آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

آوازِ دوست

محفلین
اُداسی شائد ایک خاموش سا موسم ہے جو کبھی بھی اور کہیں بھی مہربان ہو سکتا ہے. آپ اداسی میں ایک دم بہت بڑے بزرگ سے ہو جاتے ہیں. شور اور بھاگ دوڑ سے دور بظاہر پرسکون اور خاموش لیکن دل و روح میں ریگستانوں میں چلنے والی آندھیوں کی ہوکیں شور مچاتی ہیں تو کبھی پیپل کے پتوں پر گرنے والی بوندوں کی رم جھم سماں باندھتی ہے پھر ایسے بھی ہوتا ہے کہ ہم اندر کی ان خوبصورت آوازوں کو باہر کی کسی موسیقی سے ہم آہنگ پاتے ہیں اور بہت دیر اس نئے ترنم کا لطف لیتے ہیں. کسی یاد میں کسی پینٹنگ میں یا کسی مبہم سے نقش و نگار کھو جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی ہمیں نہ پکارے اور اسی کیف آگیں دنیا میں گم سم پڑا رہنے دے. آج کل کے دور میں تو اُداس ہونا اچھی خاصی عیاشی بن کر رہ گئی ہے کہ اکثر بندہ دنیا کے جھمیلوں میں ڈھنگ سے اُداس بھی نہیں ہو پاتا.
 

bilal260

محفلین
جی جب میں اداس ہوتا ہوں تو گرین ٹی بنا کر پیتا ہوں۔
یا فیس بک پر کرش کینڈی کھیلتا ہوں
یا پھر سو جاتا ہوں۔
یا پھر موت کا انتطار کرتا ہو نہ جانے کب تک زندہ رہنا پڑے گا۔
اکثر میرے والدین و بہن بھائی دل پھینک رویہ رکھتے ہیں میرے لئے اس لئے
اردو ویب فیملی کا حصہ ہوں۔
یہاں پر زندہ رہنے نیک بننے اور بہت اچھے اچھے بہن بھائی ہے جو کہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مجھے جرمانہ نہ ڈالنا ورنہ میرا بلڈ پریشر ہائی ہو جائ گا اور پھر جس کا انتطار تھا وہ نہ ہو وہی آ جائے۔
 

آرزو

محفلین
زندگی میں جتنا اداس میں رہتی ہوں ۔شاہد کو ئی بھی میری طرح اداس نہیں ہو گا ۔مجھے تو ایسی جگہ چایے ۔ جہاں صرف میں ہوں اور میری تہنائی ہو کھلے آسمان تلے رات کی گہری خامو شی ہو ۔ستاروں کی جھرمٹ میں میں ایسی کھو جاوں کہ۔۔۔۔۔۔۔ زندگی میں میں نے بہت کچھ سیکھا ۔کچھ اپنوں نے داغادیا تو کچھ غیروں نے نصحتین کی۔ خیر اللہ سب کو وقت آنے پہ سمجھا دیتا ہے ۔اب میں اردو ویب فیملی کا حصہ بن گی ہوں اب شاہد زندگی آسان ہوجاے۔۔۔۔
 

حسن ترمذی

محفلین
ایک کپ اسٹرونگ چائے 4 چاکلیٹ بسکٹ اور 2 سگریٹ.. اداسی اڑن چھو ہوجاتی ہے میری۔.رویا مجھ سے جاتا نہیں ہے بس اداسی کو یہ اسٹرونگ چائے اور دھواں بھگادیتا ہے :)
 
سارے یہاں آ جائیں :)
اور جو جو نہیں آئے گا اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا ، :rolleyes:

اور مجھے جلدی سے بتائیں کہ آپ اداس کس کس وجہ سے ہوتے ہیں اور ادسی کے عالم میں کونسا کام زیادہ کرتے ہیں ؟؟:battingeyelashes:

یہ جو سارے کام کرتے ہیں یہ عالم ادسی میں ہی کرتے ہیں. مطلب ایک مسلسل کیفیت ہے جس کے حصار میں زندگی کرتے ہیں
 
اداس ہوتی ہوں تو نصرت فتح علی خان کے سونگ سنتی ہوں کھانا پینا بلکل کم کر دیتی ہوں کسی کی بات کا جواب نہیں دیتی اپنے آپ سے باتیں کرنے لگتی ہوں..

اداسی کے حساب سے ایک وقت میں ایک ہی کیفیت طاری ہوتی ہے
 
Top