تاسف لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ، معروف قوال امجد صابری جاں بحق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی میں سوار مزید ایک شخص زخمی ہوگیا

عباسی شہید اسپتال میں اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ کے مطابق امجد صابری کو جب لایا گیا تو وہ ہلاک ہو چکے تھے

امجد صابری کی بھانجی کے مطابق امجد صابری کو کئی گولیاں لگی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق امجد صابری کو چھ گولیاں لگیں

پولیس ذرائع کے مطابق امجد صابری اسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گئےتھے، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہے جس کا عباسی شہید اسپتال میں آپریشن جاری ہے ۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق امجد صابری جب لیاقت آبا د کے پل سے اتررہے تھے تو پل کے نیچے پہلے سے موجود ملزمان نے ان کی ہنڈا سوک پر 6فائر کیے جس میں امجد صابری اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کے قریبی رشتے دار کو نشانہ بنایا گیا ۔

واقعہ کے بعد امجد صابری جانبر نہ ہوسکے اور وہ اسپتال پہچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ربط
 

نور وجدان

لائبریرین
انا اللہ وانا الیہ رجعون ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں بہتریں جگہ عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔ ان کو پتا ہی نہیں تھا کہ انہوں نے جانا ہے کہ کل بھی ان کو دیکھا جارہا تھا ٹی وی پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔موت نے بہت آرام سے شہسوار کو تھام لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ایک دوست نے بتایا ہے کہ آج صبح ہی سماء ٹی وی کی سحری ٹرانسمیشن میں یہ نعت پڑھ رہے تھے
"جب وقتِ نزع آئے، دیدار عطا کرنا"
اللہ کرے ان کی خواہش پوری ہوئی ہو۔ :(
 

arifkarim

معطل
ایک دوست نے بتایا ہے کہ آج صبح ہی سماء ٹی وی کی سحری ٹرانسمیشن میں یہ نعت پڑھ رہے تھے
"جب وقتِ نزع آئے، دیدار عطا کرنا"
اللہ کرے ان کی خواہش پوری ہوئی ہو۔ :(
بہرحال یہ ایک ناگہانی موت ہے کسی اور انسان کے ہاتھوں۔ اسکی بھرپور مذمت کرنی چاہئے
 

ہادیہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
:(:(:(
اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آخرت کی ہر منزل آسان فرمائے۔لواحقین صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top