاسف محترم الف عین صاحب کا پیغام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرقان احمد

محفلین
رنج کتنا بھی کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کا زمانے والے
جانے والے تو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوٹ کے آنے والے
کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جانے والے
 
La Alma

لائبریرین
میرے لیے اردو محفل اور سر الف عین لازم و ملزوم ہیں . مجھے اس خبر سے دلی رنج ہوا ہے . گو کہ مجھے یہ فورم جوائن کیے کچھ زیادہ لمبا عرصہ نہیں گزرا اور اس سے پہلے بھی چند ایک فورمز کا تجربہ رہا ہے لیکن اردو کی جو بے لوث خدمت یہاں ہوتے دیکھی ہے وہ کہیں اور نظر نہیں آئی. بطور رہنما استاد سر الف عین نو آموز شعراء کے لیے ایک بہت قیمتی اثاثہ ہیں جسے کھونے کا تصور بھی محال ہے .بالخصوص "اصلاحِ سخن " زمرے کی رونقیں سر الف عین کے دم سے ہی آباد ہیں . محفل پہ قیام کے اس مختصر ترین عرصے میں، میرے لیے سر الف عین شاعری کے حوالے سے بہت بڑی انسپائریشن رہے ہیں . اور بلامبالغہ مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے . مجھے خدشہ ہے کہ سر کی عدم موجودگی میں بہت سے مبتدین، مناسب اور بروقت رہنمائی نہ ملنے پر لامحالہ محفل چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے .
سر الف عین سے گزارش ہے کہ اپنے بہت سے چاہنے والوں کی خاطر اپنے فیصلے پر ایک بار ضرور نظر ثانی کریں . اگر نجی مصروفیات کی بنا پر ان کے لیے ایسا کرنا دشوار ہے تو پھر بھی مستقل بنیادوں پر محفل کو خیر باد نہ کہیں . اپنے فرصت کے اوقات میں گاہے بگاہے محفل کو وزٹ کرتے رہیں تاکہ ہم سب وقتًا فوقتاً ان کے علم سے فیض یاب ہوتے رہیں .
سر الف عین کے لیے بہت سی نیک تمنائیں ...
 
مابدولت کے لئے یہ اطلاع دلی دکھ اورافسوس کا باعث بنی اور مابدولت محترم الف عین صاحب کے لئے معاملات روزگارمیں آسانیوں کی دعا اور نیک خواہشات کے اظہارکےساتھ ساتھ ،ان سے اردومحفل سے کنارہ کش نہ ہونے کی قلبی استدعا کرنے کو اپنے اپنے لئے باعث فخرومنزلت گردانتے ہیں۔:):)
 
loneliness4ever

محفلین
جن افراد کو دکھ ہوا ہے وہ اور جن کو افسوس ہے وہ بھی ۔۔
ایک اجتماعی کوشش کریں کہ استادِ محترم جناب الف عین اور محمد یعقوب آسی صاحب کو دوبارہ اس محفل میں لے کر آئیں ۔
اس کوشش کی عملی صورت ترتیب دے لی جائے ۔

حکم فرمائیں ادب دوست بھائی حکم فرمائیں
فقیر کو آپ کے مراسلے سے امید کی خفیف کرن نظر آئی ہے
حکم فرمائیں کہ ایسا کیا کیا جائے کہ دو شفیق استاد یہاں واپس آ جائیں
 
نوشاب

محفلین
میری ان سے محفل پر پہلی ملاقات ان ہی سے ہوئی تھی۔
انہوں نے محفل کو سمجھنے میں مجھے بہت مدد دی تھی۔
بہت مددگار ،اعلیٰ اور بہترین شخصیت۔۔۔
بہت افسوس اور دکھ ہو رہا ہے ان کی جدائی پر۔۔۔
اللہ ان کے معاملات کو بہتر سے بہتر ین حالات میں سنوارے۔
آمین۔
 
حکم فرمائیں ادب دوست بھائی حکم فرمائیں
فقیر کو آپ کے مراسلے سے امید کی خفیف کرن نظر آئی ہے
حکم فرمائیں کہ ایسا کیا کیا جائے کہ دو شفیق استاد یہاں واپس آ جائیں

چند افراد ساتھ ہو جائیں تو عملی کوشش کی جاسکتی ہے. محفل سے جو لوگ ساتھ دینا چاہتے ہیں انبکس میں رابطہ کرلیں.
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترم الف عین صاحب کی ایک ای میل موصول ہوئی ہے تب سے میں ایک صدمے کی حالت میں ہوں۔ یہاں متن شامل کر دیتا ہوں اس سے زیادہ مجھ میں کہنے کی سکت نہیں ہے :cry2::cry2::cry2:

Capture.png
اعجاز انکل آپ نے دکھی کر دیا ، تاہم امید اور فرمائش ہے کہ جب بھی ممکن ہو آپ یہاں تشریف لاتے رہیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
آ گیا ہوں یہاں لیکن درخواست یہی ہے کہ مجھے زیادہ یہاں رہنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ واٹس اپ گروپ میں پیغام لکھنے میں مشکل ہوتی ہے، )میرا موبائل Samsung Z2 ہے Tizen OS کا۔ اردو کی بورڈ ہے ضرور مگر preemptive نہیں اور اعراب وغیرہ بھی نہیں ہیں۔ اس لیے یہاںہی پوسٹ کرنے آ گیا۔
جزاک اللہ خیر تمام بھائیوں بیٹوں بھتیجوں اور بہنوں بیٹیوں اور بھتیجیوں کا شکریہ جو مجھے مِس کر رہے تھے۔
 
اے خان

بہت شکریہ سر:in-love:
 
محمداحمد

بہت بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب کہ آپ نے ہم سب کی بات رکھی۔ :)

جب جب آپ کو سہولت ہو آسانی میسر ہو تو آجائیں یہ آپ ہی کی محفل ہے۔ :flower:
 
آ گیا ہوں یہاں لیکن درخواست یہی ہے کہ مجھے زیادہ یہاں رہنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ واٹس اپ گروپ میں پیغام لکھنے میں مشکل ہوتی ہے، )میرا موبائل Samsung Z2 ہے Tizen OS کا۔ اردو کی بورڈ ہے ضرور مگر preemptive نہیں اور اعراب وغیرہ بھی نہیں ہیں۔ اس لیے یہاںہی پوسٹ کرنے آ گیا۔
جزاک اللہ خیر تمام بھائیوں بیٹوں بھتیجوں اور بہنوں بیٹیوں اور بھتیجیوں کا شکریہ جو مجھے مِس کر رہے تھے۔

سدا جئیں استادِ محترم۔
 
محمد وارث

بہت شکریہ اعجاز صاحب، نوازش آپ کی :)
 
ویلکم بیک . بہت شکریہ سر . بس گڈ بائے نہ کہیں اپنی سہولت کے مطابق آتے جاتے رہیں . :):):)
 
فہد اشرف

محفلین
آ گیا ہوں یہاں لیکن درخواست یہی ہے کہ مجھے زیادہ یہاں رہنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ واٹس اپ گروپ میں پیغام لکھنے میں مشکل ہوتی ہے، )میرا موبائل Samsung Z2 ہے Tizen OS کا۔ اردو کی بورڈ ہے ضرور مگر preemptive نہیں اور اعراب وغیرہ بھی نہیں ہیں۔ اس لیے یہاںہی پوسٹ کرنے آ گیا۔
جزاک اللہ خیر تمام بھائیوں بیٹوں بھتیجوں اور بہنوں بیٹیوں اور بھتیجیوں کا شکریہ جو مجھے مِس کر رہے تھے۔
:aadab:
السلام علیکم سر ! بہت شکریہ آپ واپس آئے، اب بھلے ہی کم کم آئیے گا محفل میں لیکن ایسے پیغام نہ بھیجیے گا۔ :welcome:
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔ سر!
آپ اپنے لئے اپنی سہولت کے مطابق روز یا دو دن یا ہفتہ میں مخصوص وقت کے لئے آئیے۔ جہاں جانا چاہیں ،جائیں۔ کچھ لکھنا چاہیں یا نہ لکھنا چاہیں۔ مرضی۔ بس ہم کبھی کبھی آپ کا نام استقبالیے پہ دیکھ لیا کریں۔ ہمارے لئے آپ کی موجودگی بہت ہے۔ہمیں احساس ہے کہ آپ کے گھر والوں کا آپ پہ زیادہ حق ہے۔ آپ کو ضرور اپنی نجی مصروفیات کو وقت دینا چاہیے۔اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top