سراج الدین ظفر سراج الدین ظفر

sirajuddin-zafar.png

نام سراج الدین اور تخلص ظفر تھا۔۲۵؍مارچ ۱۹۱۲ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۲۸ء میں میٹرک اور ۱۹۳۰ء میں ایف سی کالج لاہور سے ایف اے کیا۔ پھر کالج کی تعلیم چھوڑ کرہوابازی کی تعلیم شروع کی اور دہلی فلائنگ کلب سے ہوابازی کا اے کلاس لائسنس حاصل کیا۔ والد کے ناگہانی انتقال کے وجہ سے یہ سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔ ۱۹۳۳ء میں ایف سی کالج سے بی اے کیا۔۱۹۳۵ء میں ایل ایل بی کیا۔ ابتدا میں انھوں نے وکالت شروع کی، لیکن جلد ہی اس پیشہ سے ان کی طبیعت اکتا گئی۔ دوسری جنگ عظیم میں افسر کی حیثیت سے ہوائی فوج میں بھرتی ہوگئے اور دس برس تک متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ ۱۹۵۰ء میں اس ملازمت کو خیرباد کہا اور تجارت کی طرف متوجہ ہوگئے۔ اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی شاعری کرتے تھے۔ ان کے دوشعری مجموعے ’’زمزمۂ حیات‘‘ ۱۹۴۶ء اور ’’غزال وغزل‘‘ ۱۹۶۸ء میں شائع ہوئے۔ ’’غزال وغزل‘‘ پر ۱۹۶۹ء میں آدم جی ایوارڈ ملا۔افسانوں کا مجموعہ ’’آئینے‘‘ ۱۹۴۳ء میں فیروز سنز نے شائع کیا۔ شروع میں انھوں نے سیماب اکبرآبادی سے اصلاح لی۔ ۶؍مئی ۱۹۷۲ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔


xnw4fq.jpg


ان کی کتاب’’غزال و غزل" جناب ڈاکٹر توصیف تبسم نے ازراہ محبت مجھے عنایت کی ہے۔ اس کو اپلوڈ کر دیا ہے۔ لنک یہ ہے

http://www.2shared.com/document/JGxOsMPJ/Ghizal_O_Ghazal.html
 
بہت اعلیٰ جناب۔ خوش رہیے۔ سلامت رہیے۔ میری ایک دیرینہ آرزو آج پوری ہوئی۔
محترم ! دعاؤں کے لیے شکریہ۔مگر آپ ڈاکٹر توصیف تبسم کے لیے بھی دعا کریں جنہوں نے مجھ پر کرم فرمائی کی اور اس کتاب کی صورت میں میری بھی دیرینہ آرزو پوری کی
 
Top