درج ذیل کتب درکار ہیں

آداب دوستو!
مجھے درج ذیل کتب PDF کی صورت میں درکار ہیں۔
١۔ قواعدِ اردو از مولوی عبدالحق
٢۔ نئے قواعدِ اردو از عصمت جاوید

قواعدِ اردو اردو محفل میں موجود ہے لیکن آن لائن پڑھنے کے لئے ہی دستیاب ہے۔
 
درج ذیل لنک پر بہت سی دوسری کتابوں کے علاوہ مولوی عبدالحق کی قواعدِ اردو بھی موجود ہے۔ کتابوں کے شیدائیوں کے لیے ایک مفید ویب سائٹ ہے ۔

Urdu Books - Bhatkallys.com
بہت زبردست شراکت
اگر کسی لڑی میں ایسی تمام ویب سائٹس کو اکٹھا کر دیا جائے تو اور زیادہ مفید ہوگا۔
 
آخری تدوین:

راقم

محفلین
خوش آمدید محترم بھائی محمد ابو عبد صاحب !
آپ کی تجویز بہت اچھی ہے ۔
کتابوں سے متعلق بہت سی ویب سائٹس احباب شیئر کرتے ہی رہتے ہیں ۔ اگر منتظمین ایسی کوئی لڑی بنا دیں جہاں صرف کتب سے متعلق ویب سائٹس ہی شیئر کی جائیں تو بہت اچھا ہو گا ۔ اس کے لیے محفل میں موجود لڑیوں میں سے بھی کتابوں سے متعلق ویب سائٹس کو یکجا کر دیا جائے اور اس کے بعد دیگر احباب بھی کتابوں سے متعلق لنکس اسی لڑی میں شیئر کرتے جائیں تو اچھا خاصا ذخیرہ جمع ہو سکتا ہے ۔
میں بھی کوشش کروں گا کہ کتابوں سے متعلق جو لنکس/ ویب سائٹس میرے پاس ہیں انھیں اکٹھا کر کے شیئر کروں ۔
 
Top