غم سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

غم سے نظریں چرائے پھرتا ہوں
خود کو سینے لگائے پھرتا ہوں

نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں

کچھ تو منکر نکیر جانے بھی دیں
بوجھ بھی تو اٹھائے پھرتا ہوں

میں نے کب بندگی کا وعدہ کیا
میں مکرتا ہوں ہائے پھرتا ہوں

میں کہاں میں رہا ہوں اب لوگو
خود کو خود سا بنائے پھرتا ہوں

دل کہاں رہ گیا ہے سینے میں
آگ سی اک لگائے پھرتا ہوں

وہی نکلی ہے داستاں سب کی
میں جو اپنی بنائے پھرتا ہوں

بھولنے والے وہ نہیں راحیلؔ
انھیں عمداً بھلائے پھرتا ہوں

راحیلؔ فاروق
۱۳ مارچ ۲۰۱۷ء
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں

بھولنے والے وہ نہیں راحیلؔ
انھیں عمداً بھلائے پھرتا ہوں
بہت خوب راحیل بھائی۔۔۔۔۔
لاجواب غزل ہے۔

ویسے آپ کی غزلوں کا خصوصی میٹر ہونا چاہیے،جس کا یونٹ ہو "راحیلی"........اور پھر اس طرح درجہ بندی کی جائے کہ یہ غزل "یک راحیلی" ہے یہ "دو راحیلی" ہے & so on :)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
بہت خوب! اور اتنی تیزی سے غزل کہنے پر تو اور بھی داد دینا بنتی ہے

داستاں داستانِ زخم ہے سب کی
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں

نہ کریدو کہ مختصر نہیں بات
داستانیں چھپائے پھرتا ہوں​

ہر انسان چوٹ کھائے پھرتا ہے پر دوسروں کو تکلیف دینے سے پھر بھی باز نہیں آتا۔ :giggle:
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی

جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں

نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں

کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں

نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
 
آخری تدوین:
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی

جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں

نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں

کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں

نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
ہاہاہاہا لاجواب اور بہترین وغیرہ جی ۔
 

جاسمن

لائبریرین
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی

جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں

نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں

کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں

نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
ہمدردی ہے آپ سے۔
 
Top