تم بھی اب شہر سے ڈر جاتے ہو، حد کرتے ہو

فوزیہ رباب

محفلین
تم بھی اب شہر سے ڈر جاتے ہو حد کرتے ہو
دیکھ کر مجھ کو گزر جاتے ہو، حد کرتے ہو

نین تو یونہی تمہارے ہیں بلا کے قاتل
اس پہ تم روز سنور جاتے ہو، حد کرتے ہو

میری آنکھوں سے بھی آنسو نہیں گرنے پاتے
میری آنکھوں میں ٹھہر جاتے ہو، حد کرتے ہو

میرے جذبات میں تم بہہ تو لیا کرتے ہو
کیسے دریا ہو، اتر جاتے ہو، حد کرتے ہو

میں بھی ہر روز ہی کرتی ہوں بھروسہ تم پر
تم بھی ہر روز مکر جاتے ہو حد کرتے ہو

کیسے دنیا سے چھپاؤں میں تمہاری خوشبو
تم جو چپ چاپ بکھر جاتے ہو حد کرتے ہو

تم تو کہتے تھے ربابؔ اب میں تری مانوں گا
پھر بھی تم دیر سے گھر جاتے ہو، حد کرتے ہو

فوزیہ رباب
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت عمدہ غزل ہے جی ایک بار پھر۔
تاہم مشورہ ہے کہ فونٹ کو درست کیجئے کہ مجھے یہ مراسلہ دو مختلف فونٹس کا امتزاج دکھائی دے رہا ہے۔
 
بہت شکریہ محترم، مجھے اندازہ نہیں ہورہا مسئلہ آپ کی جانب ہے یا میری طرف، تاہم میں تقریباً 3 سال سے SwiftKey keyboard استعمال کر رہی ہوں اب تک تو کبھی ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا فی الوقت تو میں آپ کی بات سمجھنے سے بھی قاصر ہوں :-(
 
اوشو

لائبریرین
اچھی کاوش ہے
"میں" اور "تم" کی تکرار مناسب محسوس نہیں ہوتی۔
مزید بہتری کی گنجائش ہے.
بہتر ہوتا اگر اصلاح کے لیے محفل پر موجود اساتذہ سے رہنمائی لی جاتی تو کلام اور نکھر سکتا ہے.
:)
شاد آباد رہیں
 
تاہم مشورہ ہے کہ فونٹ کو درست کیجئے کہ مجھے یہ مراسلہ دو مختلف فونٹس کا امتزاج دکھائی دے رہا ہے۔
برادرم یاز، ہم نے مدون کر دیا ہے۔ ایسی دوسری لڑی یا مراسلے نظروں سے گذریں تو انھیں رپورٹ کر دیا کریں تا کہ ان کی تدوین کی جا سکے۔ :) :) :)
بہت شکریہ محترم، مجھے اندازہ نہیں ہورہا مسئلہ آپ کی جانب ہے یا میری طرف، تاہم میں تقریباً 3 سال سے SwiftKey keyboard استعمال کر رہی ہوں اب تک تو کبھی ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا فی الوقت تو میں آپ کی بات سمجھنے سے بھی قاصر ہوں :-(
فوزیہ بٹیا، در اصل یہ مسئلہ عموماً تبھی نظر آتا ہے جب تحریر کو نستعلیق خط میں دیکھا جائے۔ فون کے کچھ کی بورڈ عربی رسم الخط والی زبانوں میں ایک غلطی کرتے ہیں کہ وہ حروف کی ان شکلوں کا کوڈ شامل کر دیتے ہیں جو کہ فقط فونٹ کا حصہ ہونا چاہیے، تحریر کا نہیں۔ اس موضوع پر کچھ گفتگو اس ربط پر موجود ہے اور برادرم اسد نے اس لڑی میں اس مسئلے کا حل شامل کیا ہے۔ :) :) :)
 
فوزیہ رباب

محفلین
برادرم یاز، ہم نے مدون کر دیا ہے۔ ایسی دوسری لڑی یا مراسلے نظروں سے گذریں تو انھیں رپورٹ کر دیا کریں تا کہ ان کی تدوین کی جا سکے۔ :) :) :)

فوزیہ بٹیا، در اصل یہ مسئلہ عموماً تبھی نظر آتا ہے جب تحریر کو نستعلیق خط میں دیکھا جائے۔ فون کے کچھ کی بورڈ عربی رسم الخط والی زبانوں میں ایک غلطی کرتے ہیں کہ وہ حروف کی ان شکلوں کا کوڈ شامل کر دیتے ہیں جو کہ فقط فونٹ کا حصہ ہونا چاہیے، تحریر کا نہیں۔ اس موضوع پر کچھ گفتگو اس ربط پر موجود ہے اور برادرم اسد نے اس لڑی میں اس مسئلے کا حل شامل کیا ہے۔ :) :) :)
انا لله وانا اليه راجعون
اس لڑی کو پڑھنے کے بعد میری تشویش میں اضافہ ہوا ہے چونکہ میں بھی موبائل فون پر ہی ٹائپ کرتی ہوں اور اسی کے ذریعے انٹرنیٹ بھی استعمال کرتی ہوں موبائل میں SwiftKey keyboard کے ذریعے ٹائپ کرتی ہوں اس صورت حال میں میرے لئے کیا حل ہے؟
آپ نے تدوین کی اس کے لئے میں تہہ دل سے ممنون ہوں بہت شکریہ
 
فوزیہ بٹیا، کیا آپ نے یہ مراسلہ بھی اسی کی بورڈ سے لکھا ہے؟ اگر ہاں تو اس میں وہ مسئلہ نہیں ہے۔ شاید آپ نے اپنا کلام پہلے کبھی ٹائپ کیا ہو تب اس کی بورڈ میں خامی رہی ہو جو اب دور کر دی گئی ہو۔ :) :) :)
 
جی میں نے سوفٹ کی کیبورڈ سے ہی لکھا ہے مگر کچھ عرصہ قبل، فی الوقت کاپی پیسٹ کیا ہے، گر اب یہ خامی دور ہو چکی ہے تو ہم جیسوں کے لئے کسی انعام سے کم نہیں :-D
 
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﮨﻮﮞ ﺟﮩﺎﮞ ﮨﻢ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺻﺮﻑ
ﺷﮑﻞ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ .
ﺳﻌﺎﺩﺕ ﺣﺴﻦ ﻣﻨﭩﻮ
یہ تحریر آپ نے کس سافٹ ویئر میں لکھی ہے اور کس کی بورڈ سے؟
اس میں مسئلہ موجود ہے
 
Top