سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

La Alma

لائبریرین
اچھا ہے !! کیا بات ہے !

بھئی کیا اچھا کہا ہے !! وا واہ واہ! سہل ممتنع ہے!!


واہ واہ ! کیا بات ہے!! بہت اچھا ہے المٰی صاحبہ!! بہت داد آپ کے لئے۔

واہ
سبحان اللہ
چھوٹی بحر میں کیا ہی عمدہ اشعار ہیں


ہائے ہائے
کمال

سراپا خاک کر ڈالا
یہ دل مٹی، جگر مٹی

مکرر مکرر

واہ
کیا زمین ہے!

اچھا شعر ہے۔

بہت سی داد

آپ احباب کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں .جزاک اللہ .
 
نوازش ہے، سجاد اطھر موسوی صاحب۔
آپ نے داد دے کر دل بڑھایا۔ اس کے لیے بہت شکریہ :)
اس طرح کی اچھی شاعری پڑھ کر داد بھی نه دے تو وه کنجوسی ھی ھوگی بھائی ھم نے آپ کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ھے۔

خدا ھی جانتا ھے حق ادا ھوا که نهیں۔۔۔۔۔
 
سب سے پہلے تو اہلِ محفلین کو دلی مبارک باد !
سب حاضرین کو السلام علیکم
وعلیکم السلام، بهت شکریه
نعتیہ اشعار
مقامِ حرا ، معرفت سے ضُو پائی
نبوت سے ظلمت جہاں کی مٹائی


خشیت سے جسمِ مطہر تھا کانپا
خدیجہ نے کملی سے انہیں تھا ڈھانپا


منور ،منقی تجلی سے سینہ
پیامِ خدا سے ملا پھر سفینہ


چراغِ الوہی جلا مثلِ خورشید
تجلی میں جس کی، خدا کی ملےدید
نهایت خوبصورت مثنوی ھے ۔ جزاک الله
مداوا غمِ دل کا ہوگا بھی کیسے
کہ زخموں سے ہونے لگی ہے محبت
واه واه بهت خوب
 
خوب لکھا بہنا! اپنے احساسات کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنے کا فن خوب آتا ہے آپکو. سدا خوش رہئیے!!! اتنے دنوں کی غیر حاضری کے بعد بہت اچھی اینٹری!!! :applause:
 
بس ایک گھر ہو خدائی میں کائنات مری ،
مرے خدا ! مجھے اتنی بڑی خدائی دے ۔

اُسے غرور ِ عطا ہے ،کوئی تو اب آ ئے ،
جو اُس کے دست میں بھی کاسہِ گدائی دے۔

کیا کیا منظر دکھلائے ہیں ،وقت کے رستے زخموں نے
دکھ کا گہرا سناٹا اب آنکھوں میں تحریر ہوا ہے ۔

بہت خوب ایمان صاحبہ ۔ کیا کہنے۔
ڈھیروں داد
 
بہت خوب ایمان قیصرانی صاحبہ!
خاص طور پر ان دو اشعار نے کمال کر دِیا, اول الذکر نے بیان میں اور مؤخرالذکر نے سچائی میں:
آنکھ کی رتھ پر بیٹھا سپنا ، اس کا نام ہی جپتا ہے ۔
جس غزنی کے ہاتھ سے میرا دل مندر تسخیر ہوا ہے

عشق دھمالیں ڈالتی آئی رانجھا رانجھا کرتے ہیر
لیکن کیا کوئی رانجھا اب تک ،عشق میں مثل ِ ہیر ہوا ہے
 

La Alma

لائبریرین
مشاعرہ جمود کا شکار ہو چلا ہے .لگتا ہے پنڈال خالی ہے .بیچارے شاعر حضرات خود کو ہی کلام سنا کر چلتا بن رہے ہیں . کہیں سے سامعین کا بندو بست کیا جائے ..
 
Top