تعارف تعارف۔۔۔۔۔۔۔۔

من

محفلین
یار اردو تو میری بالکل اچھی نہیں ہے آپ تو ماشاءاللہ شعر و شاعری کر لیتی ہو اردو میں ماشاءاللہ
ویسے اس محفل میں آپ کو بہت اچھے اردو بولنے والے ملیں گے جیسے سید عاطف علی بھائی،،،، اعجاز انکل،،،،، فاتح بھائی،،،، وارث بھائی،،،، یاز بھائی،،،،، ادب دوست بھائی،،،،، ابن سعید بھائی،،،، فقیر شکیب احمد،،تابش صدیقی بھائی،،،نیرنگ خیال بھائی،،،، راحیل فاروق بھائی،،،، ابن رضا بھائی،،،، اور محمد خلیل الرحمٰن انکل جیسے صاحب علم لوگوں سے استفادہ حاصل کر سکتی ہو اور بھی بڑے بڑے لوگ ہیں محفل میں آہستہ آہستہ خود ہی جان جائیں گی
واہ شکریہ جی
 

من

محفلین
بدن کی قید میں ہے روح اور گھٹن سی ہے
ادھورے خواب ہیں انکھوں میں اک چبھن سی ہے

خوشی کے زائقے چکھنے سے ہے گریز مجھے
غموں میں ڈوب کے رہنے کی اک لگن سی ہے

کبھی ہے درد کے صحرا کبھی غمِ دریا
یہ راہ عشق ازل سے ذرا کٹھن سی ہے

نہ کوئی فکرِ زمانہ نہ فکرِ ہستی ہے
کشن کی چاہ میں رادھا ابھی مگن سی ہے

خموش چپ سا ہے اتش فشاں پہاڑ مگر
جلا کہ راکھ نہ کر دے دبی اگن سی ہے

تمام گرہیں وہ جاتے ہوے تو کھول گیا
بدن پہ کیوں میرے اب تک مگر شکن سی ہے

میں آنکھ موند لوں اُٹھوں نہ پھر قیامت تک
مرے وجود میں برسوں کی اک تھکن سی ہے

یہ وحشتوں کی کہانی اداس افسانے
غزل سرا ہے جو لڑکی ہماری مَنٌ سی ہے
مَنٌ
 

محمدظہیر

محفلین
نام منصورہ
شاعری کا شوق بچپن سے 11 سال کی عمر میں کچھ شعر ٹوٹے پھوٹے لکھے پھر کبھی ایک ادھ شعر لکھ دیا سال 2015 سے باقاعدہ لکھنے کا اغاز کیا ہے کیسا لکھا ہے اسکا فیصلہ تو اپ سب کے ہاتھ میں :glasses-cool:
اردو محفل میں خوش آمدید : )
 

محمدظہیر

محفلین
بدن کی قید میں ہے روح اور گھٹن سی ہے
ادھورے خواب ہیں انکھوں میں اک چبھن سی ہے

خوشی کے زائقے چکھنے سے ہے گریز مجھے
غموں میں ڈوب کے رہنے کی اک لگن سی ہے

کبھی ہے درد کے صحرا کبھی غمِ دریا
یہ راہ عشق ازل سے ذرا کٹھن سی ہے

نہ کوئی فکرِ زمانہ نہ فکرِ ہستی ہے
کشن کی چاہ میں رادھا ابھی مگن سی ہے

خموش چپ سا ہے اتش فشاں پہاڑ مگر
جلا کہ راکھ نہ کر دے دبی اگن سی ہے

تمام گرہیں وہ جاتے ہوے تو کھول گیا
بدن پہ کیوں میرے اب تک مگر شکن سی ہے

میں آنکھ موند لوں اُٹھوں نہ پھر قیامت تک
مرے وجود میں برسوں کی اک تھکن سی ہے

یہ وحشتوں کی کہانی اداس افسانے
غزل سرا ہے جو لڑکی ہماری مَنٌ سی ہے
مَنٌ
بہت خوب
 

رحمن ملک

محفلین
ایک چھٹانک کا اظافہ اور کر دیتی یوں تعارف میں تخلص مَن کرتی ہوں
آداب، سب سے پہلے تو ذرا تصحیح ہو جائے کہ اضافہ ہوتا ہے۔اظافہ نہیں ۔(ایک نقطے نے محرم سے مجرم کر دیا تھا )۔
خوش آ مدید ؛آپ ہماری محفل میں رونق افروز ہوئیں ،یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ زمانہ طفل سے شعروسخن کی کھلاڑی ہیں ۔اب آپ کتنا اچھا کھیلتی ہیں یہ تو آپ کا کھیل(شعروسخن)کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو گا ۔
 

یاز

محفلین
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ زمانہ طفل سے شعروسخن کی کھلاڑی ہیں ۔اب آپ کتنا اچھا کھیلتی ہیں یہ تو آپ کا کھیل(شعروسخن)کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو گا ۔

اوپر پورا ٹیسٹ میچ کھیل دیا بہن جی نے۔ آپ کہتے ہیں کہ ابھی اندازہ نہیں ہوا :thinking:۔
 

یاز

محفلین
بدن کی قید میں ہے روح اور گھٹن سی ہے
ادھورے خواب ہیں انکھوں میں اک چبھن سی ہے

خوشی کے زائقے چکھنے سے ہے گریز مجھے
غموں میں ڈوب کے رہنے کی اک لگن سی ہے

کبھی ہے درد کے صحرا کبھی غمِ دریا
یہ راہ عشق ازل سے ذرا کٹھن سی ہے

نہ کوئی فکرِ زمانہ نہ فکرِ ہستی ہے
کشن کی چاہ میں رادھا ابھی مگن سی ہے

خموش چپ سا ہے اتش فشاں پہاڑ مگر
جلا کہ راکھ نہ کر دے دبی اگن سی ہے

تمام گرہیں وہ جاتے ہوے تو کھول گیا
بدن پہ کیوں میرے اب تک مگر شکن سی ہے

میں آنکھ موند لوں اُٹھوں نہ پھر قیامت تک
مرے وجود میں برسوں کی اک تھکن سی ہے

یہ وحشتوں کی کہانی اداس افسانے
غزل سرا ہے جو لڑکی ہماری مَنٌ سی ہے
مَنٌ

بہت خوب من جی۔
عمدہ شاعری ہے۔ واقعی شاعری کا قدرتی میلانِ طبع معلوم پڑتا ہے۔
 

من

محفلین
[QUO"حمیرا عدنان, post: 1759497, member: 12535"]سیدہ انیسہ بہنا اب لگے ہاتھوں اپنا تعارف بھی کروا دیں :)[/QUOTE]
بہن تعارف تو پہلے ہی کروا دیا
 
Top