مبارکباد فاتح ماہر کے عہدہ پر

شمشاد

لائبریرین
آخر کار فاتح صاحب نے ایک سال اور ایک ماہ کے عرصہ میں ایک ہزار خطوط کا ہدف پورا کر کے ماہر کا عہدہ حاصل کر ہی لیا۔

مبارک ہو فاتح آپ کو یہ سنگِ میل

اب تو اپنی رفتار کو بڑھا ہی لیں۔
 
زینب

محفلین
مبرووووووووووووووک فاتح بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اگے چلیں میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے آرہی ہوں:grin:
 
ساجد

محفلین
فاتح بھائی ، بہت بہت مبارک ہو
ہماری "سلطنت" میں آپ جیسے "ماہرین" کے دم قدم سے رونق ہے۔​
 
فاتح

لائبریرین
آخر کار فاتح صاحب نے ایک سال اور ایک ماہ کے عرصہ میں ایک ہزار خطوط کا ہدف پورا کر کے ماہر کا عہدہ حاصل کر ہی لیا۔

مبارک ہو فاتح آپ کو یہ سنگِ میل

اب تو اپنی رفتار کو بڑھا ہی لیں۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی!
ایک سال تو میں بالکل غیر فعال رہا تھا اور ایک بھی پوسٹ نہیں کی تھی۔ آپ کی محبتوں کا مقروض تو میں تقریباً دو ماہ سے ہوا ہوں۔:)
 
فاتح

لائبریرین
مبرووووووووووووووک فاتح بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اگے چلیں میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے آرہی ہوں:grin:

شُکراً جَزیلاَ۔
آپ ماشاء اللہ جس رفتار سے آ رہی ہیں اس سے امید واثق ہے کہ آپ پیچھے سے آ کر آگے نکل جائیں گی۔ انشاء‌اللہ!
 
ساجد

محفلین
شکریہ اجمل صاحب!
میدان فتح کرنے سے بڑی فتح کی خواہش ہے یعنی دل فتح کرنے کی۔:) دعا کیجیے اللہ اس میں بھی کامیاب کرے۔ آمین!
فاتح بھائی ،
آپ کے ارادے خطرناک معلوم ہوتے ہیں ۔ بھلا اب کس کا دل فتح کرنا ہے آپ کو؟:eek:
لگتا ہے آپ پورے پورے "شَیخ" بن گئے ہیں:grin:
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہماری طرف سے بھی یہ تیر مارنے پر مبارک باد کیچ کریں.. :claph:

واللہ الموفق
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ، بہت بہت مبارک ہو
ہماری "سلطنت" میں آپ جیسے "ماہرین" کے دم قدم سے رونق ہے۔​

دام اقبالکم!
عربی و فارسی سے نا بلد ہونے کے باعث میں اس کا مفہوم یہ سمجھا ہوں کہ آپ کا اقبال کسی دام یا جال میں پھنس جائے:grin:
عالی جاہ! وہ دام کسی زلف کا بھی ہو سکتا ہے۔ یوں بھی "میر" بمعنی "بادشاہ" لیا جائے تو آپ کے لیے ہی کہا گیا ہے کہ
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے​

(ہم ہوئے، تم ہوئے یا بادشاہِ وقت ہوا، اس کی زلفوں کے جال میں باندھ کر سب کو جیل میں ڈال دیا)۔ واضح رہے کہ یہ ترجمہ و تشریح میری نہیں بلکہ ہمارے ایک فرنگی آقا، جنہیں بر صغیر میں رہتے ہوئے بزعم خود اردو پر عبور حاصل ہو چکا تھا، کی وضع کردہ ہے۔

اتنی طویل گفتگو محض دام پر ہی جاری ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہم اس دام کے اسیر ہو چکے ہیں۔:grin:

شکریہ جناب! بندہ آپ کی محبتوں کے دام کا اسیر ہے۔ (اس اسیری کو محبتوں کی حدود سے نکال کر زندان کے مدار میں نہ داخل کر دیجیے گا)۔

آپ نے کچھ وضاحت نہیں فرمائی کہ آپ کی سلطنت عالیہ کی رونق میں کس قسم کی مہارت کو اقبال حاصل ہے۔;)
 
فاتح

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہماری طرف سے بھی یہ تیر مارنے پر مبارک باد کیچ کریں.. :claph:

واللہ الموفق
cricket_catch.jpg

HOWZATTTT

30mccullum230.jpg

HOWZATTTT​
شکریہ جناب!
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ،
آپ کے ارادے خطرناک معلوم ہوتے ہیں ۔ بھلا اب کس کا دل فتح کرنا ہے آپ کو؟:eek:
لگتا ہے آپ پورے پورے "شَیخ" بن گئے ہیں:grin:

ساجد بھائی! دل تو جتنے فتح کر لیے جائیں کم ہیں۔​
اور اگر شَیخ ہوتا تو اس وقت اسلام آباد ایئر پورٹ پر مذاکرات میں شامل ہوتا۔;)
 
Top