عثمانی طرزِ تعمیر کا شاہکار امریکہ میں Diyanet Center of America

زبیر مرزا

محفلین

ترک طعام گاہ میں ایک دوست کے ساتھ گئے تو ان سے میری لینڈ میں واقع ترک مسجد جوعثمانی طرزِتعمیر کا نمونہ ہے کا ذکرسنا ارادہ ہوا کیا جائیں اور دیکھیں جو تصاویر میں اتنی شاندار ہے اصل میں کیا قابل دید ہوگی - ہم نے ورجینا میں مقیم ایک دوست سے رابطہ کیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا اُن کے مطابق ان کے گھر سے زیادہ دور نہیں لیکن وہ اب تک وہاں نہیں گئے لیکن ہم آجائیں تو مل کر چلیں تو ہم کو اور کیا چاہیے تھا اس سنہری پیش کش کو سن کر نیکی اور پوچھ پوچھ - یوں بھی ہم مجرد آدمی کون سا اجازتوں وضاحتوں منتوں اور پس وپیش کا معاملہ تھا لہذا جاب پہ بتایا کہ ہم کو ایک دن کی چھٹی درکار ہے جو منظور ہی تھی بس رسمی اطلاع دینی تھی -
آن لائن واشنگٹن کے لیے بس کی بُکنگ کروائی اور جمعرات کی شام وہاں تھے ورجینا سے دوست صاحب لینے کےلیےآئے رات ان کے گھر قیام کیا صبح ناشتے اور گفتگو کا سلسلہ 10بجے تک چلا پھر روانہ ہوئے،یہ اسلامی مرکز 2003 میں قائم کیا گیا جس کے لیے ترک حکومت نے تعاون کیا اس میں گیسٹ ہاوس ، میوزم ، زمین دوز کار پارکنگ موجود ہے
میری لینڈ کا فاصلہ وہاں سے 35 - 40 میل ہے - اُس شاہراہ پہ پہنچے تو ہمارے دوست نے ہمیں ایڈرس پہ نظرڈالنے کا کہا -- لیکن تو میں سامنے دائیں جانب کچھ فاصلے پہ اس مجسم حُسن کودیکھ رہا تھا --- سبحان اللہ-
یہ جولائی کی ایک دوپہر تھی شفاف آسمان تلے دمکتی ہوئی مسجد کی عمارت کسی پوسٹ کارڈ تصویر سی لگ رہی تھی -

13775899_658269234339424_2576337889554070223_n.jpg


13754189_658269461006068_2602834800961252423_n.jpg


مسجد میں داخل ہوں تو صحن میں وضو کی چوکی ہے جس پہ سنگ مرمر کا فوارہ آویزاں ہے
13729156_658269784339369_8930172329830813609_n.jpg
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین

وہاں سے ہی مسجد سے تلاوت قرآن پاک کی آواز آرہی تھی لحنِ داؤدی میں سورہ کہف کی تلاوت ہورہی تھی
مسجد کی آرائش اور فن خطاطی کو دیکھ کر مسجد نبوی ﷺ یاد آگئی -
ایک پُروقارجواں سال قاری اور ان کے ساتھ دو اور افراد بیٹھے تھے - وقت پہ خطبہ ہوا پھر نماز اور اس کے
بعد حالیہ فوجی بغاوت میں شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی - اور وہ سب جو 15 جولائی کودیکھا سنا تھا اس کا ایک حصہ خود کو محسوس کیا -امام صاحب سے مصافحہ ومعانقہ پُرخلوص اور ان کی حسین شخصیت کے عین مطابق تھا - یہ ایک بہترین سفرتھا اور مسجد جانا اور نماز ادا کرنا یادگار رہا - اور یوں جو ہمیں استنبول جاکر صرف ائیرپورٹ سے دوسری پرواز کے انتظار میں شہر نہ دیکھنے خاص طورپر عثمانی طرزِ تعمیر ، نیلی مسجد اور دیگر عمارات کو دیکھنے نہ پانے کی کچھ تلافی ہوئی-


13723971_658269844339363_7187474791152052373_o.jpg



13781748_658269897672691_5345811504222237801_n.jpg



13690672_658269971006017_4278432825787466149_n.jpg



13769345_658270474339300_8654887281324487839_n.jpg


13709949_658270504339297_1667540495961835547_n.jpg
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
یہ جرمن ٹاؤن کی طرف ہے یا کہیں اور؟
9704
Goodluck Rd
Lanham MD 20706

میں اپنے وورجنیا میں مقیم دوست کے ساتھ گیا تھا اور گردونواح سے واقف نہیں مجھے تو ڈی سی سے لانے لے جانے والا بھی وہی ہے-ڈرائیونگ ہم کو آتی نہیں :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
9704
Goodluck Rd
Lanham MD 20706

میں اپنے وورجنیا میں مقیم دوست کے ساتھ گیا تھا اور گردونواح سے واقف نہیں مجھے تو ڈی سی سے لانے لے جانے والا بھی وہی ہے-ڈرائیونگ ہم کو آتی نہیں :)
اچھا یہ دوسری طرف ہے پرنس جارج کاؤنٹی میں۔ جرمن ٹاؤن واشنگٹن کے شمال مغرب میں ہے جبکہ یہ مشرق میں۔
 

مہ جبین

محفلین
بہت خوبصورت اور دلکش فن تعمیر کی شہکار مسجد کی زیارت کرنے اور کروانے کے لئے ممنونم متشکرم زبیر مرزا۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
Top