کالا رنگ

مژگان نم

محفلین
آپ کے انگریزی ترجمے سے ہم جھوم اٹھے تھے تو یہی جوابی شعر آپ پر داغ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب انگریزی ادب میں کیا پڑھ رکھا ہے جو اتنا پیارا ڈکشن ہے آپ کا جو کسی منجھے ہوئے شاعر کا ہی ہوسکتا ہے ! شکریہ بیحد پسند آوری پر !
ارے نہی آپ جیسا انداز کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے یہ تعریف برائے تعریف نہی چلے گی:p
 

نور وجدان

لائبریرین
دلکش اسلوب! گہری باتیں! سمجھنے کے لیے عارف کی آنکھ چاہیے جو میرے پاس نہیں۔

میرے لیے بھی بعض اوقات اپنی تحریر سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے اور ایسی ہی مشکل میں پڑ جاتی ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ اس پسند آوری پر کہ بیشک کہ یہ حرف امانت ہیں جو ادا ہوئے اپنے وقت پر۔
 

نایاب

لائبریرین
حق ۔۔۔۔۔۔
کیا خوب تحریر بکھری ہے محترم بٹیا کے قلم سے
حق تعالی ہم سب کو نیت کی اچھی مراد سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 

نایاب

لائبریرین
نفی اثبات ۔
لا ۔ ۔ نفی ۔ دنیا ( کے بنائے ) کی ہر (معچیز کی ۔
الہ ۔ ،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،، اثبات ۔ اللہ کی وحدانیت کا
تو جب اس کو خالق مان لیا تو دبیا کی ہر چیز ہر ذات کی نفی کر دی ۔ سوائے اللہ کے ۔ اور جب دنیا کو نہ کہہ کے اللہ کی وحدانیت اور حاکمیت پہ سر جھکا دیا ہے تو پھر اپنی مرضی کی حیثیت کیا ۔
محترم با ادب آپا
آپ شاید یہ کہنا چاہتی ہیں ۔۔؟
لا ۔۔۔ نفی ہے دنیا کے اپنے لالچ مفاد کے تحت بنائے گئے
الہ ۔۔۔۔۔۔ معبودوں کی
الا ۔۔۔۔۔۔۔ اثبات ہے
اللہ ۔۔۔۔۔۔ واحد و احد ذات کے معبود حقیقی ہونے کا ۔
جب دنیا کے اپنے لالچ و مفاد کے تحت بنائے ہوئے تمام خواہشی معبودان کی نفی کرتے اللہ سوہنے کی ذات واحد کو پورے یقین سے تسلیم کرلیا ۔ تو گویا اس مالک حقیقی کی حکمت پر تسلیم و رضا پر استوار صبر سے سر کو جھکا دیا ۔ اپنی مرضی کو اس کی مرضی پر قربان کر دیا ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
میرے لیے بھی بعض اوقات اپنی تحریر سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے اور ایسی ہی مشکل میں پڑ جاتی ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ اس پسند آوری پر کہ بیشک کہ یہ حرف امانت ہیں جو ادا ہوئے اپنے وقت پر۔
درست کہا آپ نے۔ بعض اوقات ایسے مطالب ادا ہوتے ہیں جن تک ابھی فہم کی رسائی نہیں ہوتی۔ اظہار اپنے آپ میں ایک پراسرار عمل ہے۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو امانتداری کا اتنا احساس ہے۔ اس احساس کو ہمیشہ زندہ رکھیے۔
 
Top