تامل، تذبذب، تردد، تکلف

تامل، تذبذب، تردد، تکلف
محبت کی جھوٹی ادا کاریاں، اُف!

اسے جاننے والے پہچانتے ہیں
ستم گر کا ہے نام اس کا تعارف

مجھے عشق نے ہر دو عالم دکھائے
نہ میں فلسفہ داں نہ اہلِ تصوف

محبت تھی دنیا سے، دنیا نے مارا
محبت پر افسوس، محبوب پر تُف!

مِرا حاصلِ عمر مَیں ہوں، الٰہی!
سراپا ندامت، سراپا تاسُف

ادھر تم چلے اور ادھر جان نکلی
کہاں کا تحمل؟ کہاں کا توقف؟

غزل یہ ہے راحیلؔ شانِ تغزل
اسے کہتے ہیں قافیے کا تصرف

راحیلؔ فاروق
۱۶ نومبر، ۲۰۱۶ء
 
اللہ سلامت رکھے راحیل بھائی. :)
تامل، تذبذب، تردد، تکلف
محبت کی جھوٹی ادا کاریاں، اُف!

اسے جاننے والے پہچانتے ہیں
ستم گر کا ہے نام اس کا تعارف

مجھے عشق نے ہر دو عالم دکھائے
نہ میں فلسفہ داں نہ اہلِ تصوف

محبت تھی دنیا سے، دنیا نے مارا
محبت پر افسوس، محبوب پر تُف!

مِرا حاصلِ عمر مَیں ہوں، الٰہی!
سراپا ندامت، سراپا تاسُف

ادھر تم چلے اور ادھر جان نکلی
کہاں کا تحمل؟ کہاں کا توقف؟

غزل یہ ہے راحیلؔ شانِ تغزل
اسے کہتے ہیں قافیے کا تصرف

راحیلؔ فاروق
۱۶ نومبر، ۲۰۱۶ء
 

محمداحمد

لائبریرین
تامل، تذبذب، تردد، تکلف
محبت کی جھوٹی ادا کاریاں، اُف!
اُف ۔۔۔۔!
اسے جاننے والے پہچانتے ہیں
ستم گر کا ہے نام اس کا تعارف

ویسے شاعر نے تو کہا تھا کہ

کیا ستم ہے کہ ستم گر کو ستم گر نہ کہوں :)

لیکن آپ کا والا تو اسمِ بامسمی لگ رہا ہے۔ :)
مجھے عشق نے ہر دو عالم دکھائے
نہ میں فلسفہ داں نہ اہلِ تصوف

کیا کہنے!

محبت تھی دنیا سے، دنیا نے مارا
محبت پر افسوس، محبوب پر تُف!

ہائے :(

مِرا حاصلِ عمر مَیں ہوں، الٰہی!
سراپا ندامت، سراپا تاسُف

کمال کمال!

ادھر تم چلے اور ادھر جان نکلی
کہاں کا تحمل؟ کہاں کا توقف؟

واہ واہ واہ!
غزل یہ ہے راحیلؔ شانِ تغزل
اسے کہتے ہیں قافیے کا تصرف

بلا شبہ! خوب حق ادا کیا ہے آپ نے قافیے کا۔

ماشاءاللہ۔ بہت خوبصورت غزل!

بہت سی داد اور مبارکباد بھائی کے لئےً!
 

فاخر رضا

محفلین
سلامت رہیں. کوئی الفاظ نہیں مل رہے تعریف کے لیے. نہایت خوبصورت. اور مقطع یقیناً سچ ہے.
آپ اتنا زور دماغ پر ڈالتے ہیں، آپ کو کم از کم ایک من بادام تو ہر مہینے کھانے چاہئیں
 
تم جب ہستی سے نکلے توبس اس لمحے
ہم سے بھی پھر آخری بس اک آہ نکلی ہے
بہت خوب قبلہ۔ زبردست کیا کہنے آپ کے۔
ایک ایسا ہی شعر پیش خدمت ہے!

ادھر وہ گھر سے نکل پڑے ہیں،ادھر میرا دم نکل رہا ہے
الہی کیسی ہے یہ قیامت، وہ آرہے ہیں، میں جا رہا ہوں
 

ابن رضا

لائبریرین
واہ واہ حضور بہت عمدہ۔۔۔۔۔ گلہائے تحسین قبولیے

ذرا ہم پہ بھی ہو نگاہِ تلطف
سکھادیں ہمیں بھی یہ عمدہ تصرف
دِکھائیِں ہمیں پیرہن میں غزل کے
نہایت ہی اچھی کلاکاریاں، اُف
 
آخری تدوین:
Top