گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

رانا

محفلین
آپ سکول میں اردو کے پرچے میں یقیناً سو فیصد نمبر لیتے ہوں گے کہ خلاصہ مانگا تھا تشریح کر دی۔
ہاہاہا۔ یہی تو سمجھانا تھا آپ کو کہ لمبی لمبی پوسٹس لکھنے والابندہ اگر کسی کے لئے خلاصہ لکھنے بیٹھ گیا تو اگلا بیچارہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا کہ کیسا خلاصہ ہے جو اصل سے بھی لمبا ہے۔:p
 

جاسمن

لائبریرین
اشتیاق علی

اشتیاق بھائی بھی ہمارے بہت ہی ٹیلنٹڈ بھیا ہیں اور ان کا ٹیلنٹ لائبریری کے بہت کام آیا۔۔۔ اشتیاق بھیا فونٹس بناتے ہیں۔۔۔ ڈیزائنگ کرتے ہیں۔۔ ہمارے لیے اتنے ڈھیر سارے کورز بنائے تھے بکس کے لئے اور وہ بھی بس میرے ایک بار ریکوئسٹ کرنے پر۔۔۔اور کہا تھا کہ جب بھی کام کی ضرورت ہو تو بھائی کا بس حکم دینا ہے ۔۔ دیٹ از سو سوئیٹ آف ہم۔۔

ویسے اشتیاق بھیا سے میری فرسٹ ٹائم بات میرے انٹرویو کے دوران ہوئی تھی اور بقول ان کے، وہ تب خاصے عرصے بعد ایکٹیو ہوئے تھے مجھ سے سوال جواب کرنے کے لیے :rollingonthefloor:

کھانے پینے کے بڑے شوقین ہیں اس لیے اکثر کھانے پینے کی ریسیپیز شئیر کرتے رہتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی

تھینک یو سو مچچ بھیا فور آل یور ورک :)
شکریہ مقدس اشتیاق بھائی کے بارے میں مجھے مزید مواد نہیں مل رہا تھا۔
کیا آپ ان تمام محفلین کے ناموں کی ایک فہرست اکٹھے کر کے یہاں لکھ سکتی ہیں جن کے بارے میں آپ نے خاکے لکھے ہیں۔ مجھے بار بار دیکھنا پڑ رہا ہے کہ کس کس کے بارے میں لکھا ہے۔۔۔۔اللہ آپ کوخوش رکھے۔ آمین!
 

تجمل حسین

محفلین
شکریہ مقدس اشتیاق بھائی کے بارے میں مجھے مزید مواد نہیں مل رہا تھا۔
کیا آپ ان تمام محفلین کے ناموں کی ایک فہرست اکٹھے کر کے یہاں لکھ سکتی ہیں جن کے بارے میں آپ نے خاکے لکھے ہیں۔ مجھے بار بار دیکھنا پڑ رہا ہے کہ کس کس کے بارے میں لکھا ہے۔۔۔۔اللہ آپ کوخوش رکھے۔ آمین!
میں نے سوچا کہ مقدس بہنا کو مزید مشکل میں کیا ڈالنا یہ چھوٹا سا کام میں ہی کردوں تاکہ میرا بھی کچھ حصہ شامل ہوجائے اردو محفل میں :)
جاسمن بہنا! اگر ناموں کی لسٹ سادہ فارمیٹ میں چاہیئے ہو تو بھی بتادیجئے گا لیکن وہ کل مل سکے گی آج وقت کی قلت کی وجہ سے فقط اقتباسات پر اکتفا کررہا ہوں :)


نوٹ: ان میں سے کوئی نام بھی تلاش کرنے کے لیے اپنے کیبورڈ سے Ctrl + F دبائیے اور ظاہر ہونے والے سرچ باکس میں اردو میں نام لکھ کر تلاش کرلیجئے۔ نام فوری دکھائی دے گا۔ :)
 

مہ جبین

محفلین
ماہ جبین آنی

محفل پر میری موسٹ فیورٹ آنی۔۔ میری دوست۔۔ میری ہمدرد ۔۔۔۔ میری گائیڈ۔۔ سب کچھ ہیں ماہ جبین آنی۔۔
مقدس چندا تمہاری بے لوث محبتوں اور بے غرض چاہتوں کی اسیر ہوں ۔۔۔۔ دیکھا نا۔۔۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی اس محبت کی ڈور سے بندھی ۔۔۔ محفل میں چلی آئی ۔ گڑیا رانی میرے پاس تمہارے جیسے خوبصورت الفاظ نہیں کہ اس محبت کا قرض چکاسکوں ، بس رواں رواں تمہارا شکر گزار ہے چندا اور دل سے ڈھیروں دعائیں نکلتی ہیں ، ہمیشہ ہمیشہ خوش رہو، آباد رہو ، اللہ پاک دین و دنیا کی نعمتوں اور دولتوں سے سرفراز فرمائے اور اولاد کی بہت ساری خوشیاں دکھائے آمین ثم آمین۔

ویسے سچ کہوں تو اتنی باتوں کا تو مجھے بھی علم نہیں تھا :dont-know:۔۔۔۔جتنا کچھ اس میں نظر آرہا ہے۔۔۔۔۔ یعنی ،
انکشافات ہیں مقدس کے ۔۔۔۔ :in-love:

ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ۔۔۔۔ مجھے مجھ سے ملانے پر (y)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
مقدس بئی واہ۔۔۔۔۔
اتنے سارے لوگوں پر لکھنا۔۔۔ اور پھر اس طرح لکھنا کہ جس کسی میں جو ایک آدھی خوبی ہے وہی لکھی جائے۔۔۔ کمال ہے۔۔۔ سوائے میرے۔۔۔۔ میری بہت کم خوبیاں بیان کی ہیں تم نے۔۔۔ حالانکہ اس ضمن میں دفتر کے دفتر سنہری روشنائی سے بھرے جا سکتے تھے۔۔۔ پتا نہیں کب تمہاری کنجوسی ختم ہوگی اور تم صحیح معنوں میں میری خوبیاں بیان کر سکو گی۔ میں جانتا ہوں کہ میری خوبیوں سے تم کو اپنی خامیوں کے اورنمایاں ہونے کا احساس ہوتا ہے لیکن خیر ہے۔ تم سیکھ سکتی ہو۔۔۔ لیکن نہیں۔۔۔ معذرت۔۔۔ تم نہیں سیکھ سکتی۔۔۔ میرا خیال ہے کہ تمہارے اندر سیکھنے کی صلاحیت ہے ہی نہیں۔ بلکہ خیال بھی کیا۔۔۔ حتمی بات ہے۔۔۔
ہماری بات قلفہ اور محفل کے بارے میں ہوئی تھی۔۔۔ تم اپنی ہر آدھے گھنٹے بعد کھانے کی روٹین بتا رہی تھی اور پوچھ رہی تھی کہ بھائی آپ کیسے اتنے اتنے دن بغیر کھائے رہ لیتے ہیں۔ اسی چکر میں درمیان میں کہیں بات قلفے تک جا پہنچی تھی۔ خیر۔۔۔۔
محمداحمد بھائی دکھی آتما نہیں ہیں۔ بلکہ آتمائیں ان کے پاس دکھ بھروانے آتی ہیں۔ بھائی کا اپنے دکھ بیچنے کا کاروبار ہے۔ اور فلک شیر بھائی۔۔۔ کس نے کہہ دیا وہ مسکراتے نہیں۔ میں نے ان کے گاؤں کے بزرگ سے سنا ہے کہ یہ پنگوڑے میں مسکرایا کرتے تھے۔ واللہ اعلم۔۔۔ اب بزرگوں کو کون جھوٹا کہہ سکتا ہے۔ ایک واحد محفل ہی تو ہے جہاں محمد وارث بھائی منتظم تھے۔ ورنہ ان کے تو اپنے کمرے میں کتابیں بکھری پڑی ہیں۔ اور بالکل درست لکھا ہے بھابھی کی دھمکی کے بارے میں۔ پطرس کے الفاظ میں اب کتابیں ہی ان کا اوڑھنا بچھوڑھنا ہوں گی۔ کمرے سے بےدخل ہوجانے کے بعد۔۔۔
"چار بجے شیطان چائے پینے آئے ۔ جب ہم پی کر باھر نکلے تو دفعۃً انھیں محسوس ہوا کہ چائے ٹھنڈی تھی ،۔ چناچہ ہم ان کے ہوسٹل گئے وھاں کھولتی ہوئی چائے پی گئی ، لیکن وہ مطمئن نہ ھوئے ۔ منہ بنا کر بولے کہ یہ چائے بھی نامکمل رہی ، کیونکہ اس کے ساتھ لوازمات نہیں تھے ۔ طے ہوا کہ کسی کیفے میں جا کر باقاعدہ چائے پی جائے۔"
اور ہم یہاں صرف یہی کہنا چاہتے ہیں کہ ہم نے شفیق الرحمن کا صرف اقتباس پیش کیا ہے۔ فرحت کیانی کو شیطان نہیں کہا۔
 

فلک شیر

محفلین

[USER=740]محمداحمد
بھائی دکھی آتما نہیں ہیں۔ بلکہ آتمائیں ان کے پاس دکھ بھروانے آتی ہیں۔ بھائی کا اپنے دکھ بیچنے کا کاروبار ہے۔ اور فلک شیر بھائی۔۔۔ کس نے کہہ دیا وہ مسکراتے نہیں۔ میں نے ان کے گاؤں کے بزرگ سے سنا ہے کہ یہ پنگوڑے میں مسکرایا کرتے تھے۔ واللہ اعلم۔۔۔ اب بزرگوں کو کون جھوٹا کہہ سکتا ہے۔ [/USER]

یعنی احمد بھائی کوئی 'دکھ فلنگ اسٹیشن ' چلا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاحول ولا :)
اور آپ کب ہمارے گاؤں آئے قبلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ان بزرگوں سے رازونیاز فرماتے رہے؟ ہمیں خبر ہی نہ ہوئی!
یہاں کل کوئی پوچھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کون ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل تو کیا اسے آپ کا پتا دوں، کیونکہ آپ اس قسم کے مشکل سوالات کے جوابات دینے میں ثانی نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر فسادِ خلق کے خطرے سے خاموش ہی رہا ۔۔۔۔۔۔۔ اچھا کیا مولائی تشریف لائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت سے ادھار باقی تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امید ہے، اب تھا تھا تھیا ہوتا رہے گا۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دکھ کا فلنگ سٹیشن۔۔۔ ہاہاہہاااا۔۔۔ :p
یہ عارفانہ باتیں ہیں مورکھ۔۔۔۔ ہمارا آنا اور راز و نیاز کرنا مورکھ کی سمجھ سے بالاتر ہے۔۔۔ :p
ہاہاہاااا۔۔ ہوگیا کوئی "یک از ابنائے آدم" یا "یک از بنتان حوا" ۔۔۔ تیسری کوئی صورت تو مشکل ہی نظر آتی ہے۔۔۔ آپ نے بتا دینا تھا وہاں۔۔۔ :D :p
بس جی آگئے ہیں تو اب سینگ تو پھنسائے ہی رکھیں گے۔ :)
 

فلک شیر

محفلین
دکھ کا فلنگ سٹیشن۔۔۔ ہاہاہہاااا۔۔۔ :p
یہ عارفانہ باتیں ہیں مورکھ۔۔۔۔ ہمارا آنا اور راز و نیاز کرنا مورکھ کی سمجھ سے بالاتر ہے۔۔۔ :p
ہاہاہاااا۔۔ ہوگیا کوئی "یک از ابنائے آدم" یا "یک از بنتان حوا" ۔۔۔ تیسری کوئی صورت تو مشکل ہی نظر آتی ہے۔۔۔ آپ نے بتا دینا تھا وہاں۔۔۔ :D :p
بس جی آگئے ہیں تو اب سینگ تو پھنسائے ہی رکھیں گے۔ :)
محمداحمد بھائی سن لیں
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب مقدس ۔۔۔۔ بہت اچھا لکھا ۔ مابدولت اس بات پر خوش ہوکر تم کو دو گاؤں بخشتے ہیں ۔ :D
اراکین کے بارے میں اتنی تفصیل سے لکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ فون پر یہ حال ہے تو اگر لیپ ٹاپ پر لکھتیں تو کئی اراکین کی خفیہ فائلز بھی منظِرعام پرآجاتی ۔:praying:
;)
 
اردو محفل کے کچھ اراکین ایسے ہیں جن کے بارے میں لکھنا ہمیشہ میرے لئے مشکل ریا
مقدس ان میں سے ایک ہے گیارہویں سالگرہ پر اس نے میرے بارے میں لکھا تو ان کا جواب دینا مجھ پر فرض ہو گیا کہ ان پرخلوص محسوسات کے بارے میں کچھ لکھوں۔
اس کے لئے مجھے کچھ سال پیچھے ماضی میں جانا پڑا، سوچ کے دریچے وا کئے تو یادوں کی ایک کرن انگلی پکڑ کے ماضی کے دھندلکوں میں لے گئی، یہ فروری کی ایک ٹھٹھرتی ہوئی شام تھی پرندے بہار کی روپہلی دھوپ کی آس میں اپنے آشیانوں میں دبکے بیٹھے تھے فضائے بسیط پر ایک بے نام سی اداسی مسلط تھی کینٹینئیر آفس کے سرد ماحول میں مریل سا برقی ہیٹر فضا کو گرمانے کی ناکام کوشش کر رہا تھا ایسے میں بھاپ اُڑاتی کافی یا چائے کا ایک کپ جسم میں چند لمحوں کے لئے جان ڈال دیتا، کسی مضمون کی تلاش میں اردو محفل تک رسائی ہوئی رکنیت لے لی،مجھے خوش آمدید کہنے والوں میں مقدس بھی شامل تھی اس کی نمائیندہ تصویر بہت کچھ یاد دلا گئی،بچپن میں ایک کامک پڑھا تھا اس کا ایک کردارفانگ فانگ ذہن سے چپک گیا اسی طرح دائیں بائیں دو پونیاں بنائے نیکی اور اچھائی کا استعارہ تھی،
14021622_10153825049374033_5467362568088742100_n.jpg

چھوٹی بہن بھی بچپن میں اسی طرح دو پونیاں بنایا کرتی تھی اس کو بھی فانگ فانگ کا خطاب دے ڈالا،پھر وقت کا منہہ زور دھارا اپنے ساتھ بہا کر بہت آگے لے گیا اور میں بھی ایک بیٹی کا باپ بن گیا جب زینب پہلی بار دو پونیاں بنا کر میرے سامنے آئی تو ماضی کے جھروکوں سے فانگ فانگ کا کردار پھر اپنی معصومیت کے ساتھ سامنے آ کھڑا ہوا
12341086_10153267459719033_9127705223358303191_n.jpg

وقت اور آگے چلا گیا زینب نے گریجوشن کر لیا اور فانگ فانگ کا کردار پھر ماضی کی دبیز گرد میں چھپ گیا مگر فروری کی وہ سرد شام مجھے بہت کچھ یاد دلا گئی اور مقدس سے وہ رشتہ استوار ہو گیا جو اس کے نام کی طرح مقدس ہے اور مجھے ایک اور بیٹی مل گئی اب ماشاءاللہ مقدس خود ماں جیسے عظیم رتبے پر فائز ہے مگر کبھی کبھی دونوں مجھے وہ ہی بچپن والی فانگ فانگ محسوس ہوتی ہیں جو اپنی معصومیت کے ساتھ اچھائی اور نیکی کا استعارہ ہیں۔
میرے دل سے ہر دم یہ ہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اپنی رحمت کے سائے میں اپنے اپنے گھروں میں خوش و خرم رکھے
آمین یا رب العالمین
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اپنی رحمت کے سائے میں اپنے اپنے گھروں میں خوش و خرم رکھے
آمین یا رب العالمین
آمین ثم آمین
سچے جذبوں سے مہکتی تحریر
جانے کیوں ہوئی آنکھ نم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھیروں دعائیں
 
Top