جھوٹ کی تعریف کیا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کعنان

محفلین
السلام علیکم

اس کو جواب بھی آپ اگر خود ہی دیں تو بہتر ہو گا کہ آپ اس پر کونسا آپشن استعمال کریں گے؟

والسلام
 
arifkarim

معطل
اگر کوئی خاتون اپنی عزت بچانے کی خاطر کسی گھر میں پناہ لیتی ہے ۔ اور اس گھر کے مالک سے عورت کی عزت کے درپے گروہ یا وہ شخص آکر اس عورت کے متعلق پوچھتا ہے تو پناہ دینے والے شخص کو کیا جواب دینا چاہیئے ِ ؟
مصالحتا جھوٹ بولنے میں کوئی حرج نہیں
 
مژگان نم

محفلین
اگر کوئ واقع پیش آجائے یا کوئ بھی بات ہوئ ہو اور آپ اسکو اسکے برعکس بیان کر دے جیسی وہ دراصل ہوئ ہو تو اسے جھوٹ کہتے ہیں
 
ظفری

لائبریرین
جھوٹ کی تعریف کیا ہے ؟
صاحبان اگر آپ کو کہیں سے جھوٹ کی تعریف مل جائے تو یہاں باحوالہ لکھ دیں ۔ تا کہ کسی بندے کو جھوٹا یا کذاب کہنے میں آسانی رہے ۔

دراصل ٹاپک کی مناسبت سے سوال اپنی ذات میں اور اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ زیادہ تر لوگ ایک خاص صورتحال میں جھوٹ کی حیثیت کو تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مگر سوال کچھ اور ہی تقاضا کر رہا ہے ۔ لہذا میں نے ایک مثال سے اس فرق کو وضع کرنے کی کوشش کی ہے ۔ مگر بات وہیں پر دوبارہ آجاتی ہے کہ جھوٹ " کیوں" ہے ۔مگر جھوٹ کیاہے ۔ اس کی اصل تعریف ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے قلیل علم کے مطابق "سچ کی کی عدم موجودگی جھوٹ کہلاتی ہے" ( بس یہ ھی تعریف ہے جھوٹ کی) باقی جزیات کے کسی کی جان بچانے کے لیے سچ کو چھپا یا جاے یہ الگ موضوع ہے ایسے ہی جیسے حرام حرام ہے مگر جب جان پر بن جاے تو آپ کھا سکتے ھیں اتنی کے جان بچ جاے ۔ ۔ ۔
 
نوید ناظم

محفلین
جھوٹے کی بات کو جھوٹ کہتے ہیں۔۔۔۔ جھوٹا اگر خاموش رہے تب بھی جھوٹ' سچ بولے تب بھی جھوٹ۔۔۔۔ اگر جھوٹ بول دے تو خیر جھوٹ ہے ہی۔ 'جھوٹ' کی تعریف ہو بھی جائے تو بھی پہچان اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک جھوٹے کی پہچان نہ ہو۔۔۔۔جھوٹا آدمی بھی بظاہر سچ کا نعرہ لگاتا ہے۔۔۔۔ کہتا ہے سچ بولو' اور خود جھوٹ بول جاتا ہے' کاذب جو ٹھہرا۔ جھوٹ بولنے کے لیے بھی علم چاہیے بلکہ سچ بولنے کے لیے جو علم درکار ہوتا ہے' اس سے بھی زیادہ۔۔۔۔ ظاہر ہے عدم کو وجود ثابت کرنا کوئی آسان کام نہیں۔۔۔۔ کچھ باتیں ایسی ہیں جو طے شدہ ہیں اور ان کا دعویٰ کرنے والا بغیر کسی دلیل کے جھوٹا ہو گا' یعنی اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے بعد نبوت کا دعویٰ کر دے تو وہ لازمی طور پر جھوٹا ہو گا بھلے زندگی میں کوئی ایک جھوٹ بھی نہ بولا ہو۔۔۔۔ اور چاہے آسمان پر جاتا ہو اور وآپس آتا ہو۔۔۔ اسی طرح اپنے روحانی مرتبوں کا اظہارعوام میں کرنے والا باالعموم جھوٹا ہوتا ہے۔۔۔روحانیت کا مقام سچ ہے' روحانیت کا دعویٰ جھوٹ ہے۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ سچ اور جھوٹ بندے کے اپنے نام ہیں ۔۔۔۔ اپنے اندر رہنے والے انسان کے۔۔۔ سچ بولنے والوں کو ہمارا سلام!
 
محمد وارث

لائبریرین
جھوٹ کی ایک تعریف جوش ملیح آبادی نے اپنی کتاب "یادوں کی برات" میں کی ہے۔ لُبِ لباب اُس کا یہ ہے کہ بے ضرر یا مصلحت آمیز دروغ، جھوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچے وغیرہ وغیرہ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اگر صاحبِ سوال با حوالہ تعریف کی شرط اُٹھا لیں تو اپنی ناقص فہم کے مطابق جھوٹ ہر وہ ارادی غلط بیانی ہے جس سے کوئی نفع اُٹھانا یا کسی کو نقصان پہنچانا مطلوب ہو.
 
ظفری

لائبریرین
جھوٹ کی ایک تعریف جوش ملیح آبادی نے اپنی کتاب "یادوں کی برات" میں کی ہے۔ لُبِ لباب اُس کا یہ ہے کہ بے ضرر یا مصلحت آمیز دروغ، جھوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچے وغیرہ وغیرہ۔
زبردست ۔۔۔ کم از کم مجھے تو جھوٹ کی " صحیح تعریف " مل گئی ۔ :)
 
سید عمران

محفلین
کیا یہ سوال لا یعنی بحث نہیں ہے؟؟؟
جس بات کو بچہ بچہ جانتا ہے اس پر بحث کرنا، دلائل طلب کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔۔۔
کل کو کوئی یہ بھی کہہ دے گا کہ باضابطہ حوالے سے ثابت کریں کہ سورج روشنی اور گرمی دیتا ہے۔۔۔
ان بے کار مباحث کی بجائے وہ بات کریں جس کی ہم سب کو ضرورت ہے۔۔۔
دنیا کی یا آخرت کی وہ قابل عمل باتیں جن پر عمل کرکے دنیا یا آخرت بنا سکیں۔۔۔۔
خاص طور پر من حیث القوم اپنے اخلاق بنانے کا۔۔۔ تمیز سیکھنے کا۔۔۔
ہمیں تو کھانے پینے ۔۔۔اٹھنے بیٹھنے۔۔۔چلنے پھرنے کی تمیز نہیں۔۔۔
اور باتیں وہ کر رہے ہیں جن کی ابھی ضرورت نہیں۔۔۔
 
مبشر شاہ

محفلین
ایک حدیث پاک نظر سے گزری ہے کہ
"من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار" رواه البخاري (1229) "
جس شخص نے مجھ پر جھوٹ باندھا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ (مفہوم)
جھوٹ کی اتنی مذمت سبحان اللہ ، اس لیے جھوٹ کا علم ہونا ہر خاص و عام کے لیے ضروری ہے اور جب بھی کسی چیز کو سمجھنے کی نوبت آتی ہے تو سب سے پہلے اس کی تعریف کا ذھن میں ہونا ضروری ہوتا ہے تا کہ حکم لگانے میں آسانی رہے ۔
 
مبشر شاہ

محفلین
جھوٹ کی ایک تعریف جوش ملیح آبادی نے اپنی کتاب "یادوں کی برات" میں کی ہے۔ لُبِ لباب اُس کا یہ ہے کہ بے ضرر یا مصلحت آمیز دروغ، جھوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچے وغیرہ وغیرہ۔
شعرا تو استعارات و کنایات کا استعمال کرتے ہیں کسی چیز کی تعریف کا تعین شعرا سے ثابت ہو ممکن نہیں ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
شعرا تو استعارات و کنایات کا استعمال کرتے ہیں کسی چیز کی تعریف کا تعین شعرا سے ثابت ہو ممکن نہیں ;)
درست فرمایا آپ نے، لیکن یہ شاعری کی بات نہیں بلکہ جوش نے بحیثیت انسان اپنی خود نوشت میں لکھی اور شاعر بہرحال انسان تو ہوتے ہی ہیں، ہاں اگر آپ نہیں سمجھتے تو شاید پھر آپ بھی کہیں شاعر نہ ہوں :LOL:
 
فاخر رضا

محفلین
کیا یہ سوال لا یعنی بحث نہیں ہے؟؟؟
جس بات کو بچہ بچہ جانتا ہے اس پر بحث کرنا، دلائل طلب کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔۔۔
کل کو کوئی یہ بھی کہہ دے گا کہ باضابطہ حوالے سے ثابت کریں کہ سورج روشنی اور گرمی دیتا ہے۔۔۔
ان بے کار مباحث کی بجائے وہ بات کریں جس کی ہم سب کو ضرورت ہے۔۔۔
دنیا کی یا آخرت کی وہ قابل عمل باتیں جن پر عمل کرکے دنیا یا آخرت بنا سکیں۔۔۔۔
خاص طور پر من حیث القوم اپنے اخلاق بنانے کا۔۔۔ تمیز سیکھنے کا۔۔۔
ہمیں تو کھانے پینے ۔۔۔اٹھنے بیٹھنے۔۔۔چلنے پھرنے کی تمیز نہیں۔۔۔
اور باتیں وہ کر رہے ہیں جن کی ابھی ضرورت نہیں۔۔۔
آپ کی بات سے اختلاف رکھتا ہوں. یہ ایک سنجیدہ اخلاقی موضوع ہے اور اوپر کی گئی بحث سے بہت سے پہلو اجاگر ہوئے ہیں. یہاں جو افراد لکھ رہے ہیں وہ سورج کے وجود پر بحث نہیں کررہے. دوسرے یہ موضوع دنیا اور آخرت دونوں میں کام آنے والا ہے، سورج کو ثابت کرنا کام نہیں آئے گا. جہاں تک کھانے پینے چلنے پھرنے کا تعلق ہے اگر وہ حلال کے دائرے میں ہیں تو ان پر مزید بات میڈیکل سائنس کے زمرے کے لئے رہ جاتی ہے. اتنے لوگ جو لکھ رہے ہیں کیا آپ کے خیال میں وہ وقت ضائع کررہے ہیں. مجھے سچ مچ میں بہت افسوس ہوا یہ پڑھ کر. آپ اب فٹ سے آیات اور احادیث کی بارش مت کر دیجئے گا
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

سمائل کے ساتھ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، یورپ جیسے ممالک میں وزٹ پر آ کر پرمننٹ قیام کے لئے جو ابھی تک کوشش میں ہیں اور جنہوں نے اسے حاصل کیا وہ جھوٹ کی تعریف سے اچھی طرح واقف ہیں۔ (خیال رہے کہ جو والدین کے ساتھ آئے اور جو پاکستان سے شادی والے یا اس جیسی اور کیٹگری والے اس میں شامل نہیں۔)

والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top