فش فارم

2 کنال جگہ اور 7 فٹ گہرے فش پونڈ کو بھرنے کے لیے اندازاً 21 لاکھ لیٹر پانی کی ضرورت ہے۔ اس پونڈ کو 2 انچ والے پانی کے پمپ سے بھرنے میں شاید کئی ہفتے لگ جائیں۔

فش فارم کی سائنس اتنی آسان نہیں ہے، اس پر شروعاتی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ لگاتار کچھ ماہ پانی کی سطح اور معیار کو برقرار رکھنے والےخراجات علاوہ ہیں۔

7 کے بجائے 4 فٹ گہرا رکھیں
پانی ٹینکر سے آوےگا۔ ایک دن میں بھر جاوے گا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی مجھے بھی ان معاملات کا صحیح علم نہیں ہے لیکن اپنے ایک کولیگ سے مدد لی ہے جو فیکٹری کی زمین کی خرید و فروخت اور رجسٹریوں میں شامل رہے ہیں، ان کے بقول
-سرکاری طور پر یعنی ریونیو ریکارڈ میں اسٹینڈر ایک مرلہ 272.25 مربع فٹ ہی کا ہے اور گورنمنٹ کا سارا ریکارڈ اسی پر ہے لیکن پراپرٹی ڈیلرز اور کالونی مالکان کا مرلے کا اپنا اپنا حساب ہے، کچھ ایک مرلے کو 225 مربع فٹ پر حساب کرتے ہیں، اسے لاہوری مرلہ کہا جاتا ہے اور کچھ 250 مربع فٹ پر کرتے ہیں۔ یعنی پیسے وہ ایک مرلے کے لیں گے لیکن جگہ آپ کو 225 مربع فٹ دیں گے (یعنی 0.83 مرلہ) بجائے 272 مربع فٹ کے لیکن یہ حساب جب سرکار کے پاس جائے گا تو وہ اس جگہ کو 272 مربع فٹ کے حساب سے ایک مرلہ کی بجائے 0.83 مرلہ لکھیں گے۔
مطلب یہ کہ سیدھا سیدھا 17 فیصد پیسے زیادہ لیے جاتے ہیں یا 17 فیصد جگہ کم دی جاتی ہے۔
اس سے برادر لئیق کی بات درست معلوم ہوتی ہے۔ اور آپ کی رائے بھی اس ضمن میں یقینا صائب ہے کہ اس کو ایک ہی معیار سے ناپنے کے نظام کو لاگو کرنا چاہیئے۔
اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔
 
فارم میں نہ ہی کوئی دوائی ڈالے اور نہ ہی مچھلیوں کو کوئی انجیکشن لگانے بیٹھ جائے یہاں آپکی ڈاکٹری نہیں چلے گی یہ فائزہ نہیں مچھلی ھے وہ اپکی کوئی بات نہ مانیگی اور نہ سونیگی
کون کہتا ہے مچھلیوں کو انجیکشن نہیں لگتے ؟؟ :p
pi2.jpg
 
آپ کے اس انداز پر مجھے اپنے خاندان کا ایک جوڑا یاد آ گیا، ان کے ساتھ اتفاق ہوا شاپنگ پر جانے کا
میاں بیوی دونوں ہی بڑے دلچسپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوی کوئی شو پیس پسند کرتی ۔۔۔ شوہر کو دکھاتی
دیکھیں کتنا اچھا لگ رہا ہے، ہمارے فلاں کمرے میں فلاں جگہ کتنا اچھا لگے گا
شوہر فرمانبردار کہتے یار ٹھیک کہہ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ اور آگے بڑھ کر قیمت پوچھتے
قیمت ان کی جیب سے کافی آگے کی ہوتی تو قبل اس کہ شوہر کچھ کہیں بیگم فورا
ہی ان پر آئی پریشانی رفع کر دیتی ۔۔۔۔ ارے چھوڑیں بھی کوئی اتنا اچھا بھی نہیں ہے
میں نے تو ویسے ہی کہہ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ اور شوہر صاحب کہتے ہاں یار ٹھیک ہی کہہ رہی ہو
مجھے تو اس جوڑے کی انڈر سٹینڈنگ بہت اچھی لگی، پرسکون اور خوشگوار زندگی کے لئے ایسے ہی ایک دوسرے کے جذبات، وسائل اور حالات کا خیال رکھنا چاہئے۔
 

loneliness4ever

محفلین
مجھے تو اس جوڑے کی انڈر سٹینڈنگ بہت اچھی لگی، پرسکون اور خوشگوار زندگی کے لئے ایسے ہی ایک دوسرے کے جذبات، وسائل اور حالات کا خیال رکھنا چاہئے۔


بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ ہے خاندان کے لوگ رشک کرتے ہیں
عجیب صفت لوگ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کی بابت لوگ کہتے ہیں، ان کو اگر
کڑور روپے دئیے جائیں تب بھی ان کے اوپر کچھ اثر نہیں پڑے گا
اور اگر کہہ کر ان کو روپے نہ دئیے گئے تب بھی ان پر کوئی اثر
نہیں پڑے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مست لوگ ہیں اپنے حال میں ، جو مل گیا
اس کو لے لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو نہ ملا اس کا خیال بھی دل سے نکال دیا

کم لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں ایسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

squarened

معطل
کسی طریقے کی جگہ پر 240 گز پلاٹ بھی کوئی آدھے کروڑ سے اوپر کا ہے۔

کراچی میں کون سی طریقہ کی جگہ پر ٥٠ لاکھ میں ٢٤٠ گز کا پلاٹ مل رہا ہے بھائی؟
اتنے کم میں تو شاید کسی بے طریقہ کی جگہ پر بھی نہ ملے۔ فیڈرل.بی ایریا، گلشن بلکہ گلستان جوہر تک میں ٢٤٠ گز کا ڈیمولش مکان ٢ سے ٣ کروڑ میں مل رہا ہے۔ آپ کیا ہمیں ڈی سی ریٹس بتا رہے ہیں؟
 
کراچی میں کون سی طریقہ کی جگہ پر ٥٠ لاکھ میں ٢٤٠ گز کا پلاٹ مل رہا ہے بھائی؟
اتنے کم میں تو شاید کسی بے طریقہ کی جگہ پر بھی نہ ملے۔ فیڈرل.بی ایریا، گلشن بلکہ گلستان جوہر تک میں ٢٤٠ گز کا ڈیمولش مکان ٢ سے ٣ کروڑ میں مل رہا ہے۔ آپ کیا ہمیں ڈی سی ریٹس بتا رہے ہیں؟

درست
پتہ نہیں کیوں اتنے مہنگے ہیں
فش فارم کے لیے نوری آباد میں لینا پڑے گا مگر پھر پالاری مچھی مار لیں گے
 
پنجاب میں یہ کام آساں ہے۔ نہر کے کنارے بنائیں اور نہر توڑ کرپانی لے لیں۔ (کالا باغ ذہن میں نہ اوے )۔
کراچی میں ممکن نہیں یہ گھریلو پراجیکٹ
 

squarened

معطل

نوری آباد کراچی کا طریقہ کا علاقہ ہے؟
ایسے تو کراچی میں بھی خدا کی بستی، مچھر کالونی، کنواری کالونی ،کٹی پہاڑی پر ٥٠ لاکھ میں ٢٤٠ مربع گز مل ہی جائے گا، ہمارے علاقہ کا تو یہ حال ہے کہ صرف ایک روڈ کراس کریں تو مکانات کی یہ قمیتیں ہیں
https://www.zameen.com/Property/fed...or_sale_in_federal_b_area-4806339-6694-1.html

اس گھر کی حالت دیکھیں اور قیمت دیکھیں۔ ڈیفینس کلفٹن کینٹ وغیرہ کی تو بات نہ کریں، یہ فیڈرل بی ایریا کا حال ہے

پتہ نہیں کیوں اتنے مہنگے ہیں

کراچی والوں کے لیے یہ جاننا اتنا کوئی مشکل تو نہیں ہے. بلوچستان کا سیکریٹری پکڑا جائے تو کراچی میں ١٠-١٢ بنگلے نکل آتے ہیں. حیدرآباد ،سکھر کے معمولی حوالدار کے بھی ٢-٣ تو نکل ہی آتے ہیں۔ پھر رئیل اسٹیٹ اور "انویسٹر" مافیا کا سرکاری اداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ، چائنا کٹنگ، بلا تخصیص اب تو پورے شہر میں پورشنز کی بھرمار۔ یہ اتنا بڑا "بزنس" چل رہا ہے کہ اب تو یہ بات یہاں عام ہے کہ گولڈ میں، کسی اور بزنس میں انویسٹ نہ کرو، پراپرٹی میں کرو تو یہ مہنگے نہیں ہوں گے تو اور کیا ہوں گے؟

گلبرگ جیسے مڈل کلاس علاقے کے صرف پورشن کی قیمت
https://www.zameen.com/Property/fed...or_is__available_for_sale-5461163-6696-1.html
 
Top