تاسف محترم الف عین صاحب کا پیغام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محترم الف عین صاحب کی ایک ای میل موصول ہوئی ہے تب سے میں ایک صدمے کی حالت میں ہوں۔ یہاں متن شامل کر دیتا ہوں اس سے زیادہ مجھ میں کہنے کی سکت نہیں ہے :cry2::cry2::cry2:

Capture.png
 
یہ کیا معاملہ ہے؟ واقعی کوئی گھریلو مسئلہ ہے یا کسی فورم وغیرہ میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے؟
اللہ عافیت کا معاملہ فرمائے۔ آمین۔
 
یہ کیا معاملہ ہے؟ واقعی کوئی گھریلو مسئلہ ہے یا کسی فورم وغیرہ میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے؟
اللہ عافیت کا معاملہ فرمائے۔ آمین۔
آمین
ابھی تو کچھ نہیں معلوم۔ کسی کا رابطہ ہے تو معلوم کرے۔ ہم نالائق کسی کام آسکتے ہیں تو ہماری خوش نصیبی ہو گی۔
 
یعقوب آسی صاحب کے بعد ایک اور افسوس ناک خبر.
امید ہے کہ محفل پر موجود مستند شعراء اور عروض کے ماہرین ان کے کام کو آگے بڑھاتے رہیں گے.
 

loneliness4ever

محفلین
افسوس ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ مالک میرے شفیق استاد محترم اعجاز عبید صاحب کو درپیش مسائل کو دور فرما ۔۔۔۔ آمین صد آمین
استاد محترم نے یہ پیغام آن محفل کیوں نہیں دیا؟؟
مجھے لگتا ہے کسی نے کچھ اچھا نہیں کیا اور جس کا نتیجہ ہے کہ محترم استاد نے آن محفل اس بات کو شئیر نہیں کیا

صد افسوس صد افسوس
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
الف عین صاحب نے انٹرنیٹ پر اردو کے لئے بہت کام کیا ہے۔ اب اگر وہ "ریٹائر" ہونا چاہتے ہیں تو میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
اللہ تعالی ان کے لیے آسانیاں فرمائے۔آمین
ان کا محفل پر نہ ہونا ہمارے لیے بہت بڑا علمی نقصان ہے کیونکہ ہر لمحے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا تھا۔ان کا کیا گیا کام ہمیشہ سے ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔
 
اللہ تعالیٰ اُن کے لیے آسانیاں پیدا فر مائے ۔ اور جہاں بھی رہیں محفل سے منسلک ہوں یا دور اللہ اُن کو دنیا جہان کی خوشیاں دے اور انہیں صحت سلامتی والی زندگی دے ۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ انہیں ایمان کی دولت کے ساتھ خوشیاں،آسانیاں اور صحتِ کامل عطا فرمائے۔ انہیں اپنے گھر والوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔ اِس فیصلہ کو اُن کے حق میں بہترین بنائے ۔آمین!ثم آمین!
گو ہمارے لئے یہ بہت ہی زیادہ صدمہ والی بات ہے لیکن میں اِس حق میں ہوں کہ اُنہیں اپنی گھریلو ذمہ داریوں پہ توجہ دینا چاہیے۔ باقی اگر محفل پہ اُن کے ساتھ کوئی مسلۂ ہوتا تو وہ باقی کچھ کیوں چھوڑتے!!
شمشاد بھائی،جیہ،آسی صاحب اور اب اعجاز عبید صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔زندگی اسی کا نام ہے۔
 

امان زرگر

محفلین
مجھے نہیں لگتا کہ محفل پر کوئی بھی صاحب علم و ہنر شخص جناب استاد محترم اعجاز عبید صاحب (الف عین ) کے خلا کو پر کرنے کی اہلیت رکھتا ہو. اس لئے محفل کے علمی حلقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، ہاں جو احباب محض شوخیاں بکھیرنے کے لئے محفل پر ہیں انھیں شاید کوئی فرق نہ پڑے. استاد محترم سے اپیل ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں.
 
آخری تدوین:
استادِ محترم کے لیے بے شمار دعائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے مسائل حل فرمائے اور انھیں جلد ہی ہمارے بیچ دوبارہ خیرو عافیت سے پہنچائے۔ آمین۔
 
جن افراد کو دکھ ہوا ہے وہ اور جن کو افسوس ہے وہ بھی ۔۔
ایک اجتماعی کوشش کریں کہ استادِ محترم جناب الف عین اور محمد یعقوب آسی صاحب کو دوبارہ اس محفل میں لے کر آئیں ۔
اس کوشش کی عملی صورت ترتیب دے لی جائے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top