تحریر کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے ؟؟

عباد اللہ

محفلین
صفحہ کے دونوں طرف ایک ایک انچ کا حاشیہ لگائیں.
افادہ عام کے لئے اس لڑی کا اجرا کیا گیا تھا ہم ایسے بہت سے اسے دیکھتے ہیں ،لیکن اس ضمن میں اب تک آپ کا مشورہ سب سے معقول لگا کہ اس سے آسان شاید ہی کسی نے کچھ کہا ہو۔
 
آرزو

محفلین
قیوم بھائی آپ بتایں ۔ کیا یہ کوئی پن ہے یا کوئی بک کانام ہے براے مہربانی جواب تو دیں ایگل ڈالر زیڈ ؟
 
نکتہ ور

محفلین
ایگل، ڈالر کا پین یا زیڈ کی نب لیں اور روز کم از کم دو صفحات اردو اور دو انگش لکهیں، مہینے تک بہت بہتر ہو جائے گی:bighug:
ایگل ڈالر پین کیا چیز ہے ؟ سمجھ نہیں آیا
یہ پین بنانے والی کمپنیاں ہوا کرتی تھیں کبھی
 
سید عمران

محفلین
ایگل ڈالر پین کیا چیز ہے ؟ سمجھ نہیں آیا
بہت پرانے زمانے قبل۔۔۔۔
غالبا ہڑپہ کی کھدائی کے جو بچے کچھے احباب ہیں ، ان کے زیر استعمال جو قلم رہتا تھا وہ ایگل پین یا ڈالر پین کہلاتا تھا۔۔۔
تصویر دیکھنے کے لیے یہ لنک ہے:
ایگل پین
 
بہت پرانے زمانے قبل۔۔۔۔
غالبا ہڑپہ کی کھدائی کے جو بچے کچھے احباب ہیں ، ان کے زیر استعمال جو قلم رہتا تھا وہ ایگل پین یا ڈالر پین کہلاتا تھا۔۔۔
سیدھا سیدھا کہیں نا، سائیں قائم علی شاہ صاحب کے زمانے کے
 
ڈالر اور ایگل کمپنیاں ہیں جو فاؤنٹین پین اب بھی بناتی ہیں اور ہر اچھے بک سیلر کے پاس ان کے قلم آپ کو مل سکتے ہیں ۔ اردو خوش خطی کے لیے انہوں نے الگ سے کچھ نب (پین کی نوک) بنائے ہیں جو کٹ ہوتے ہیں۔
 
آرزو

محفلین
چلو اچھا جی ۔ شکریہ آپ کا پر اس سے افاقہ کیا ہو گا کیا میری ہینڈ راٹینگ اچھی ہو جاے گی ؟ شکریہ جذاك الله خیر۔
 
جی آ۔
زیڈ کی نب کا سرا کٹوانا پڑتا ہے، وہ یاد رکھیے گا، صفحے کے دونوں طرف حاشیہ لگانا نہ بھولیے گا اور دو صفحات اردو اور انگلش میں روزانہ لکھنے ہیں۔
چالیس دن کی لکھائی کے بعد پہلے، بیسویں اور چالیسویں دن والے صفحات کو سکین کر کے یا فوٹو کھینچ کر یہاں پوسٹ کر دیجیے گا، ماہرینِ تحریر حضرات بغیر کسی ہدیے کے مزید مشورہ جات سے نوازیں گے۔
:bighug::hatoff:
:chill:
 
چالیس دن بعد یا تو قلم نہیں.. یا صاحب قلم نہیں...
 
سید عمران

محفلین

آرزو

محفلین
سوری پر مجھے تو ادیب کے نام کے بارے میں کوئی جان کاری نہیں اگر آپ صحافی یا ادیب کا نام بتا دیں گیں تو مجھے آسانی ہو جاے گی اب پہلی مرتبہ قدم رکھا ہے اس لیے انجان ہو ں اب آگے بھی آپ ہی مدد کر دیں اللہ آپکو اجر دے گا آپ کو زیادہ علم ہے کہ میرے لیے کون سی کتاب بہتر ہے ۔ پھر انشااللہ میں پوری محنت کروں گی ۔
 
آپ نے کیا کچھ پہلے سے پڑھ رکھا ہے؟
 
سید عمران

محفلین
سوری پر مجھے تو ادیب کے نام کے بارے میں کوئی جان کاری نہیں اگر آپ صحافی یا ادیب کا نام بتا دیں گیں تو مجھے آسانی ہو جاے گی اب پہلی مرتبہ قدم رکھا ہے اس لیے انجان ہو ں اب آگے بھی آپ ہی مدد کر دیں اللہ آپکو اجر دے گا آپ کو زیادہ علم ہے کہ میرے لیے کون سی کتاب بہتر ہے ۔ پھر انشااللہ میں پوری محنت کروں گی ۔
محترمہ ۔۔۔
صحافیوں میں جاوید چوہدری صاحب اچھا لکھتے ہیں۔۔۔
ان کے الفاظ بہت سادہ اور عام فہم ہوتے ہیں۔۔۔
گوگل کے ذریعے مشہور اخبار کھول کر ان کے اداریے (ایڈیٹوریل والا) صفحہ کھولیں گی تو بہت سے صحافیوں کے کالم نظر آئیں گے۔۔۔ ان کا مطالعہ کریں۔۔۔جس کی تحریر اچھی لگے اس کو فالو کریں۔۔۔
ادیبوں کے بارے میں بھی گوگل پر سرچ کیا جاسکتا ہے۔۔۔
چند مشہور اور نامور ادیب و افسانہ نگار یہ ہیں۔۔۔
ابن انشاء، شفیق الرحمٰن، مشتاق احمد یوسفی، مشفق خواجہ، قرۃ العین حیدر وغیرہ۔۔۔
یہ ’’وغیرہ‘‘ کسی کا نام نہیں ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
شروع میں تو سیکھنے کے لیے کسی کے انداز کی پیروی کرنا آسان طریقہ ہے۔۔۔
جب آپ کا قلم رواں ہوجائے گا تو آپ کا اپنا اندازِ تحریر نکھر کر سامنے آجائے گا۔۔۔
 
Top