تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

اشتیاق علی

لائبریرین
خوب۔ نیچے لکھے ہوئے لفظ ”ہندی“ اور ”مشق“ اور آپ کے انداز سے ایسا لگتا ہے کہ آپ پہلے سے ایکسپرٹ ہیں۔ آپ نے بھی تابش بھائی کی طرح "دھ" کے شروع میں چھوٹا دائرہ واضح نہیں کیا، جس کی وجہ سے یہ "گھ" ہو گیا ہے۔ "گھ" کو ہم سبق 3 میں پڑھیں گے۔
شکیب بھائی دھ کی مشق کی ہے ملاحظہ کیجئے۔
24m972u.jpg
 
گیٹ جالی والی گرل کا ڈیزائن لگ رہا ہے
سنا ہے کہ آنکھوں میں پیاز کا رس ڈالنے سے جالا اتر جاتا ہے اور پھر ٹھیک نظر آتا ہے ۔۔۔آپ کا بھلا ہو ۔۔استعمال کریں پھر یہ جالی والی گر ل کا ڈیزائن نہیں (धन्यवाद
شکریہ) لکھا نظر آئے گا ۔۔۔۔۔
 

شکیب

محفلین
شکیب بھائی دھ کی مشق کی ہے ملاحظہ کیجئے۔
24m972u.jpg
شکیب بھائی! مشق نمبر 2 کی ہے۔ ملاحظہ کیجئے۔
پہلا صفحہ
oj2dcj.jpg

دوسرا صفحہ
4ffhz.jpg
بہت impressive ۔۔۔ اشتیاق بھائی۔ کچھ قابلِ ذکر باتیں نیچے درج ہیں۔
  • ”دھ“ کی مشق میں آپ نے دھ کی شکل کو بالکل درست بنانا شروع کر دیا ہے۔ چنانچہ اس میں کوئی خامی نہیں ہے۔
  • مشق میں دیے گئے سوالات کے مطابق آپ نے سوال 2 کے جواب میں ”سبق 1“ کے حروفِ علت نہیں شامل کیے۔یاد رہے کہ پچھلی اشکال کی یاد دہانی نہیں کی جائے گی تو انہیں بھول جانا بعید از قیاس نہیں۔ اگلے سبق سے اس بارے میں توجہ دیجیے گا کہ سوال میں موجود ہر حصے کو آپ حل کر رہے ہوں۔
  • دھ کی مشق اور سبق 2 کی مشق ، دونوں میں آپ نے بہت سے حروف ایسے استعمال کیے ہیں جو ابھی سکھائے نہیں گئے۔ یہ مبتدیوں کے لیے کنفیوژن کا سبب ہو سکتے ہیں۔ امید ہے اس کی رعایت کریں گے۔
  • محض مشق میں دیے گئے سوالات کے علاوہ سبق میں موجود مثالوں کو بھی لکھنا، یقینا ایک قابلِ تعریف عمل ہے(جیسا کہ مشق2 کے صفحہ1 اور 2 پر آپ نے کیا ہے)۔ اس سنجیدگی پر یقینا دیگر حضرات کو بھی motivationملے گا۔
  • بھوت میں آپ نے ”اُو“ کی بجائے”اُ“ کی ماترا لگادی ہے۔ یاد دہانی کرلیں، ”اُ“ کی ماترا، پیش کے قائم مقام ہوتی ہے۔
  • دیوناگری سے اردو اور اردو سے دیوناگری آپ نے بالکل درست لکھی ہے۔ بہت مبارک باد۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت شکریہ شکیب بھائی! آئندہ صرف متعلقہ سوالات کا حل ہی لکھا کروں گا۔
اُو“ اور”اُ“ کی ماترا میں فرق تصویری طور پر بھی دکھا دیں۔ اسے شاید میں ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا۔

مبارک باد کا سارا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ آپ نے ما شاء اللہ بہت ہی خوبصورت انداز سے سلسلہ شروع کیا ہے۔ جو کافی آسان ثابت ہوا ہے خاص طور پر میرے لیے۔​
 

محمد رضا

محفلین
مجھے إ إی اور ٱ کی ماترا بھی نظر نہیں آ رہی کوئی کاغذ پر لکھ کر بتائیے کہ یہ کیسی دکھتی ہیں-
 
آخری تدوین:
ایک مشورہ ہے شکیب بھائی۔
آپ اپنے دستیاب وقت میں اسباق تیار کر کے ڈالتے جائیں۔ احباب کے جواب یا توجہ کا انتظار کیے بغیر۔ اس طرح ایک مکمل ٹٹوریل تیار ہو جائے گا۔ ج ای بک کی صورت میں پیش کی جا سکے گا۔ اور احباب اپنی سہولت کے مطابق اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
اس کام کو روکیں نہیں، بلکہ مکمل کر کے ہی چھوڑیں۔ :)
 
Top