ذکرِ اعجاز

الف عین

لائبریرین
شاید کچھ احباب نے یہ مضمون دیکھا ہو گا۔
آج کے سیاست میں وہی مضمون پیش کیا گیا ہے۔ احباب یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
اس لنک پر بھی آں لائن دیکھا جا سکتا ہے۔ 8 جنوری کے سنڈے ایڈیشن میں۔
The Siasat Daily ePaper
10i5q3m.jpg
 
نوید ناظم

محفلین
شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری تو دی جا سکتی ہے مگر وہ اعزاز جو اعجاز صاحب کو قدرت نے بخشا، وہ نہیں دیا جا سکتا۔۔۔ اردو سے محبت اور اردو کی خدمت کا جو جذبہ محترم الف عین صاحب کے ہاں دیکھنے کو ملتا ہے وہ تو دیدنی ہے۔ زبان' خیال کی پیغام رساں ہوا کرتی ہے، اگرخیال بلند نہ ہو تو محض زبان شناس ہونا انسان کے باطن کو اطمینان نہیں بخش سکتا۔۔۔ زبان پراحسان اصل میں یہ ہے کہ ان لوگوں پراحسان کیا جائے جو اس زبان کو بولنے والے ہیں۔۔۔ 'انسان' کے ساتھ محبت نہ ہو تو زبان کے ساتھ محبت محض مفاد کی بنیاد پر ہوتی ہے۔۔ مگر اعجاز صاحب صرف علم دوست ہی نہیں بلکہ انسان دوست بھی ہیں۔۔۔ مفاد سے آزاد۔۔ 'کھرے آدمی'۔استاد ہونے اور شفیق استاد ہونے میں بہت فرق ہوتا ہے' ویسے ہی جیسے انسان اور اچھے انسان میں فرق ہوا کرتا ہے۔۔۔۔ دیکھنے میں آیا کہ علم انسان کو مغرور بناتا ہے مگراعجاز صاحب کی طرف دیکھنے سے ایسا تاثر نہیں ملتا۔۔۔ علم و ہنر ان کے 'دل' کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔۔۔خوش نصیبی سے آج بھی ان کے پاس ایسا دل ہے جو احساس کی دولت رکھتا ہے۔۔۔ میں نے جو اعجاز صاحب کو اردو کی خدمت کرتے ہوئے یہاں دیکھا وہ اس طرح کہ بقول غالب۔۔۔۔
سرمہء مفتِ نظر ہوں مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا
 
عظیم

محفلین
کوئی میرے دل سے پوچھے ۔

اللہ سبحان و تعالی آپ کی عمر دراز فرمائے اور آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے ۔ آمین
 
نایاب

لائبریرین
نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی ۔
استاد محترم کا جذبہ کسی بھی اعزازی ڈگری کا محتاج نہیں ہے ۔
بلاشک اردو زبان کو ناز ہوگا اپنے اس دیوانے پر ۔
اللہ سوہنا استاد محترم کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
بہت دعائیں
 
La Alma

لائبریرین
شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری تو دی جا سکتی ہے مگر وہ اعزاز جو اعجاز صاحب کو قدرت نے بخشا، وہ نہیں دیا جا سکتا۔۔۔ اردو سے محبت اور اردو کی خدمت کا جو جذبہ محترم الف عین صاحب کے ہاں دیکھنے کو ملتا ہے وہ تو دیدنی ہے۔ زبان' خیال کی پیغام رساں ہوا کرتی ہے، اگرخیال بلند نہ ہو تو محض زبان شناس ہونا انسان کے باطن کو اطمینان نہیں بخش سکتا۔۔۔ زبان پراحسان اصل میں یہ ہے کہ ان لوگوں پراحسان کیا جائے جو اس زبان کو بولنے والے ہیں۔۔۔ 'انسان' کے ساتھ محبت نہ ہو تو زبان کے ساتھ محبت محض مفاد کی بنیاد پر ہوتی ہے۔۔ مگر اعجاز صاحب صرف علم دوست ہی نہیں بلکہ انسان دوست بھی ہیں۔۔۔ مفاد سے آزاد۔۔ 'کھرے آدمی'۔استاد ہونے اور شفیق استاد ہونے میں بہت فرق ہوتا ہے' ویسے ہی جیسے انسان اور اچھے انسان میں فرق ہوا کرتا ہے۔۔۔۔ دیکھنے میں آیا کہ علم انسان کو مغرور بناتا ہے مگراعجاز صاحب کی طرف دیکھنے سے ایسا تاثر نہیں ملتا۔۔۔ علم و ہنر ان کے 'دل' کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔۔۔خوش نصیبی سے آج بھی ان کے پاس ایسا دل ہے جو احساس کی دولت رکھتا ہے۔۔۔ میں نے جو اعجاز صاحب کو اردو کی خدمت کرتے ہوئے یہاں دیکھا وہ اس طرح کہ بقول غالب۔۔۔۔
سرمہء مفتِ نظر ہوں مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا
صحیح کہا . متفق ہوں .
 
استاد جی مٹی پاؤ ان دکھاوے کی ڈگریوں پر
آپکاجو مقام ہمارے دلوں میں ہے ان کی وقعت ان ڈگریوں سے کہیں زیادہ ہے
بہت سی دعائیں آپکے لئے
اللہ آپ کو سلامت رکھے
 
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وسلامتی اور تندرستی عطا فر مائے ۔۔ ایسی ہزاروں ڈگریاں آپ پہ قربان ۔۔ آپ نے اردو کے لیے جو کچھ کیا ہے اور جو کر رہے ہیں یہ اسی کا فیض ہے کہ ہم جیسے نالائق آج اردو فورمز پہ ہیں اور اتنا کچھ سیکھ رہے ہیں ۔۔
 
بھارت میں تو صورتِ حال کچھ بہتر ہے پاکستان میں تو رحمان ملک کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جا چکی ہے۔ اگر رحمان ملک سے واقفیت نہ ہو تو ان کو گوگل کر لیجیے۔
میرا ماننا ہے کہ موازنہ ہمیشہ دو ایک جیسی چیزوں یا اشخاص کا ہوتا ہے۔ سر جی آپ کا شاہ رخ خان سے موازنہ کسی بھی صورت نہیں بنتا۔ مجھے تو اس شاہ سرخی پر ہی اعتراض ہے۔ شاہ رخ کا کام اگر لسانی حوالے سے دیکھا جائے تو اس حوالے سےاہم ہے کہ اس کی فلمیں جن اربوں لوگوں تک پہنچتی رہیں وہ سب کے سب اردو سے بڑی حد تک جڑے رہےاور اس نے زندگی میں کوئی بھی انگریزی فلم نہیں بنائی اگر کسی اور زبان میں بنائی جیسے ملیالم وغیرہ تو بھی اس کی شہرت اردو کے حوالے سے ہی رہی۔ جہاں تک آپ کا ذکر ہے، شاہ رخ خان کبھی آپ کی علمی خدمات کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اب اگر اسے ڈگری دی گئی ہے تو نہ اس میں قصور ڈگری دینے والوں کا ہے کہ اسے کس حوالے سے ڈگری دی گئی ؟ اور اگر ڈگری دینی ہی ہےتو اصل حق دار کون لوگ ہیں ؟ اس فورم پر موجود مجھ ایسا نکما اور بہت سے ڈاکٹر پروفیسر لوگ اگر آپ کی اردو کے لیے پیش کی گئی خدمات کے سبب آپ کو عزت و عظمت کے بلند ترین مقام پر فائز سمجھتے ہیں تو آپ کے لیے یہ اعزاز کافی ہے۔ باقی رہی بات مشہور لوگوں کو ڈگریاں دینے کی تو ان کے پیچھے بہت سے سیاسی و غیر سیاسی مسائل ہوتےہیں۔
ایک اور بات کہ یونی ورسٹیوں میں آج کل جس طرح شخصیات پر تنقیدی و تحقیقی کام ہورہا ہے، مجھے امید ہے جلد ہی آپ پر بھی ایم فل یا پی ایچ ڈی لیول کا کام ہوگا اور شاید اس حوالے سے ہمارے یہ ٹوٹے پھوٹے جملےبھی اس میں شامل کیے جائیں :) شاید آنے والی نسل، جب ہم نہ رہیں اس بات پر فخر کرے کہ ہمارے بزرگوں کی کس عظیم شخصیت سے بات ہوتی رہی ہے :)
اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے۔ آمین
 
آخری تدوین:

شوکت پرویز

محفلین
اعزازی ڈگریاں دینے میں اب کوئی راز نہیں رہ گیا۔
اس کا انحصار صرف دنیاوی فراز پر ہوتا ہے، بھلے ہی ادبی و علمی طور پر وہ کتنا ہی نشیب میں کیوں نہ ہو۔

رہی بات آپ کی !! تو اردو محفل کے صفحات آپ کی قابلیت اور اہلیت کے گواہ ہیں۔

یہ تو محض ایک ڈگری ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اسی اردو محفل کے آپ کے کئی طلباء ایسی ڈگریاں، بلکہ اس سے اونچی یونیورسٹیوں سے حقیقی ڈگریاں حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اس طرح کی اعزازی ڈگریوں سے مستغنی ہیں۔

آپ ہی کا ایک شعر یہاں لکھتا ہوں:

فقیر جھولی کی کلیاں لٹانے آیا ہے
امیرِ شہر کو ڈر ہے نہ جانے کیا مانگے
 
حیرت ہے اس قد ر خوبصورت شعر ہماری نظروں سے چھپا کیسے رہا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری تو دی جا سکتی ہے مگر وہ اعزاز جو اعجاز صاحب کو قدرت نے بخشا، وہ نہیں دیا جا سکتا۔۔۔ اردو سے محبت اور اردو کی خدمت کا جو جذبہ محترم الف عین صاحب کے ہاں دیکھنے کو ملتا ہے وہ تو دیدنی ہے۔ زبان' خیال کی پیغام رساں ہوا کرتی ہے، اگرخیال بلند نہ ہو تو محض زبان شناس ہونا انسان کے باطن کو اطمینان نہیں بخش سکتا۔۔۔ زبان پراحسان اصل میں یہ ہے کہ ان لوگوں پراحسان کیا جائے جو اس زبان کو بولنے والے ہیں۔۔۔ 'انسان' کے ساتھ محبت نہ ہو تو زبان کے ساتھ محبت محض مفاد کی بنیاد پر ہوتی ہے۔۔ مگر اعجاز صاحب صرف علم دوست ہی نہیں بلکہ انسان دوست بھی ہیں۔۔۔ مفاد سے آزاد۔۔ 'کھرے آدمی'۔استاد ہونے اور شفیق استاد ہونے میں بہت فرق ہوتا ہے' ویسے ہی جیسے انسان اور اچھے انسان میں فرق ہوا کرتا ہے۔۔۔۔ دیکھنے میں آیا کہ علم انسان کو مغرور بناتا ہے مگراعجاز صاحب کی طرف دیکھنے سے ایسا تاثر نہیں ملتا۔۔۔ علم و ہنر ان کے 'دل' کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔۔۔خوش نصیبی سے آج بھی ان کے پاس ایسا دل ہے جو احساس کی دولت رکھتا ہے۔۔۔ میں نے جو اعجاز صاحب کو اردو کی خدمت کرتے ہوئے یہاں دیکھا وہ اس طرح کہ بقول غالب۔۔۔۔
سرمہء مفتِ نظر ہوں مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا

اعزازی ڈگریاں دینے میں اب کوئی راز نہیں رہ گیا۔
اس کا انحصار صرف دنیاوی فراز پر ہوتا ہے، بھلے ہی ادبی و علمی طور پر وہ کتنا ہی نشیب میں کیوں نہ ہو۔

رہی بات آپ کی !! تو اردو محفل کے صفحات آپ کی قابلیت اور اہلیت کے گواہ ہیں۔

یہ تو محض ایک ڈگری ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اسی اردو محفل کے آپ کے کئی طلباء ایسی ڈگریاں، بلکہ اس سے اونچی یونیورسٹیوں سے حقیقی ڈگریاں حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اس طرح کی اعزازی ڈگریوں سے مستغنی ہیں۔

آپ ہی کا ایک شعر یہاں لکھتا ہوں:

فقیر جھولی کی کلیاں لٹانے آیا ہے
امیرِ شہر کو ڈر ہے نہ جانے کیا مانگے

صد فی صد متفق ہوں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاید کچھ احباب نے یہ مضمون دیکھا ہو گا۔
آج کے سیاست میں وہی مضمون پیش کیا گیا ہے۔ احباب یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
اس لنک پر بھی آں لائن دیکھا جا سکتا ہے۔ 8 جنوری کے سنڈے ایڈیشن میں۔
The Siasat Daily ePaper
10i5q3m.jpg
مجاہد صاحب نے اچھا مضمون لکھا ہے ۔ بدقسمتی سے اردو ادبی دنیا ایک مردہ پرست دنیاہے ۔ ایسابہت ہی کم ہوا ہے کہ مشاہیر ادب کے کارناموں کو ان کی زندگی ہی میں کما حقہ سراہا جائے ۔ بلاشبہ محترمی اعجاز عبید اکیسویں صدی میں اردو کے بڑے محسنوں میں سے ہیں ۔ اردو اور کمپیوٹر کے حوالے سے ان کا کام بہت ہی کلیدی نوعیت کا ہے ۔اللہ تعالی ان کی عمر دراز فرمائے اور ان کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔
 
الف عین

لائبریرین
عزیزی مجاہد نے آج کے اخبار میں ایک اور مضمون لکھا ہے، سمارٹ فون کی ایپس کے تحت بزم اردو لائبریری کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔
n554l.jpg
 
Top