سزائے موت کے قیدی کی شادی

شزہ مغل

محفلین
سعودی عرب کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی - ایکسپریس اردو

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس شادی کا کیا فائدہ کتنے دن چلے گی
دلہن جیل میں رہے گی یا شادی کی خوشی میں قیدی رہا ہوجاوے گا
کیسی لڑکی ہے کہ ایک آدمی مرجاوے گا پھر بھی اس سے شادی کرلی
ارے بھیا ہم ہر چیز میں نظر آنے والا فائدہ ہی کیوں ڈھونڈتے ہیں؟؟؟
موت کی سزا سنا دی گئی مگر موت دی تو نہیں گئی نا۔۔۔ مرنے سے پہلے زندگی کو جی لینے میں کیا نقصان ہے؟؟؟
 
ارے بھیا ہم ہر چیز میں نظر آنے والا فائدہ ہی کیوں ڈھونڈتے ہیں؟؟؟
موت کی سزا سنا دی گئی مگر موت دی تو نہیں گئی نا۔۔۔ مرنے سے پہلے زندگی کو جی لینے میں کیا نقصان ہے؟؟؟
وہ تو ٹھیک ہے مگر جیل میں کیسے گزرے گی زندگی۔ کیا اچھا نہ تھا کہ اللہ اللہ کرتا
 
شزہ مغل

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے مگر جیل میں کیسے گزرے گی زندگی۔ کیا اچھا نہ تھا کہ اللہ اللہ کرتا
شادی میں کون سا گناہ ہے؟؟؟
اس شادی کی وجہ سے باقی قیدیوں کو چند لمحات خوشی کے مل گئے اور ساتھ ہی زندگی کو آخری لمحے تک جینے کا حوصلہ بھی ملا۔
عجیب لگتی ہے یہ بات کہ ایک شخص کو معلوم ہو جائے کہ وہ مرنے والا ہے پھر بھی وہ شادی کرے۔ مگر کیا ہم نے ہمیشہ زندہ رہنا ہے؟؟؟ اس شخص کو تو مرنے کے وقت کا پتا چل چکا اور ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اگلا سانس بھی لے پائیں گے کہ نہیں۔ پھر بھی ہم موت سے پہلے موت کے ڈر سے مر نہیں جاتے تو وہ شخص کیوں موت سے پہلے مر جائے؟؟؟؟
یہ بھی ممکن ہے کہ اس نے اپنا وعدہ نبھایا ہو۔
مرنے سے پہلے اپنے تمام وعدے پورے کرنا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔
 
Top