انٹرویو شہباز بھائی سے انٹرویو

نایاب

لائبریرین
محترم شہباز صاحب
جاپانی معاشرے اور پاکستانی معاشرے کا کچھ موازنہ کر سکیں گے ۔؟
کیا قدر مشترک ہے دونوں معاشروں میں ؟
اگر آپ کو دونوں معاشروں میں سے کسی اک کو اچھا قرار دینا پڑے ۔
تو آپ کا انتخاب کون سا معاشرہ ہوگا اور کیوں ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 

لاریب مرزا

محفلین
میں نے دانستہ طور پر ایسا نہی کیا تھا بلکہ شروع شروع میں مجھے استعمال کرنے میں مشکل آ رہی تھی۔ پھر بھی اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگتا ہوں۔ اور میرے انٹرویو کو سننے کے لیے یہ جو اتنی سردی میں بھی کروڑوں لوگوں کا مجمع لگا ہے، میں تو باغ باغ ہو گیا۔
ارے نئیں!! آپ معذرت وغیرہ مت کریں۔ آپ کی رکنیت چونکہ ہم سے بھی پہلے کی ہے تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ کو اردو محفل کے استعمال میں اس قدر دقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ :) :)
آپ کسی مراسلے کے جزوی حصے کا جواب دینے کے لیے اقتباس لینے سے شروعات کریں۔ استعمال کرنا شروع کریں گے تو کافی کچھ سیکھ جائیں گے۔ :) :)
 

لاریب مرزا

محفلین
ہمیں آپ سے کچھ اور سوالات پوچھنے ہیں۔

1) جاپانی کھانا شوق سے کھاتے ہیں یا پاکستانی؟؟

2) نصف بہتر کو اردو یا پنجابی زبان سکھائی؟؟ یا جاپانی زبان میں ہی بات کرتے ہیں؟؟

3) شادی کے لیے مذہب وغیرہ کا مسئلہ تو نہیں بنا؟؟ اور شادی کیسے انجام پائی؟؟ مطلب رسومات وغیرہ

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 
حامد صاحب کون ہیں اور میری نسبت ان سے کیوں
ڈاکٹر صاحب نے ایک مفروضہ پیش کیا تھا، اسی پر مزید سوال داغا تھا سرکار۔
ویسے حامد 'کرزئی' ہمارے پڑوسی ہوا کرتے تھے اور ہر دوسرے ماہ کسی نا کسی کانفرنس میں گھر کی تعمیر کے لیے قرض مانگتے دکھائی دیتے تھے تو ہم نے انھیں 'قرضئی' کہنا شروع کر دیا تھا۔
 
ہمیں آپ سے کچھ اور سوالات پوچھنے ہیں۔

1) جاپانی کھانا شوق سے کھاتے ہیں یا پاکستانی؟؟

2) نصف بہتر کو اردو یا پنجابی زبان سکھائی؟؟ یا جاپانی زبان میں ہی بات کرتے ہیں؟؟

3) شادی کے لیے مذہب وغیرہ کا مسئلہ تو نہیں بنا؟؟ اور شادی کیسے انجام پائی؟؟ مطلب رسومات وغیرہ

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
(۱) جاپانی کھانے بھی کھاتا ہوں لیکن جب بھی فارغ ہوتا ہوں تو اپنے ہاتھ سے پاکستانی کھانا بناتا ہوں۔
(۲) اس کو کچھ نہی سکھایا بلکہ میں جاپانئ زبان میں ہی بات کرتا ہوں۔
(۳) بیوی نے اسلام قبول کیا پھر پاکستانی طریقے سے نکاح کیا گیا۔ اس کے بعد جاپان کے طریقے کے مطابق شادی کی۔ ہم نے اپنی شادی بہت سادہ طریقے سے کر لی تھی۔
 
ڈاکٹر صاحب نے ایک مفروضہ پیش کیا تھا، اسی پر مزید سوال داغا تھا سرکار۔
ویسے حامد 'کرزئی' ہمارے پڑوسی ہوا کرتے تھے اور ہر دوسرے ماہ کسی نا کسی کانفرنس میں گھر کی تعمیر کے لیے قرض مانگتے دکھائی دیتے تھے تو ہم نے انھیں 'قرضئی' کہنا شروع کر دیا تھا۔
چلو یہ بھی اچھا ہوا۔ اب میں بھی بوقت ضرورت ایسا کر سکوں گا۔
 
ارے نئیں!! آپ معذرت وغیرہ مت کریں۔ آپ کی رکنیت چونکہ ہم سے بھی پہلے کی ہے تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ کو اردو محفل کے استعمال میں اس قدر دقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ :) :)
آپ کسی مراسلے کے جزوی حصے کا جواب دینے کے لیے اقتباس لینے سے شروعات کریں۔ استعمال کرنا شروع کریں گے تو کافی کچھ سیکھ جائیں گے۔ :) :)
جی ضرور۔ شکریہ
 
محترم شہباز صاحب
جاپانی معاشرے اور پاکستانی معاشرے کا کچھ موازنہ کر سکیں گے ۔؟
کیا قدر مشترک ہے دونوں معاشروں میں ؟
اگر آپ کو دونوں معاشروں میں سے کسی اک کو اچھا قرار دینا پڑے ۔
تو آپ کا انتخاب کون سا معاشرہ ہوگا اور کیوں ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
آپ کے پہلے سوال ہر تو مجھے ایک پورا کالم لکھنا پڑے گا اس لیے وہ بعد میں لیکن اگر مجھے کسی معاشرے کو بہتر قرار دینا ہو تو میں جاپانی معاشرے کو بہتر کہوں گا۔
 
آج جس معزز ہستی کا ہم انٹرویو کرنے جارہے ہیں، ان کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتے، لہٰذا وہ انٹرویو کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں۔ (انٹرویو کے علاوہ بھی نفیس شخصیت ہیں :tv:)

موصوف مشرقی ایشیا کے ملک جاپان میں مقیم ہیں۔ جی جی ، آپ بالکل درست سمجھے، ہمارا اشارہ بالکل شہباز بھائی کی طرف ہے۔شہباز بھائی کی تعارفی لڑی
تو تشریف لاتے ہیں، جناب محترم شہباز صاحب!!!!(تالیاں ں ں ں:party:)

جی تو محترم شہباز صاحب، آپ سے سوالات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہیں:thinking:

قسط اول
حصہ اول(جس سوال کا جواب آپ نہ دینا چاہیں، بے فکر ہو کر چھوڑ دیں):daydreaming::

1۔ آپ کا مکمل نام کیا ہے ؟
عباس اعوان صاحب آپ کا بہت شکریہ۔ میراپرانا نام محمد شہبازاور کمورا شہبازہے۔
2۔ آپ کی عمر کتنی ہے ؟
آج اس انٹرویو کے توسط سے میں ساری دنیا کو بتا دیناچاہتا ہوں کہ میں ابھی ابھی ہی ۲۷ کا ہوا ہوں۔
3۔ پاکستان میں کس علاقے سے تعلق ہے ؟
وسطی پنجاب کے شہر گجرات سے۔ لیکن خبردار اگر ناظریب میں سے کسی نے جوتی کے متعلق جگت کی تو۔
4۔ گھر والے کس نام سے پکارتے ہیں؟
گھر والے شہباز کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔
5۔ پاکستانی دوست کس نام سے پکارتے ہیں ؟
کچھ شہباز، اور کچھ ایم ڈی کے نام سے بھی۔
6۔ جاپانی لوگ کس نام سے پکارتے ہیں؟
یہاں پر میرے بہت سے نام ہیں۔ جیسے شاہ، کمورا، شاہابازو
7۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں۔
میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔، اس کے علاوہ جاپانی زبان کی تعلیم، اور فیشن و ڈیزائننگ۔
8۔ اپنے مشاغل کے بار ے میں کچھ بتائیں۔
کتابیں پڑھنا، کھیلنا، اور مسائل کے حل پر کام کرنا۔
9۔جاپان کس سلسلے میں جانا ہوا؟
پہلے تو سراسر ارادہ صرف تعلیم کا ہی تھا۔ لیکن پھر یہاں آکر کہیں اور جانے کودل ہی نہی کیا۔
10۔ جاپان گئے کیسے ؟
ہمارے علاقے کے ہی ایک جاننے والے تھے۔ ایک دفعہ ان کو کالج کے لیے فیس جمع کروانے کے لیے دی۔ وہ ہڑپ کر گئے، دوبارہ پھر خود پیسوں کا بندوبست کیا۔
11۔کتنے عرصے سے جاپان میں مقیم ہیں ؟
تقریبا ساڑھے پانچ سال۔
12۔جاپان ہی کیوں منتخب کیا ؟
ایک تواپنا خطہ ہے۔اس کے علاوہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں کوئی تعصب نہی ہوتا۔ مذہبی منافرت بھی نہئ ہے، امن ہی امن ہے۔ اورروزگار بھی میسر ہے۔
13۔ جاپان کے علاوہ کن کن ممالک کا سفر کر چکے ہیں، جاپان جانے سے پہلے کسی اور ملک گئے تھے ؟
نہی، بس یہ جاپان ہی آیا اور ابھی تک کہیں اور نہی گیا۔ وقت ہی نہی ملا۔
14۔ جاپان کو باقی ممالک سےکتنا مختلف پایا ؟
مصروف، بہتر سے بہتر کرنے کی سوچ،
15۔ کون کون سی زبانیں جانتے ہیں؟
پنجابی، اردو، جاپانی، انگلش، سرائیکئ، پوٹھوہاری وغیرہ
16۔ جاپان کے کون سے شہر میں مقیم ہیں ؟
صوبہ گنما کے شہر اوتا میں
17۔ کسی اور شہر میں سکونت اختیار کی ؟
نہی، مجھے یہی جگہ اچھی لگتی ہے۔
18۔ مہنگائی کے حوالے سے آپ کا شہر کیسا ہے ؟
یہاں مہنگائی جگہوں کے لحاظ سے نہی بلکہ ایک جیسی قیمتیں ہی ہوتے ہیں۔ جاپان بہت مہنگا ملک ہے۔
19۔ جاپانی کلچر، پاکستانی کلچر سے کتنا مختلف ہے ؟
یہاں پر ان کی اپنی ثقافت دیکھیں تو وہ پاکستان کے بہت قریب ہے۔ لیکن آج کل فیشن کا دور پے تو مغربی سٹائل کی بھی بھرمار ہے۔
20۔ جاپانی کلچر، مغربی کلچر سے کتنامختلف ہے ؟
شہروں میں کوئی فرق نہی، لیکن گاؤں جیسی جگہوں پر ابھی بھی بہت مختلف ہے۔
21۔ جاپانی کلچر کی سب سے نمایا ں خصوصیت کیا ہے ؟
22۔ آپ جاپانی زبان کس حد تک بول لیتے ہیں؟
بول تو بہت لیتا ہوں، اتنی کہ ساس کو اپنی سے کہنا پڑھتا ہے کہ اسے کہوذرا آرام سے بولا کرے۔
23۔ پڑھنے اور لکھنے میں آپ کی جاپانی زبان کی مہارت کیسی ہے ؟
پڑھ تو بہت ساری لیتا ہوں، اور کمپیوٹر یا موبائل پر ٹائپ بھئ کر لیتا ہوں لیکن ہاتھ سے کبھی زیادہ لکھا نہی تو زیادہ اعتماد نہئ۔ آجکل یہ مسئلہ ہر ایک کا بنتا جا رہا ہے۔
24۔ آپ نے جاپانی زبان کیسے سیکھی ؟
میں نے نمل اسلام آباد، اور پھر جاپان میں ایک کالج سے
25۔ جاپان میں حلال کھانا آسانی سے مل جاتا ہے ؟
بہت آسانی سے، یہاں پر ہر علاقے میں دکانیں ہیں
26۔ حلال گوشت کہاں سے اور کیسے خریدتے ہیں، نیز حلال گوشت کسی اور ملک سے آتا ہے ؟
گوشت زیادہ تر، آسٹریلیا، برازیل سے آتا ہے۔
27۔پاکستانی کمیونٹی کے آپ کتنا نزدیک ہیں ؟
28۔ کیا آپ کے کوئی پاکستانی رشتہ دار بھی جاپان میں ہوتے ہیں ؟
نہئ صرف میں ہی ایک ہوں۔ 'میرے ہوتے ہوئے کسی اور کی کیا ضرورت۔
29۔وہاں پر پاکستانیوں کا عمومی امیج کیسا ہے ؟
جتنے منہ اتنی باتیں۔ لیکن عمومی طور پر کچھ اچھا نہی ہے۔ جھوٹ ،فراڈ، دھوکہ جیسی بیماریاں ہیں ان میں۔ وہی جو پاکستان میں ہوتا ہے۔
30۔آپ نے اس امیج کو بہتر کرنے میں اپنا حصہ کیسے ڈالا ؟
بالکل۔ میں جہاں پربھی وقت گزارا، یہ لازمی سنا کہ آپ سے مل کر لگا کہ پاکستان کے اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں۔
31۔ گھر والوں کو شادی سے پہلے بتایا یا بعد میں ؟
شادی سے پہلے بتا دیا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے اور چونکہ میں نے رہنا یہاں ہے تو بیوی بھی یہاں ہو تو خرج نہی۔
32۔ گھر والوں نے پاکستان سے شادی کرنے پر زور نہیں دیا ؟
وہ تو کہتے ہیں کہ ایک اور کر لو۔ لیکن میں اب اس سوچ بچار میں ہوں کہ ایک ڈوئی کا اگر اتنا درد ہوتا ہے تو دو کا کتنا ہو گا۔
33۔ گھر والوں کا ری ایکشن کیا تھا جب آپ نے وہاں شادی یا شادی کی نیت کے بارے میں بتایا ؟
میرے گھر والے سادے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ شہباز عقل مند ہے۔ لہذا یہ ہی کہا کہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا۔
34۔ کتنے بچے ہیں ؟
ابھی نہئ ہیں
35۔بچے کتنے (تعداد میں) اچھے ؟
دو یا تین تو ہونے چاہیے۔
36۔ اردو محفل تک کیسے رسائی ہوئی ؟
آئی فون سے زیادہ تر
37۔ محفل کا ممبر بننے کی وجہ ؟
یہ وجہ میں نے تعارف میں بتائی تھی، آپ تب تک اس کو پڑھ آئیں میں اس دوران چائے پی لوں، کہیں ٹھنڈی نا ہو جائے۔
38۔ ممبر بننے کے بعد کے ابتدائی تاثرات کیا تھے ؟
ایک اپنائیت کا احساس ہوتا ہے
39۔ یاکوزافیملی یا گینگ سے کبھی واسطہ پڑا ؟
پڑا تو نہی واسطہ، لیکن جس دن پڑے گا مجھے ہاتھ سیدھے کرنے کاموقع مل جائے گا۔
40۔ یاکوزا کے بارے میں وہاں پر کیا تاثر پایا جاتا ہے ؟
سب ان لوگوں سے نفرت کرتے ہیں، روزگار کے مواقع کم دستیاب ہیں،

حصہ دوم ( تمام سوالات لازمی ہیں، تمام سوالات کے نمبر مساوی ہیں):
41۔ دوستوں پر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
چپ ہو جاتا ہوں اور وجوہات سوچتا ہوں۔
42۔ خود پر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
دل میں کہتا ہوں " چل شہباز پتر، اب بگاڑا ہے تو ٹھیک بھی کر"۔
43۔ گھر والوں پر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
مجھے کسی پربھی غصہ اتنی جلدی نہی آتا۔ چھوٹا موٹا غصہ تو کبھی چہرے پر نظرنہئ آنے دیا۔ لیکن جس سے بھی کچھ مسئلہ ہو اسے بات سے حل کرتا ہوں۔
44۔ کیا جاپان میں بھی آپ کی بیلن، ڈوئی اور کڑچھےسے تواضع ہوتی ہے یا کوئی اور سامان استعمال کیا جاتا ہے ؟
کیونکہ یہ ترقی یافتہ ملک ہے اس لیے جدید طریقے بھی استعمال ہوتے ہیں جیسے گھونسہ، لاتیں وغیرہ۔ اور گھریلو معاملات میں پولیس بھئ دخل اندازی نہئ کرتی
45۔ بیلن کی چوٹ زیادہ لگتی ہے یا ڈوئی کی ؟
ان سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع نہی ملا۔
46۔کتنی بار بجلی سے کرنٹ لگا؟ سب سے زیادہ طاقتور کرنٹ کب لگا ؟
پاکستان میں تو لگتا ہی رہتا تھا۔ لیکن ہلکا ہلکا
47۔ کبھی درخت سے گرے ؟ اگر ہاں تو کب اور کیسے ؟
نہی ، میں درختوں پر چڑھتا ہی کم ہوں۔ جیسا کہ میرا نام شہباز ہے تو میں اڑنے پر یقین رکھتا ہوں
48۔ پتنگ بازی کرتے ہیں ؟
کرتا تھا۔
49۔ بچپن میں سب سے زیادہ کس چیز سے ڈر لگتا تھا ؟
اپنی آپئ کی مار سے یا استاد کے اس فقرے سے کہ" شہباز تجھے آج کیا ہوا ہے"
50۔ کون سا کھیل سب سے زیادہ پسند ہے ؟
کرکٹ
اگلی قسط بعد میں۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ صحت آپ کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا کرے۔ آمین
 
مگر کیوں ؟
بہت دعائیں
کیوں کہ ایک خطہ ہونے کی وجہ سے بہت کچھ ایسا ہے جو کہ ہم میں مشترک پایا جاتا ہے، جیسا کہ ثقافت ، خاندانی نظام، روایات وغیرہ۔۔۔ جوں جوں وقت گزر رہا ہے ہم اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ بڑھ رہے ہیں لیکن ماضی بہت لحاظ سے مشترک ہے۔
 
Top