تاسف قرض سے نجات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اشتیاق علی

لائبریرین
میری دلی دعا ہے کہ آپ اور دنیا میں تمام مسلمان جو کہ قرض لے چکے ہیں اور چکانے میں مشکلات کا سامنا ہے اللہ آپ کو اور ان تمام مسلمانوں کو قرض سے نجات عطا فرما۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 
arifkarim

معطل

میرا تو خیال ہے کہ اسوقت دنیا کا ہر وہ شخص مقروض ہے جو کاغذی نوٹ یعنی کرنسی استعمال کرتا ہے۔
 
حماد

محفلین
بہت شکریہ فاتح صاحب
قرض اور پریشانی سے نجات اور فراخیِ رزق کے لیے دو ادعیۃ النبی (صلی اللہ تعالیٰ)

اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَ اَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ۔ (صحیح ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ! تُو میرے لیے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے اور مجھے غنی کر دے اپنے فضل کے ساتھ اپنے سوا سب سے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الھَمِّ وَ الحُزنِ وَ العِجزِ وَ الکَسَلِ وَ الجُبنِ وَ البُخلِ وَ ضَلَعِ الدَّینِ وَ غَلبَۃِ الرِّجَالِ۔ (صحیح بخاری)
ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر سے اور غم سے اور عاجزی سے اور سستی سے اور بزدلی سے اور بخل سے اور قرض چڑھ جانے سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اگر آپ نے قرض اتارنے کی نیت کرلی ہی تو خدا ضرور مدد کرے گا. تمام اضافی خرچے فی الفور بند کردیں. ضروری خرچے بھی محدود کردیں، جو بچت ہو وہ فوری طور پر قرض کی ادائیگی میں صرف کردیں. اگر کوئی آلتو فالتو سامان بیچنا پڑے تو یہ مزید آسانی پیدا کردے گا. قرض اتارنے کے لئے قطعاً مزید قرضہ مت لیں.
 
Top