ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

فاتح

لائبریرین
بھائی میرا انٹرنیٹ کافی سلو ہے اگرچہ فائل چھوٹا ہے لیکن پھر بھی اپلوڈنگ میں تھوڑا ٹائم لے رہا ہے۔
تب تک یہ ملاحظہ ہو۔
irannastaliqtest_zpsk1rm5nui.png
ٹ کی شکل تو ٹھیک بن گئی ہے۔۔۔ اور کمپائل بھی ہو رہا ہے۔ زبردست
بس ج کی شروع کی شکل مختلف استعمال ہو گی ٹ سے پہلے۔۔۔ حروف کی جو اشکال ب، پ اور ت سے پہلے آتی ہیں وہ سورس میں بتانی پڑیں گی۔
 
ابوحمدان

محفلین
ٹ کی شکل تو ٹھیک بن گئی ہے۔۔۔ اور کمپائل بھی ہو رہا ہے۔ زبردست
بس ج کی شروع کی شکل مختلف استعمال ہو گی ٹ سے پہلے۔۔۔ حروف کی جو اشکال ب، پ اور ت سے پہلے آتی ہیں وہ سورس میں بتانی پڑیں گی۔
فاتح بھائی، یہ تو میں نے صرف چار بنیادی اشکال ڈال دی اس میں ٹیسٹنگ کے لئے۔
 
ابوحمدان

محفلین
ٹھیک ہے فاتح بھائی!
اس کا تعلق ہی ختم کر دیتے ہیں اس لڑی سے۔
ویسے میرا دماغ چکرا گیا تھا اُس وقت
 
آخری تدوین:
ط کو چھوٹا کرکے ڈال، ٹے وغیرہ پر فٹ نہ کیا جائے بلکہ اسے الگ سے ڈیزائن کیا جائے، کنارے موٹے رکھے جائیں۔ بات سمجھنے کے لیے نوری نستعلیق کے حرف ط اور ٹ اور ڈ وغیرہ پر رکھے ہوئے چھوٹے ط کو بغور ملاحظہ کریں۔

دوسری بات یہ کہ ھ وغیرہ اشکال کو کلک والے ایرانی نستعلیق سے نکالا جا سکتا ہے۔ جن اشکال کی ضرورت ہے ان کی فہرست بنا دی جائے۔ میں ان شاءاللہ کلک، چلیپا، میر عماد جس سے بہتر رہے گا نکال کر دے دوں گا۔
 
فاتح

لائبریرین
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آخری بار ملو
آخری بار ملو ایسے کہ جلتے ہوئے دل
راکھ ہوجائیں کوئی اور تقاضا نہ کریں
چاک وعدہ نہ سلے زخم تمنا نہ کھلے
سانس ہموار رہے شمع کی لو تک نہ ہلے
باتیں سب اتنی کہ لمحے انہیں آخر گن جائیں
آنکھ اٹھائے کوئی امید تو آنکھیں چھن جائیں

اس ملاقات کا اس بار کوئی وہم نہیں
جس سے اک اور ملاقات کی صورت نکلے
اب نہ ہیجان و جنوں کا نہ حکایات کا وقت
اب نہ تجدید وفا کا نہ شکایات کا وقت
لٹ گئی شہر حوادث میں متاع الفاظ
اب جو کہنا ہے تو کیسے کوئی نوحہ کہیے
آج تک تم سے رگ جاں کے کئی رشتے تھے
کل سے جو ہوگا اُسے کون سا رشتہ کہیے

پھر نہ دہکیں گے کبھی عارض و رخسار ملو
ماتمی ہیں دم رخصت در و دیوار ملو
پھر نہ ہم ہوں گے نہ اقرار نہ انکار ملو
آخری بار ملو
اس نظم کا اس لڑی کے عنوان یا گفتگو سے یا تعلق ہے؟ :)
 
ابوحمدان

محفلین
ط کو چھوٹا کرکے ڈال، ٹے وغیرہ پر فٹ نہ کیا جائے بلکہ اسے الگ سے ڈیزائن کیا جائے، کنارے موٹے رکھے جائیں۔ بات سمجھنے کے لیے نوری نستعلیق کے حرف ط اور ٹ اور ڈ وغیرہ پر رکھے ہوئے چھوٹے ط کو بغور ملاحظہ کریں۔

دوسری بات یہ کہ ھ وغیرہ اشکال کو کلک والے ایرانی نستعلیق سے نکالا جا سکتا ہے۔ جن اشکال کی ضرورت ہے ان کی فہرست بنا دی جائے۔ میں ان شاءاللہ کلک، چلیپا، میر عماد جس سے بہتر رہے گا نکال کر دے دوں گا۔
ط چھوٹا فونٹ میں پہلے سے موجود ہے۔
 
آصف اثر

معطل
ٹٹ میں آخری شکل دیکھی جاسکتی ہے۔ ٹ کی آخری شکل ”ج، ع، ف“ وغیرہ کے ساتھ بھی دیاجاتا تو بہتر اندازہ ہوسکتاتھا۔
 
Top