Q موبائل میں ”جمیل نوری نستعلیق“ کے کرشمے

السلام علیکم!

کچھ دن پہلے خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے کیو موبائل پر نستعلیق فانٹ انسٹال کروں۔ اسکو پہلے روٹ کرنا تھا؛ سو ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کی اور روٹ کرنے کی کوشش کی تو ایپ ”آپ کا موبائل اس قابل نہیں ہے“ کہہ کر دست بردار ہو گئی۔:brokenheart2::mad3:
تاہم کوشش جاری رکھی تو ایک ایپ مل گئی اسکو رن کیا تو یہ معلومات حاصل ہوئیں کہ یہ ایپ بذات خود روٹ نہیں کرتی بلکہ آپ کے موبائل کو سکین کر کے روٹ کے لئے مناسب ایپ تک رہنمائی کرتی ہے۔ لہٰذا ریکمنڈڈ میں کنگ روٹ کا نام آیا۔
چنانچہ یہ ایپ انسٹال کی اور موبائل کامیابی سے روٹ ہو گیا۔ :dancing::dancing::redheart::redheart::redheart:
اس کے بعد فانٹ انسٹال کرنے کے لئے ”آئی-فانٹ“ (IFONT) انسٹال کیا اور اس میں ”جمیل نوری نستعلیق“کو سلیکٹ کیا اور فانٹ انسٹال ہونے کے بعد موبائل ری سٹارٹ ہو گیا۔
ری سٹارٹ کے بعد سب سے پہلے ”میسج باکس“ اور ”وٹس ایپ“ کھولا تو سکرین پر نستعلیق فانٹ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

سکرین شاٹ:
Screenshot_2016-07-16-12-52-00_zpsqyudzrw9.png

=============================
-
-
موبائل سکرین پر ایک عجب منظر دیکھنے کو ملا۔ کچھ ایپس کے نام نستعلیق فانٹ کے تھے جبکہ باقی موبائل کے ڈیفالٹ فانٹ تھے۔

Screenshot_2016-07-16-12-10-51_zpsmrc6syey.png

Screenshot_2016-07-16-12-10-43_zpsb0olfg06.png

===========================================================
-
-
”شاعرِ مشرق“ ایپ میں تقریباً یہی مسئلہ سامنے آیا
Screenshot_2016-07-16-12-11-57_zpstzu7qzyr.png

Screenshot_2016-07-16-12-12-03_zpszlth81ue.png

================================
--
ایک دو دن پہلے وٹس ایپ پہ ایک میسج آیا
Screenshot_2016-07-15-18-19-42_zpsqgxtj0u8.png

اس میسج کی آخری لائن کو پڑھ کر اگنور کر دیا اور مذاق میں اپنے دوست کو سینڈ کر دیا۔ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے پاس بالکل ٹھیک میسج تھا۔ چنانچہ میں میں اس میسج کو سلیکٹ کر کے اپنی ایک ای-میل سے دوسری ای-میل کو سینڈ کیا تو موبائل میں میسج اس طرح تھا
Screenshot_2016-07-15-17-57-19_zpshfrovenm.png


------------پی سی میں ای-میل اوپن کی تو اس میں میسج کچھ یوں تھا
pc_zps3bytqihv.png

==============================
-
-
اس کے بعد پی سی سے دیٹا کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کیا تاکہ فارمیٹ وغیرہ ختم ہو جائے۔
پھر اس کے ساتھ ای میل والا کام کیا اور پھر موبائل میں ای میل اوپن کی
Screenshot_2016-07-15-17-57-28_zpsx8dvfzyi.png

====================
-
-
arifkarim ، شاکرالقادری ، تجمل حسین ، محمد تابش صدیقی ، حمیرا عدنان
 
آخری تدوین:

فیصل مجید

محفلین
برادرم کیوں موبائل میں ایسا ہی ہوگا آپ Hifont کی مدد سے واپس پرانا فونٹ انسٹال کرلیں اس کے لئے آپ کو Roboto فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا اینڈرائیڈ کا ڈیفالٹ فونٹ ہے یہ
 

ابوعثمان

محفلین
تو انکو کیا فائدہ ہوا؟ اتنے پنگے لینے کا۔۔ اگر وہی پہلے والا فانٹ ہی انسٹال کرنا تھا۔۔۔ جتھے دی کھوتی ،،، اوتھے آن کھلوتی
 

تجمل حسین

محفلین
زبردست جناب! آپ نے تو کمال کردیا۔۔ میں نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ Q موبائل میں بھی نستعلیق اردو لائی جاسکتی ہے۔
:applause::applause::applause::applause::applause:

ایڈیٹ:۔ اور ہاں اب نوکیا 3310 اور 1100 میں بھی تجربہ کرکے بتائیے گا۔
 

تجمل حسین

محفلین
زبردست جناب! آپ نے تو کمال کردیا۔۔ میں نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ Q موبائل میں بھی نستعلیق اردو لائی جاسکتی ہے۔
:applause::applause::applause::applause::applause:

ایڈیٹ:۔ اور ہاں اب نوکیا 3310 اور 1100 میں بھی تجربہ کرکے بتائیے گا۔

نوشاب یہاں کون سی ناقص املاء پائی گئی ہے؟
 
سب سے بہتر حل یہ ہے کہ "DroidNaskhUI.ttf" کو نستعلیق سے تبدیل کرلیں۔۔۔ نہ تو آپ کا ڈیفالٹ فونٹ تبدیل ہوگا۔ اور اردو نستعلیق میں ہی دکھائی پڑے گی۔۔ لائن اسپیسنگ کا بھی کوئی خاص ایشو نہیں ہوگا۔
 
Top