ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ:ناگپور ٹی ٹوئنٹی

یاز

محفلین
معین کے چار شاندار اوورز مکمل۔ 13 اوورز کے بعد 93 رنز۔ پوزیشن بہت بری نہیں ہے۔ 150 سے 170 کے درمیان کا سکور بآسانی ہو سکتا ہے۔
 

یاز

محفلین
160 رنز کا ابھی بھی سوچا جا سکتا ہے۔ چند چھکے لگ سکیں تو کچھ زیادہ بھی۔ لیکن اسی طرح پھسڈی کھیل دکھایا تو 150 بھی خطرے میں ہے۔
 

یاز

محفلین
دھونی صاحب آخری اوور میں دو رن آؤٹ کروانے کے بعد آخری بال پہ خود بھی آؤٹ۔ مجموعی سکور 144 رنز رہا۔
 
144 رنز ہی بنا سکی ٹیم انڈیا۔ اگرچہ بڑا تعاقب نہیں ہے لیکن پھر بھی آسان نہیں ہوگا چیز کرنا۔
امت مشرا چاہل وغیرہ اسپن تیز کئے بیٹھے ہیں
 

یاز

محفلین
ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک کمزور ہدف ہے، اور انگلش ٹیم کو کافی محنت کرنا ہو گی اس میچ کو ہارنے کے لئے۔
 
ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک کمزور ہدف ہے، اور انگلش ٹیم کو کافی محنت کرنا ہو گی اس میچ کو ہارنے کے لئے۔
عادل و معین کی اسپن کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ گورے ضرور یہ محنت کرنے کی کوشش کرینگے شائد ناکام ہو جائیں یہ الگ بات ہے۔
 
بلنگزکے بعد رائے جی بھی 22 پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
نہرا جی مسلسل 2 بالز پر 2 وکٹیں۔
انگلینڈ والے تو سخت محنت کا سوچ کر اترے ہیں میدان میں۔
 

فہد اشرف

محفلین
یہ پورا ہفتہ بہت بیکار رہا میرے لئے:cry: ، پہلے ریال میڈرڈ کوپا ڈیل رے سے باہر ہوئی، نڈال فائنل ہار گئے، انڈیا T-20 ہار گئی
آج لا لیگا میں بارسیلونا کو ڈرا کھیلتے دیکھ کے تھوڑا سکون ملا
 
Top