فش فارم

سید عمران

محفلین
دو کنال پر فش فارم مطلب قریب قریب ایک دو کروڑ کی جگہ۔ میں فش فارم بنا تو لوں مگر سوچتا ہوں اتنی مچھلی کھائے گا کون؟ بچے کھاتے نہیں اور میں سیزن میں دو بار کھا لوں تو تیسری بار دیکھنے کو دل نہیں کرتا، چلو رہنے ہی دیتے ہیں :)
ہی ہی ہی۔۔۔
یعنی دو کلو مچھلی دو کروڑ کی پڑی۔۔۔
یعنی پیسا بڑا ہے آپ کے پاس!!!
 
سید عمران

محفلین
بات فش فارم سے ہٹ کر ہے ، بس ایک فش ہے جو میری اور بہن فائزہ کی بات میں مشترک ہے
ورنہ میں جو سوال داغنے جا رہا ہوں، اس میں اور اس لڑی میں فش کے سواء کوئی مماثلت نہیں
مگر مجبور ہوں سوال داغنے پر
احباب معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہے اور اس کیوں کو ہی جاننے کے لئے میرا سوال ہے کہ
شہر کراچی کے اکثر فش فروخت کرنے والوں کے ٹھیلے پر یہ نام پڑھنے کو کثرت سے ملا ہے

" ماموں فش فرائی " ۔۔۔۔۔۔۔ آخر فش فروخت کرنے والا ہر دوسرا شخص ماموں کیوں ہوتا ہے؟؟؟؟؟
ماموں ہوتا ہے۔۔۔
یا ماموں بناتا ہے؟؟؟
 
loneliness4ever

محفلین
دو کنال پر فش فارم مطلب قریب قریب ایک دو کروڑ کی جگہ۔ میں فش فارم بنا تو لوں مگر سوچتا ہوں اتنی مچھلی کھائے گا کون؟ بچے کھاتے نہیں اور میں سیزن میں دو بار کھا لوں تو تیسری بار دیکھنے کو دل نہیں کرتا، چلو رہنے ہی دیتے ہیں :)

آپ کے اس انداز پر مجھے اپنے خاندان کا ایک جوڑا یاد آ گیا، ان کے ساتھ اتفاق ہوا شاپنگ پر جانے کا
میاں بیوی دونوں ہی بڑے دلچسپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوی کوئی شو پیس پسند کرتی ۔۔۔ شوہر کو دکھاتی
دیکھیں کتنا اچھا لگ رہا ہے، ہمارے فلاں کمرے میں فلاں جگہ کتنا اچھا لگے گا
شوہر فرمانبردار کہتے یار ٹھیک کہہ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ اور آگے بڑھ کر قیمت پوچھتے
قیمت ان کی جیب سے کافی آگے کی ہوتی تو قبل اس کہ شوہر کچھ کہیں بیگم فورا
ہی ان پر آئی پریشانی رفع کر دیتی ۔۔۔۔ ارے چھوڑیں بھی کوئی اتنا اچھا بھی نہیں ہے
میں نے تو ویسے ہی کہہ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ اور شوہر صاحب کہتے ہاں یار ٹھیک ہی کہہ رہی ہو
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زمین کی پیمائش کا یہ فرسودہ نظام واقعی تبدیلی چاہتا ہے۔ پورے ملک میں مرلے، کنالوں اور ایکٹروں کا سسٹم رائج ہے اور ہر جگہ ہی 20 مرلے کا ایک کنال اور آٹھ کنال کا ایکٹر وغیرہ چلتا ہے اور یہ یونیورسل ہے لیکن مسئلہ ایک مرلے میں مربع فٹ یا مربع میٹر کا ہے اور یہ ہر جگہ مقامی اور مختلف ہے۔ حکومت پاکستان کو ایک اسٹینڈرڈ بنا کر اس کو استعمال کرنا چاہیئے لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ!
لیکن وارث بھائی ! اگر بیس مرلے کا کنال اور آٹھ کنال کا ایکڑ ہوا تو ایک مرلے میں مربع فٹ یا مربع میٹر ہر جگہ کیسے مختلف ہو سکتے ہیں ؟
اس حساب سے تو ایک مرلہ سواتیس( 30.25 ) مربع گز یعنی دو سو سوا بہتر ( 272.25 ) مربع فٹ کا ہی ہوا۔
 
علی چشتی

محفلین
کراچی لاہور کا کیا حساب ہوا بھئی حساب تو مربع گز یا میٹر یا ایکڑ وغیرہ کا ہوتا ہے۔
مرلے اور کنال کا درست حساب بتائیے۔
لاہور شہر میں نیا کنال اور پرانا کنال کا حساب ہے ۔۔ ایک کنال میں 20 مرلے ہوتے ہیں ۔۔ اور ایک ایکڑ میں آٹھ کنال ۔۔ نیا مرلہ 225 مربع گز کا ہے اور پرانا 275 کا بھی ملے اور 250 مربع گز کا بھی ۔۔ بعض اوقات زرعی زمین کو کوئی خریدتا ہے تو اپنی مرضی سے رجسٹری یا معاہدہ بیع میں لکھوالیتا ہے ۔۔ اتنے ایکڑ زمین ہے جس اتنے کنال کا ایک ایکڑ ہوگا ۔۔ مثال کے طور پر وہ لکھوالیتا ہے کہ 9 کنال کا ایک ایکڑ ہوگا لیکن وہ جب اس کو ڈویلپ کرے گا تو آٹھ ایکڑ کے حساب سے بیچے گا ۔۔ بہت گھمن گھیریاں ہیں ان معاملات میں
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن وارث بھائی ! اگر بیس مرلے کا کنال اور آٹھ کنال کا ایکڑ ہوا تو ایک مرلے میں مربع فٹ یا مربع میٹر ہر جگہ کیسے مختلف ہو سکتے ہیں ؟
اس حساب سے تو ایک مرلہ سواتیس( 30.25 ) مربع گز یعنی دو سو سوا بہتر ( 272.25 ) مربع فٹ کا ہی ہوا۔
جی مجھے بھی ان معاملات کا صحیح علم نہیں ہے لیکن اپنے ایک کولیگ سے مدد لی ہے جو فیکٹری کی زمین کی خرید و فروخت اور رجسٹریوں میں شامل رہے ہیں، ان کے بقول

-سرکاری طور پر یعنی ریونیو ریکارڈ میں اسٹینڈر ایک مرلہ 272.25 مربع فٹ ہی کا ہے اور گورنمنٹ کا سارا ریکارڈ اسی پر ہے لیکن پراپرٹی ڈیلرز اور کالونی مالکان کا مرلے کا اپنا اپنا حساب ہے، کچھ ایک مرلے کو 225 مربع فٹ پر حساب کرتے ہیں، اسے لاہوری مرلہ کہا جاتا ہے اور کچھ 250 مربع فٹ پر کرتے ہیں۔ یعنی پیسے وہ ایک مرلے کے لیں گے لیکن جگہ آپ کو 225 مربع فٹ دیں گے (یعنی 0.83 مرلہ) بجائے 272 مربع فٹ کے لیکن یہ حساب جب سرکار کے پاس جائے گا تو وہ اس جگہ کو 272 مربع فٹ کے حساب سے ایک مرلہ کی بجائے 0.83 مرلہ لکھیں گے۔

مطلب یہ کہ سیدھا سیدھا 17 فیصد پیسے زیادہ لیے جاتے ہیں یا 17 فیصد جگہ کم دی جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

ابو کاشان

محفلین
بات فش فارم سے ہٹ کر ہے ، بس ایک فش ہے جو میری اور بہن فائزہ کی بات میں مشترک ہے
ورنہ میں جو سوال داغنے جا رہا ہوں، اس میں اور اس لڑی میں فش کے سواء کوئی مماثلت نہیں
مگر مجبور ہوں سوال داغنے پر
احباب معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہے اور اس کیوں کو ہی جاننے کے لئے میرا سوال ہے کہ
شہر کراچی کے اکثر فش فروخت کرنے والوں کے ٹھیلے پر یہ نام پڑھنے کو کثرت سے ملا ہے

" ماموں فش فرائی " ۔۔۔۔۔۔۔ آخر فش فروخت کرنے والا ہر دوسرا شخص ماموں کیوں ہوتا ہے؟؟؟؟؟
کیونکہ یہ ماموں خریدار کے لیئے ہے۔ وہی ماموں بن رہا ہوتا ہے۔
 
پنے گھر کے قریب ایک چھوٹا سا یعنی کم ازکم 2 کنال کا ایک فش فارم بنائیں
2 کنال جگہ اور 7 فٹ گہرے فش پونڈ کو بھرنے کے لیے اندازاً 21 لاکھ لیٹر پانی کی ضرورت ہے۔ اس پونڈ کو 2 انچ والے پانی کے پمپ سے بھرنے میں شاید کئی ہفتے لگ جائیں۔

فش فارم کی سائنس اتنی آسان نہیں ہے، اس پر شروعاتی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ لگاتار کچھ ماہ پانی کی سطح اور معیار کو برقرار رکھنے والےخراجات علاوہ ہیں۔
 
آخری تدوین:
یہ دو کنال زمین شہر سے کہیں دور بہت دور 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے میں دستیاب ہوگی ۔۔ باقی کام تو آسان ہے ۔۔ ویسے میں دو سال یہ کام کرچکا ہوں ۔۔ اچھا کام ہے
زمیں دیہات میں خرید لے -- ویسے شہر سے باہر بھی سستی مل جاتی ہیں -
 
2 کنال جگہ اور 7 فٹ گہرے فش پونڈ کو بھرنے کے لیے اندازاً 21 لاکھ لیٹر پانی کی ضرورت ہے۔ اس پونڈ کو 2 انچ والے پانی کے پمپ سے بھرنے میں شاید کئی ہفتے لگ جائیں۔

فش فارم کی سائنس اتنی آسان نہیں ہے، اس پر شروعاتی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ لگاتار کچھ ماہ پانی کی سطح اور معیار کو برقرار رکھنے والےخراجات علاوہ ہیں۔
سر ! آپ ٹینشن نہ لے - بازار جاکر خرید لے -- یہ کام صاحب دل لوگوں کا کام ھے باقی جناب مچھلی بازار کا رخ کرے -آپ لوگوں نے ایسے خوفناک قسم کے حساب کتاب کر کے مجھے بھی ڈرا دیا ھے ؟:eek::D
 
یہ تھواڑا سا کنفیوژ کر رہا ہے ۔ گھریلو قسم کا فش فارم ذہن میں آتے ہی جو تصور اُبھرتا ہے وہ زیادہ سے زیادہ 10یا 15 فٹ احاطہ ۔ جسے آپ اپنے پلاٹ یا صحن وغیرہ میں ٹرائی کر سکتے ہیں ۔
گھر میں جتنی زمین میسر ہو آپ کام اسٹارٹ کرسکتے ھے پلاٹ جتنا بڑا ہوگا آپکو فائدہ اور سہولت ھوگی مگر ایک بات کا خاص خیال رکھے فارم میں نہ ہی کوئی دوائی ڈالے اور نہ ہی مچھلیوں کو کوئی انجیکشن لگانے بیٹھ جائے یہاں آپکی ڈاکٹری نہیں چلے گی یہ فائزہ نہیں مچھلی ھے وہ اپکی کوئی بات نہ مانیگی اور نہ سونیگی --- !
:bee::applause::cow:
 
سر ! آپ ٹینشن نہ لے - بازار جاکر خرید لے
تو یہاں سے بھی کونسا مل رہی تھی :p
یہ کام صاحب دل لوگوں کا کام ھے باقی جناب مچھلی بازار کا رخ کرے
جس کسی نے یہ تحریر پڑھ کر فش فارم بنا لیا، آپ کے کلیہ ہائے 'صاحب دل' پر تو وہی پورا اترے گا:battingeyelashes: باقیوں نے تو پھر بازار ہی جانا ہے:cool2:
آپ لوگوں نے ایسے خوفناک قسم کے حساب کتاب کر کے مجھے بھی ڈرا دیا ھے ؟:eek:
:heehee:
 
فہیم

لائبریرین
شہر کراچی میں تو بات بھلے چھوٹے سے فلیٹ کی ہو یا کسی فیکٹری کی۔ اسکوائر یارڈز میں ہی جگہ کی پیمائش کی جاتی ہے۔

اور کسی طریقے کی جگہ پر 240 گز پلاٹ بھی کوئی آدھے کروڑ سے اوپر کا ہے۔
 
سنا ہے کسی نے اندرون سندھ ایک مچھی فارم بنایا۔ جب مچھی بن گئی تو داڑھیل نے چوکی دار کو باندھ کر جال سے ساری مچھی نکال لی۔ لوگ کہتے ہیں چوکی دار بھی داڑھیل سے ملا ہوا تھا
 
Top