اہلِ اظہار نہیں چاہنے والے مجھ کو، کس کے ہونٹوں سے گروں کون سنبھالے مجھ کو

سلمان حمید

محفلین
اور کیا بہت اسان ہے :) اچھا اپ صرف اپنے تھریڈز میں ہی کیوں آتے ہیں باقی تھریڈز میں بھی جایا کریں نا ۔۔۔ لیمیٹیڈ نا ہوں ۔۔محفل کے سبھی تھریڈ جو اپ کے انٹرسٹ کے ہیں سب میں جایا کریں کمنٹ کیا کریں تاکہ اور لوگ بھی اپ کو جانیں اور اپ کو سرٹیفیکیٹ جلدی دیں :p:p:p:p
بالکل بجا فرمایا آپ نے لیکن وہ کیا ہے کہ ابھی نئی نئی اردو ٹائپ کرنی شروع کی ہے اور شروع شروع میں محفل کی سمجھ بھی نہیں آتی تھی اورسست رفتاری کا یہ عالم تھا کہ اپنے دھاگے پر سارے جوابات پڑھ کر ان کے جواب دینے کے بعد وقت ہی نہیں بچتا تھا کہ کسی اور دھاگے پر جا کے کچھ لکھا جائے۔ جیسے ہی کوئی اوردھاگا کھولتا تھا اطلاعات پہ نئی اطلاع موجود ہوتی تھی تو وہ دیکھنے بھاگ جاتا تھا۔ خیر یہ نہیں کہ اور دھاگوں پہ جاتا ہی نہیں ہوں لیکن ابھی آہستہ آہستہ دریافت کر رہا ہوں اس محفل کو :)
 
عینی شاہ

جی اچھا :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب سلمان حمید صاحب! کیا اچھی غزل ہے ! مفتی عزیزالرحمان صاحب کا شکریہ کہ اسے نکال کر سر فہرست لائے اور ہمیں پڑھنے کا موقع دیا ۔

ہوں زمیں بوس مگر خود کو گھسیٹے جاؤں​
چلنے دیتے ہی نہیں پاؤں کے چھالے مجھ کو​

وہ جو پلٹا ہے ابھی چیزیں سبھی لوٹا کر​
ا’سے کہہ دو کہ رگ و پے سے نکالے مجھ کو

اچھے اشعار ہیں ! بہت داد آپ کے لئے!​
 
Top