میری کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں"

bilal260

محفلین
سکول میں ماشٹر صاحب اگر کوئی کاپی یا کتاب دے تو پہلے پیسے دیتے ہیں (آگے ہی بڑی مہنگائی ہے)۔
کلاس کے مانیٹر کے پاس سب بچوں کا نام اور رول نمبر دے دیئے گئے ہیں کتاب کے لئے آپ پیسے جمع کروا دے آپ کو کتاب دے دی جائے گی۔
ایسا سکول میں ہوتا تھا۔(اب بھی شاید ہوتا ہو گا)۔
 
bilal260

محفلین
میری عادت ہے کہ میں سنجیدہ بات بھی مذاق میں کرتا ہوں تا کہ اگلا برا نہ منائیں ۔
شاعری ایک بالکل سنجیدہ چیز ہے اگر اتنی محنت کے بعد لوگ مذاق کرے گے تو کیا گزرے گی لکھنے والے پر اس لئے ان کو چاہئے تھا کی پرائیویٹ چیٹ میں جس کو کتا ب چاہئے تھی بتا دیتے ۔
ایک حساب سے اچھا ہی کیا کہ اوپن بتا دیا مگر اب اگر کوئی مذاق کرے گا تو جناب مصنف برا نہ منائیں کیونکہ دنیا والوں کے نہ تو منہ بند کیے جا سکتے ہیں یہ بھی فورم ہے ایسوں کی کمی نہیں ہیں دنیا میں جو حوصلہ افزائی کی بجائے دل آزاری اور مذاق کرتے ہیں ۔
اسی لئے یہاں فورم پر چند دوستوں کی جن کی لوگ حوصلہ شکنی کرتے ہیں میں ان کو پرائیویٹ میسج میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں ۔الحمدو للہ۔
ہم اگر کچھ کر نہیں سکتے تو مذاق بھی تو اڑانا نہیں چاہئے ۔
میں نے اس پوسٹ میں جنرل بات کی ہے کوئی بھائی(یا بہن) اپنے پر قیاس نہ کر لے ۔شکریہ۔
 
بلال بھائی! آپ کی محبت ہے یہ۔
مگر ساقی صاحب سے ہمارا خاص تعلق رہا ہے، ان کی باتوں کا برا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، البتہ اگر انھوں نے اس کتاب کی کم از کم سو کاپیاں نہ خریدیں تو شاید برا لگ جائے ، مگر اظہار ہم پھر بھی نہیں کرنے والے۔ (مذاق :) )
 
احمدساحر

محفلین
الحمدللہ بندۂ ناچیز کی کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں" کتابی شکل میں شائع ہوگئی ہے۔
اس کتاب کی خصوصیات:
1۔ اس کتاب میں ماہنامہ ذوق و شوق کراچی میں شائع ہونے والے قسط وار بیس اسباق کی خوب اچھی طرح تصحیح کی گئی ہے اور خاطر خواہ اضافہ اور تبدیلی کے بعد اب ان اسباق کی افادیت بڑھ گئی ہے۔
2۔ علاوہ ازیں عروض و ادب سے متعلق مختلف سولات کے تشفی بخش جواب شامل کیے گئے ہیں۔
3۔ کچھ غزلوں کو مع تصحیحات و اصلاحات کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔
4- اپنے اساتذۂ کرام محترم جناب اعجاز عبید صاحب ، محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب سے حاصل کردہ مفید باتوں کے اضافے نے اس کتاب کو خود صاحبِ کتاب کے لیے حد درجے قابلِ استفادہ بنادیا ہے۔
10487998_474992959315089_309354665194745202_n.jpg
 
حسین شمسی

سر مجھے یہ کتاب لینی ہے کہاں سے ملےگی
 
Top