ورڈ پریس میں نوٹو نستعلیق فونٹ کیسے استعمال ہوگا؟

اردوساگر

محفلین
یہ سائٹ نوٹو نستعلیق فونٹ سے چل رہی ہے
یوور اسٹوری ڈاٹ کام
یہ فونٹ کہاں سے مل سکتا ہے؟ گوگل کی رپوزٹری سے کیسے استعمال کریں؟؟
اس امید سکیساتھ کہ
مفاد عامہ اور میرے آسانی کے لیے کوئی اردو میں رہنمائی کر دے
شکریہ
 

اسد

محفلین
یہ سائٹ نوٹو نستعلیق فونٹ سے چل رہی ہے
اور انہوں نے اپنی سائٹ پر ویب فونٹ ہوسٹ کیے ہیں۔
یہ فونٹ کہاں سے مل سکتا ہے؟
اوپر پہلے ربط سے۔
فونٹ کی زپ فائل کا ڈاؤنلوڈ ربط
گوگل کی رپوزٹری سے کیسے استعمال کریں؟؟
ڈرافٹ ورژن تو گوگل ارلی اکسیس رپوزٹری پر دستیاب تھا لیکن موجودہ ورژن مجھے نہیں مل سکا۔ استعمال کرنے کے لیے اپنی سائٹ پر ہی ہوسٹ کرنا ہو گا۔
ڈرافٹ ورژن کے لیے آپ امر نستعلیق ریلیز! دیکھیں
مفاد عامہ اور میرے آسانی کے لیے کوئی اردو میں رہنمائی کر دے
رہنمائی کے لیے پوری کتاب لکھنی پڑے گی، جو کہ مشکل ہے۔ بہتر ہو گا کہ آپ اپنی ویب سائٹ کا ربط مہیا کریں۔
 

اردوساگر

محفلین
رہنمائی کے لیے پوری کتاب لکھنی پڑے گی، جو کہ مشکل ہے۔ بہتر ہو گا کہ آپ اپنی ویب سائٹ کا ربط مہیا کریں۔
ارے نہیں ! ہم آپ کو مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتے۔
محفل سے کافی کچھ سیکھا ہے اور استعمال بھی کیا ہوا ہے ، مجھے الف ب سے نہیں سمجھنا بس کوئی ربط ہو تو بھی کام بن جائے گا
ویسے یہ صرف آئی ڈی نئی ہے اس کے پیچھے کا انسان وہی پرانا والا ہے(پتہ نہیں کیوں وہ آئی ڈی ریکور بھی نہیں ہورہی تھی تو فیسبک سےلاگنکرنا پڑا)
 
کیا میری طرف سے کی گئی ہر تھریڈ کو ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے؟؟ ابن سعید بھائی
ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی تخصیص کے ساتھ آپ کی لڑیاں حذف کی جا رہی ہوں، البتہ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو اس کا سبب کچھ اور ہوگا۔ ویسے کن لڑیوں کی تحذیف ہوئی ہے؟ :) :) :)
 
Top