ڈیجیٹل کیلیگرافی: سورہء علق کی ابتدائی آیات:

کونسی زیادہ بہتر ہے؟

  • سادہ بیک گراؤنڈ والی

    Votes: 10 100.0%
  • پرانی طرز کے خط کے بیک گراؤنڈ والی۔

    Votes: 1 10.0%

  • Total voters
    10

فرخ

محفلین
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سورہء علق کی ابتدائی اور مشہور آیات، جو قرآن کی سب سے پہلی وحی ہونے والی آیات بھی ہیں، کی ڈیجیٹل کیلیگرافی، بذریعہ انکسکیپ اور خط ثلث ۔۔۔
نوٹ: بسم اللہ ایک فانٹ سے نکالی گئی ہے اور پس منظر میں گرافکس ایک سائٹ سے ڈاؤنلوڈ شُدہ ہیں۔۔

کیلیگرافی مکمل کرنے کے بعد، میں نے دو بیک گراؤنڈ گرافکس استعمال کئے اور دونوں ہی مجھے خوبصورت لگے۔ میں چاہوں گا کہ احباب ان میں سے ووٹ کے ذریعے اپنے رائے سے بھی آگاہ کریں کہ کونسی والی زیادہ خوبصورت ہے۔۔۔ اور اگر آپ اس میں مزید خوبصورتی ، تنقید یا کچھ اور رائے دینا چاہیں، جس سے اس میں مزید بہتری آسکے تو میں بہت مشکور ہونگا۔۔۔

1۔سادہ بیک گراؤنڈ کے ساتھ:
g7911_1_zpsuqsmfbns.jpg


2۔پرانی طرز کے خط کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ:
g7911_zpsrfvy9jho.jpg
 
ماشا ء اللہ بہت زبردست ۔۔ سادہ بیک گراونڈ والی زیادہ بہتر پڑھی جا رہی ہے ۔۔ پرانے طرز کے خط والی دیکھنے میں زیادہ دیدہ زیب ہے لیکن شفافیت کم ہے ۔ کیونکہ ٹیکسٹ کا رنگ بیک گراونڈ کے رنگ میں کافی جگہوں پہ مکس ہو رہا ہے شاید اس لیے ۔
 

فرخ

محفلین
ماشا ء اللہ بہت زبردست ۔۔ سادہ بیک گراونڈ والی زیادہ بہتر پڑھی جا رہی ہے ۔۔ پرانے طرز کے خط والی دیکھنے میں زیادہ دیدہ زیب ہے لیکن شفافیت کم ہے ۔ کیونکہ ٹیکسٹ کا رنگ بیک گراونڈ کے رنگ میں کافی جگہوں پہ مکس ہو رہا ہے شاید اس لیے ۔
شکریہ ڈاکٹر صاحب۔ میرا اپنا بھی کچھ ایسا ہی اندازہ تھا۔ سوچا تھا کہ پرانے طرز کے خط والی گرافکس کو پہلے کچھ ترمیم کے مرحلے سے گزاروں، پھر سوچا ابھی اس میں تبدیلی نہ کروں۔۔۔
اب شائید اس میں کچھ ترمیم کر کے استعمال کر کے دیکھوں گا۔۔۔
 

فرخ

محفلین
سادہ والی زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ کیا یہ فانٹ کمپیوٹر پر انسٹال ہوجاتا ہے یا کیلی گرافی کو سکین کیا گیا ہے ؟
جی ہاں، یہ گندھارا ثلث فانٹ ہے اور یہ آپ اردو ویب کے فانٹ سرور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
http://font.urduweb.org/downloads/307-gandhara-suls-regular
 

نایاب

لائبریرین
ماشاء اللہ
سبحان اللہ
بلاشبہ بہت خوبصورت
سادہ بیک گراونڈ میں بہتر تاثر دکھتا ہے ۔
بہت دعائیں
 

designer

محفلین
بہت زبردست ۔۔۔۔ پرانا سٹائل اچھا ہے جناب ۔۔۔ اور اگر سادہ بیک گرائونڈ والا سائز کچھ چھوٹا ہوجائے تو وہ بھی ایک الگ شاہکار ہوگا ۔۔ان شاء اللہ
 

فرخ

محفلین
ایک اور فورم کے رُکن کی نشاندہی پر ایک تصحیح کرنی پڑی ہے۔ اپڈیٹ لنک یہ ہے۔ ایڈمن سے درخواست ہے کہ پہلی پوسٹ میں جو گرافکس ہے اسے ، اس تصحیح شُدہ سے تبدیل کر دیا جائے۔ اور پرانی طرز کے بیک گراوءنڈ والی کو ختم کر دیا جائے شکریہ۔۔ نبیل ؟؟
 
آخری تدوین:
Top