اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

محمداحمد

لائبریرین
دوست دشمن می شودصائب بوقت بیکسی
خون زخم آہواں ، رہبر شود صیاد را
۔۔صائب تبریزی

کڑا وقت پڑجائے تو دوست بھی دشمن بن جاتے ہیں ۔
زخمی ہرن کا خون بھی شکاری کی رہنمائی کرنے لگتا ہے۔

اسی مضمون کو ایک ہندوستانی فلمی گانے میں بھی باندھا گیا ہے۔

لہو کے قطرے پتہ بتاتے ہیں، جب کوئی گھائل بھاگے
تیرا خون ہی دشمن بن کے آگیا تیرے آگے ۔۔۔۔۔

یہاں سرقہ یا توارد ضروری نہیں ہے کہ یہ بات مشاہدے سے کسی کے بھی ذہن میں آ سکتی ہے۔
 

یاز

محفلین
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر
یا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو
(نامعلوم)
 

محمداحمد

لائبریرین
ذرا خیال کرو، وقت کس قدر کم ہے
میں جو قدم بھی اُٹھا لوں ، وہ آخری ہو جائے

قیامتیں تو ہمیشہ گزرتی رہتی ہیں
عذاب اُس کے لئے جس کو آگہی ہو جائے

گزر رہے ہیں مرے رات دن لڑائی میں
میں سوچتا ہوں کہ مجھ کو شکست ہی ہو جائے

عجیب شخص ہے تبدیل ہی نہیں ہوتا
جو اُس کے ساتھ رہے چند دن وہی ہو جائے

میں سو نہ جاؤں جو آسانیاں میسر ہوں
میں مر نہ جاؤں اگر ختم تشنگی ہو جائے

نہیں ضرور کہ اونچی ہو آسمانوں سے
یہی بہت ہے زمیں پاؤں پر کھڑی ہو جائے

تمام عمر سمٹ آئے ایک لمحے میں
میں چاہتا ہوں کہ ہونا ہے جو ابھی ہو جائے

شہزادؔ احمد
 

یاز

محفلین
امیر آسمان بھی کھلاڑی ہے شاطر
دکھاتا ہے یہ کیا کیا نقشے بدل کر
(امیر مینائی)
 

عباد اللہ

محفلین

حسان خان

لائبریرین
فارسی شاعری کی دختر ترکی شاعری سے بھی اوجِ تخیّل کی دو مثالیں:

منه زمان ایله مجنون مقدّم اولسا نولا
اویوندا شاه برابر دگیل پیاده ایله
Mənə zaman ilə Məcnun müqəddəm olsa nola
Oyunda şah bərabər degil piyadə ilə
(محمد فضولی بغدادی)

اگر زمانی لحاظ سے مجنوں مجھ پر مقدم ہے تو کون سی بڑی بات ہے؟ (شطرنج کے) کھیل میں (بھی) پیادہ شاہ کے برابر نہیں ہوتا (بلکہ شاہ سے آگے ہی ہوتا ہے)۔

کسمدی مندن سرِ کویینده آزارین رقیب
ای فضولی، جنت ایچره نیشه یوخ، دئرلر عذاب
Kəsmədi məndən səri-kuyində azarın rəqib
Ey Füzuli, cənnət içrə nişə yox, derlər əzab
(محمد فضولی بغدادی)

رقیب نے تمہارے کوچے میں (بھی) مجھے آزار دینا کم نہیں کیا؛ اے فضولی! لوگ کس لیے کہتے ہیں کہ جنت میں عذاب وجود نہیں رکھتا؟
 

Hedayatullah

محفلین
نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو (بشیر بدر)
 
Top