برائے اصلاح و آراء

امان زرگر

محفلین
گنہگاری درِ رحمت پہ مولا کھینچ لائی ہے
سوالِ دردمندی ہے، ندامت ہے، دہائی ہے
عجب حالت بنی ایسی مداوا ہو سکے کیسے؟
سراپا معصیت ہے دشت دل ظلمت سی چھائی ہے
ستم گرویدہ جاں میری، بہت رنجیدہ دل میرا
تہی داماں میں ہوں یا رب تری نازاں خدائی ہے
تڑپ اک دل میں ہو پیدا سنور جائے جنوں میرا
یہ درویشی یہ کم پائی سراسر خود نمائی ہے
تمنائے دلِ مضطر بصد منت سرِ محفل
سلیقہ کچھ ہو اب پیدا عمر رفتہ گنوائی ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
غزل معمولی سی لگی مجھے تو، کوئی خاص بات نہیں۔ خیال آرائی نہیں، قافیہ پیمائی ہی ہے۔ (بلکہ محض اس بات کو ایک اور مطلع کا روپ دیا جا سکتا ہے!!) اس کو مشق کے لیے رکھ لیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت عمدہ ، رواں دواں اور فرطِ ندامت و اظہارِ کم مائیگی سے لبریز اشعار کے لیے داد قبولیے۔
 
عاطف ملک

محفلین
گنہگاری درِ رحمت پہ مولا کھینچ لائی ہے
سوالِ دردمندی ہے، ندامت ہے، دہائی ہے
عجب حالت بنی ایسی مداوا ہو سکے کیسے؟
سراپا معصیت ہے دشت دل ظلمت سی چھائی ہے
ستم گرویدہ جاں میری، بہت رنجیدہ دل میرا
تہی داماں میں ہوں یا رب تری نازاں خدائی ہے
تڑپ اک دل میں ہو پیدا سنور جائے جنوں میرا
یہ درویشی یہ کم پائی سراسر خود نمائی ہے
تمنائے دلِ مضطر بصد منت سرِ محفل
سلیقہ کچھ ہو اب پیدا عمر رفتہ گنوائی ہے

ماشا اللہ بہت خوب صورت اشعار ہیں۔
تین چار مرتبہ یہ حمد پڑھی،اور ہر مرتبہ بہت لطف آیا۔
اللہ قبول فرمائے اور اجرِ عظیم عطا کرے۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے ہر مصرع الگ الگ لگا، مکمل دو لختی محسوس ہوئی۔ اسی لیے میں نے قابل اعتناء نہیں سمجھا اس کو۔
فنی اغلاط کی نشان دہی اب کر دیتا ہوں۔
گنہگاری درِ رحمت پہ مولا کھینچ لائی ہے
÷÷’مولا ‘کی نشست درست نہیں

سوالِ دردمندی ہے، ندامت ہے، دہائی ہے
درد مندہ کا سوال کیسا ہوتا ہے؟، ندامت اپنے پر ہوتی ہے، دہائی دوسروں کی دی جاتی ہے، اور ان سے درد مندی کے سوال کا تعلق؟

عجب حالت بنی ایسی مداوا ہو سکے کیسے؟
÷÷ حالت بنا محاورہ نہیں۔ حالت ہونا مھاورہ ہے۔

سراپا معصیت ہے دشت دل ظلمت سی چھائی ہے
÷÷دشت دل کی ترکیب مکمل غیر متعلق ہے۔

ستم گرویدہ جاں میری، بہت رنجیدہ دل میرا
÷÷ستم گرویدہ؟

تہی داماں میں ہوں یا رب تری نازاں خدائی ہے
اپنی تہی دامنی پر خدا نازاں کیوں ہونے لگا؟

تڑپ اک دل میں ہو پیدا سنور جائے جنوں میرا
÷÷÷ واضح نہیں

یہ درویشی یہ کم پائی سراسر خود نمائی ہے
۔۔۔کم پائی، میں سمجھ نہیں سکا۔

تمنائے دلِ مضطر بصد منت سرِ محفل
÷÷÷ یہ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔

سلیقہ کچھ ہو اب پیدا عمر رفتہ گنوائی ہے
÷÷÷ عمر کا تلفظ غلط بندھا ہے۔
 
اس کو تہہ خانے میں تہہ کر کے رکھ دیا ہے سر
 
Top