اردو شعرخوانی کا ایک چینل - آرا مطلوب ہیں!

ابن رضا

لائبریرین
خیلی خوب است، خوب کلام و خوب صدا کاری۔ بہتری کے لیے چند ایک سفارشات ہیں کہ ایڈیٹنگ کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔جیسے ڈِلے کم کیا جا سکتا ہے، پسِ منظر نغمہ کا انتخاب مزید بہتر کیا جا سکتا ہے، سلائیڈ لے آوٹ بہترکیا جا سکتا ہے وغیرہ
 

آصف اثر

معطل
بہت خوب۔ یقینا آپ کی آوازسے مہارت جھلکتی ہے۔ آواز میں وہ ضرب موجود ہے جو توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ اللہ آپ کی آواز میں مزید چاشنی پیدا کریں۔
یہاں کسی نے یہ ذکر بجا کیا ہے کہ پیشکش تو بہت اچھی ہے لیکن موسیقی نے جو مصنوعی پن اور نحوست شامل کردی ہے وہ قابلِ توجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ کے شریعت کو مقدم رکھ کرموسیقی اور ایسے اشعار سے اجتناب برتاجائے جو جھوٹ پر مبنی ہو۔ کہ حقیقت میں شاعر جو کہتا ہے کرتانہیں۔ یا مجازی عشق کے چکروں میں ڈالنے والے اشعار لکھ لکھ کر خود کو طفل تسلی دیتے نظر آتے ہیں۔
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ۔ أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ۔ وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ۔
اور چوں کہ یہ کام عالمی پیمانے پر کیا جارہاہے لہذا مزید احتیاط کا متقاضی ہے۔

دوسری وجہ شاعر کبھی بھی موسیقی کی دھنوں میں اپنا کلام پیش کرکے اسے پراگندہ نہیں کرتا۔ بلکہ وہ قدرت کا سہارا لے کر اپنا کلام دلوں میں اتارنے کی کوشش کرتاہے۔ اسی وجہ سے اس میں جو قوت ہوتی ہے وہ خالص ہونے کی وجہ سے اپنا اثر چھوڑتی ہے۔ورنہ ہر شاعر اپنے اشعار کو رباب کے تاروں اور ہارمونیم کے سُرو ں پر رکھ کر پیش کرتا۔
اور سب سے زیادہ حیرت تو اس پر ہوئی کچھ احباب تو ”اللہ تعالیٰ کی جانب سے مزید توفیق ملنے“ کی دعائیں دے رہے ہیں اور کوئی ”ماشاء اللہ“ کی صدائیں! کتنا عجیب ہے اللہ کے ساتھ ایک ایسے عمل کو جوڑنا جس سے اللہ نے منع فرمایا ہو۔
مَّا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَّفْسِكَ

جہاں تک اندازِ بیاں کا تعلق ہے تو غزل کے ہر شعر کے پہلے مصرعے کو دو بار پڑھنے سے بہت زیادہ بوریت محسوس ہوئی۔ ہونا چاہیے کہ پہلے شعر کے علاوہ باقی کسی مصرعے کو دوبار نہ پڑھاجائے۔
 
Top