نستعلیق کے چیلنجز اور گریفائٹ

سعادت

تکنیکی معاون
لیکن سوال یہ بنتا ہے گریفائٹ انجن کو کس حد تک انڈسٹری اڈاپٹ کرے گی؟ کیونکہ اس کے بغیر فانٹ ساز تو اس کو ٹارگٹ نہیں کریں گے۔
یہ ایک دلچسپ سوال ہے، لیکن خود SIL کا ہی یہ کہنا ہے کہ گریفائٹ اور اوپن ٹائپ ایک دوسرے کی حریف ٹیکنالوجیز نہیں ہیں، اور گریفائٹ کا ایک مقصد اقلیتی زبانوں کی سپّورٹ ہے:

Graphite was developed primarily to address the generic shaping problem where current OpenType shaping engines do not address the specific needs of a font developer and the lead time on any changes to address those needs become prohibitive. This is a particular issue when creating solutions for some minority languages. In effect OpenType addresses the 80% problem and Graphite the 20% problem (or is that the 98% problem and the 2% problem?)

نستعلیق (اور دیگر سکرپٹس جہاں ٹکراؤ کی خودکار پڑتال کی ضرورت ہو) کے تناظر میں گریفائٹ، ڈیکوٹائپ کے ACE کی طرز پر ایک سپیشلائزڈ نظام ہے۔ ان دونوں لے آؤٹ سسٹمز کا اوپن ٹائپ کی طرح ہر جگہ دستیاب ہونا کم از کم مستقبل قریب میں تو مشکل ہی نظر آتا ہے، لیکن سپیشلسٹ ضروریات کے لیے بہرحال یہ دونوں موجود تو ہیں۔ گریفائٹ آزاد مصدر بھی ہے، تو اس کا دیگر، خصوصاً آزاد مصدر، ایپلیکیشنز میں سپّورٹ کیے جانے کا سکوپ بھی زیادہ ہے۔

ویسے، کچھ عرصے سے اوپن ٹائپ کی سپیسیفیکیشن میں تبدیلیوں اور اضافے کا ذکر بھی سننے میں آ رہا ہے۔ بہداد اسفھبد نے اس ضمن میں اپنی wishlist بھی شیئر کی تھی، جس میں ایک نکتہ بہتر پوزیشننگ کا بھی ہے:
Next-gen layout: Add on top of GPOS new 2D-capable positioning using boxes and glues, capable of handling Nastaliq, as well as optical kerning, etc.

اب دیکھیے کیا بنتا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
یہ سب کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ کی دلچسپی صرف لگیچرز پر مبنی فونٹ میں ہے؟! o_O
میں نے صرف تو کہیں نہیں لکھا تھا۔ البتہ یہ ضرور لکھا تھا کہ میری زیادہ دلچسپی لگیچرز پر مبنی فانٹس میں ہے:
میری دلچسپی لگیچر فانٹ سے زیادہ ہے

اور ان سلائیڈز میں لگیچرز پر مبنی فونٹس کی جو خامیاں بیان کی گئی ہیں، ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے
یہ بات تو طے ہے کہ اعراب والے الفاظ کیلئے لگیچر فانٹ ناکافی ہے۔ کیونکہ اعراب ڈالتے ہی وہ لفظ از خود کیریکٹر فانٹ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہم فانٹ کے اندر اس فیچر کو آف کر سکتے ہیں مگر پھر کچھ لوگ شور مچائیں گے کہ ان سے اعراب نہیں لگ رہے۔

لگیچرز کو استعمال کرنا اپنے وقت کے لیے ایک اچھا حل ضرور تھا، لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے۔
میرے خیال میں ہم یہاں گریفائٹ انجن کی افادیت پر بات کر رہے تھے، نہ کہ اس موضوع پر کہ کیریکٹر فانٹ زیادہ اچھا ہے یا لگیچر بیسڈ فانٹ۔ آپ سمجھتے ہیں کہ لگیچرز کا استعمال ماضی میں اسلئے کیا گیا کیونکہ کیریکٹر فانٹ رینڈرنگ ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔ یہ درست نہیں ۔ انپیج کا ایم ایف سی انجن کئی دہائیوں سے نوری کیریکٹرفانٹ بہترین انداز میں رینڈر کر رہا ہے۔ اسمیں نکتوں و شوشوں کے ٹکراؤ جیسے مسائل بھی نہیں۔ اسکے باوجود وہ لوگ لگیچرز کا استعمال ترک نہیں کرتے کہ لوگ خود اسکی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ کیونکہ خالی کیریکٹرز سے ترسیموں والی خوبصورتی ہو بہو نہیں بنائی جا سکتی۔ ذیل میں انپیج نوری کیریکٹر اور عوامی نستعلیق کا ایک موازنہ:
awamivsnooricharacter.png

نکتوں اور اعراب کی پلیسمنٹ میں ابھی بھی انپیج کا کوئی ثانی نہیں۔

رہا معاملہ کہ کیا گریفائٹ میں ہزاروں لگیچرز کی خود کار کرننگ ہو سکتی ہے یا نہیں، تو تھیوری میں تو یہ ممکن ہونا چاہیے۔ لیکن سوال پھر وہی ہے کہ، کیوں؟ لگیچرز کے استعمال کی ایک بڑی وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ اس سے نقطوں کے ٹکراؤ کے مسائل نہیں ہوتے، لیکن نقطوں کے اسی ٹکراؤ سے بچنے کے لیے تو گریفائٹ کی ٹیم نے اتنے سارے پاپڑ بیل ڈالے ہیں۔ سو ایک مرتبہ پھر: جو کام اب خودکار طریقے سے کرنا ممکن ہے، وہ آپ مینوئیلی کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ :)
کیونکہ گریفائٹ انجن بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ گلف آؤٹ لائن کی اپروکسی میٹی نکال کر خود کار کرننگ فراہم کر سکتا ہے۔اگر واقعی میں ایسا ہے تو یہ سلوشن لگیچرز کیساتھ بھی کام کرنا چاہئے۔ باقی لگیچرز صرف نکتوں کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کیلئے استعمال نہیں ہوتے۔ فانٹ کو تیز رفتار اور پُر کشش بنانے کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

اور آپ مجھ سے لکھوا لیں: یہ محض ایک غلط فہمی ہے۔ :)
انپیج کے کیریکٹر فونٹ کا خوبصورتی میں لگیچر فونٹ سے کم ہونا خود انپیج کی خامی ہے، کیرکٹر بیسڈ فونٹس کی اپروچ کی نہیں۔ اوپن ٹائپ میں بھی (جو نستعلیق یا ملتے جلتے خطوط کے لیے ویسے تو کافی بوجھل ہے) اشکال کے جوڑوں کو خوبصورتی سے تشکیل دینا عین ممکن ہے۔ مثال کے طور پر آپ نفیس نستعلیق، نوٹو نستعلیق، یا عارف رقعہ فونٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔
عارف رقعہ کا ایک نمونہ ملاحظہ کیجیے۔ یہ امیری فونٹ کے خالق، خالد حسنی، کا بنایا ہوا کلاسیکی رقعہ پر مبنی فونٹ ہے۔ کیریکٹر بیسڈ ہے، اور اس میں وہی نقطوں کو کشتیوں سے الگ کرنے والی سکیم موجود ہے:
یہاں ذرا ’الخط‘ اور ’تصمیم‘ کے جوڑوں کو دیکھیے، اور پھر بتائیے کہ کیا یہ خوبصورتی اور نفاست میں کسی لگیچر سے کم ہیں؟ :)
کیریکٹرز کے جوڑ بنا کر منی لگیچرز کے استعمال سے آپ بہت حد تک فانٹ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ البتہ اسکے لئے تمام جوڑیوں کا ڈیزائن ایسا ہونا چاہئے کہ پڑھتے وقت متن میں کتابت جیسی روانی کا احساس ہو۔ یہ میں اسلئے کہہ رہا ہوں کیونکہ اردو پڑھنے والوں کا مزاج ایسا بن چکا ہے کہ وہ صرف اسی فانٹ میں تحریر پڑھنا پسند کرتے ہیں جسکے حروف و الفاظ آپس میں سب سے زیادہ یکسانیت رکھتے ہیں۔ یہاں کیریکٹر اور لگیچر کا سوال نہیں بلکہ اوور آل آؤٹ پٹ کا معاملہ ہے۔ جیسے تاج نستعلیق اور فیض نستعلیق لگیچر فانٹس ہونے کے باوجود عوام میں مقبول نہیں ہوئے کہ ان میں نوری نستعلیق جیسا ٹچ اور فیل نہیں ہے۔ آپ کے خود کے پیش کردہ ایک سروے میں اسکی تصدیق ہو چکی ہے۔
میرے خیال میں اسوقت متلاشی کا مہر نستعلیق اس معاملہ میں کافی حد تک پورا اترتا ہے۔ گو کہ نوری نستعلیق جیسی روانی اس میں بھی نہیں۔

اور پھر ACE اور اب گریفائٹ تو ہیں ہی، جن میں رہتے ہوئے آپ لیٹر گروپس کے خوبصورت جوڑ بھی حاصل کر سکتے ہیں، اور کرننگ اور نقطوں کی پلیسمنٹ اور گلفس کے ٹکراؤ وغیرہ پر بھی قابو پا سکتے ہیں۔
اے سی ای اور گریفائٹس انجن اعراب والی نستعلیق تحاریر اور اردو و فارسی کے علاوہ دیگر زبانوں کو نستعلیق میں لکھنےکیلئے بہترین سلوشن ہیں۔ البتہ روز مرہ کے عام استعمال میں لوگ نوری نستعلیق کو ہی ترجیح دیں گے جو کہ ایک ترسیمہ فانٹ ہے۔

سو میں بھی آصف اثر کی بات کی تائید کروں گا: مستقبل کے لیے خود کو تیار رکھیے۔ :)
مجھے مستقبل کی تیاری کا تو ایسے کہا جا رہا ہے جیسے عوامی نستعلیق کی تیاری اور ریلیز کی خبریں میرے بجائے میرا کوئی ہمزاد یہاں بریک کرتا رہا۔ :ROFLMAO:
آصف اثر

میں بھی سعادت کی بات سے اتفاق کرونگا کہ صرف لگیچرز ہی حل نہیں ہے، یہ الگ بات ہے کہ اردو کیلئے ابھی تک کوئی قابل قبول کریکٹر بیس نستعلیق فونٹ نہیں بنایا گیا ہے، جہاں تک میرا اپنا تجربہ اور تجزیہ ہے اسکے مطابق اوپن ٹائپ میں رہتے ہوئے بھی کریکٹر بیس نستعلیق فونٹ بنایا جاسکتا ہے جسکی نکتوں کی پلیسمنٹ بہترین ہوگی، لیکن یہاں پر مسئلہ پر کرننگ کا اجاتا ہے، کریکٹر بیس نستعلیق فونٹ میں کرننگ کرنا بذات خود ایک مسئلہ ہے، میں اسپر کچھ تجربات کر چکا ہوں اور تجربات کافی حوصلہ افزا بھی ہے، البتہ اوپن ٹائپ میں جو سب سے بڑا مسئلہ آرہا ہے وہ یہ ہے کہ فونٹ میں ٹیبلز زیادہ ہو جانے پر فونٹ سست رفتار ہوجاتا ہے، جبکہ گریفائٹ میں سپیڈ پر بھی توجہ دی گئی ہے، امید ہے کہ مستقبل میں گریفائٹ کیلئے کوئی ایسا پلگ ان بنایا جائے گا جو سسٹم ٹرے میں بیٹھ کر گیرفائٹ کی سپورٹ کو دے سکے۔
زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک عدد ڈاکومنٹ لیبرے آفس میں عوامی نستعلیق کیساتھ ٹائپ کر کے دیکھیں۔ صفحات 10 سے زیادہ رکھیں۔ امید ہے آپکے پاس معرفت اور علوم کے نئے دروازے کھلیں گے (y)

ایک مزے کی بات: اوپن ٹائپ کو جان بوجھ کر عربی سکرپٹ کے ’ڈھلوانی‘ خطوط (جیسے نستعلیق یا دیوانی) کو ہینڈل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا تھا
اوپن ٹائپ میں تو نستعلیق کو ہینڈل کرنے والی ریورس چیننگ بھی بہت بعد میں ڈالی گئی تھی اور آج تک مائکروسافٹ کے علاوہ اور کوئی کمپنی اس فیچر کو آفیشلی سپورٹ نہیں کرتی۔

لیکن سوال یہ بنتا ہے گریفائٹ انجن کو کس حد تک انڈسٹری اڈاپٹ کرے گی؟ کیونکہ اس کے بغیر فانٹ ساز تو اس کو ٹارگٹ نہیں کریں گے۔
فی الحال تو لیبرے آفس اور فائر فاکس نے اڈاپٹ کر لیا ہے۔ انڈیزائن کے پرانے ورژن میں بھی گریفائٹ کی اسپورٹ تھی۔ نیز حرف باز کو اسپورٹ کرنے والی ایپس بھی اس انجن کو استعمال کر سکتی ہیں۔

نستعلیق (اور دیگر سکرپٹس جہاں ٹکراؤ کی خودکار پڑتال کی ضرورت ہو) کے تناظر میں گریفائٹ، ڈیکوٹائپ کے ACE کی طرز پر ایک سپیشلائزڈ نظام ہے۔ ان دونوں لے آؤٹ سسٹمز کا اوپن ٹائپ کی طرح ہر جگہ دستیاب ہونا کم از کم مستقبل قریب میں تو مشکل ہی نظر آتا ہے، لیکن سپیشلسٹ ضروریات کے لیے بہرحال یہ دونوں موجود تو ہیں۔ گریفائٹ آزاد مصدر بھی ہے، تو اس کا دیگر، خصوصاً آزاد مصدر، ایپلیکیشنز میں سپّورٹ کیے جانے کا سکوپ بھی زیادہ ہے۔
انپیج کا ایم ایف سی انجن ہو، ڈیکوٹائپ کا اے سی ای یا سیل کا گریفائٹ انجن۔ سب باری باری پہیا دوبارہ ایجاد کر رہے ہیں۔ گریفائٹ اس حوالہ سے دیگر سے بہتر ہے کہ یہ مختلف آزاد مصدر ایپس پہ پورٹ ایبل ہے۔ جبکہ ان پیچ اور ڈیکوٹائپ کمرشل کمپنیز ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
السلام علیکم ۔ ما شاء اللہ نستعلیق کے حوالے سے بڑی سیر حاصل گفتگو ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی وناصر ہو ۔ بارک اللہ فی جہودکم المبارکۃ
 
سعادت

تکنیکی معاون
arifkarim ، آپ کے آخری مراسلے میں دو موضوعات چل رہے ہیں:
  1. نستعلیق فونٹس کا ٹائپ ڈیزائن (نوری نستعلیق کی روانی بمقابلہ دیگر نستعلیق فونٹس)
  2. نستعلیق فونٹس کی انجینیئرنگ (کیریکٹرز بمقابلہ لگیچرز)
میں دوسرے مراسلوں میں (بشرطِ زندگی اور وقت :) ) باری باری ان دونوں موضوعات پر اپنی رائے پیش کروں گا۔ لیکن اس سے پہلے کچھ دیگر باتوں پر میرا تبصرہ:
میں نے صرف تو کہیں نہیں لکھا تھا۔ البتہ یہ ضرور لکھا تھا کہ میری زیادہ دلچسپی لگیچرز پر مبنی فانٹس میں ہے:
میری دلچسپی لگیچر فانٹ سے زیادہ ہے
درست۔ مجھے بھی وہاں ’… آپ کی دلچسپی صرف لگیچرز پر مبنی فونٹ میں ہے؟‘ کی بجائے ’… آپ کی دلچسپی لگیچرز پر مبنی فونٹ میں زیادہ ہے؟‘ لکھنا چاہیے تھا۔ معذرت!

البتہ میرا مطلب یہی تھا کہ ہمیں اب لگیچرز کی اپروچ سے آگے بڑھنا چاہیے۔

ذیل میں انپیج نوری کیریکٹر اور عوامی نستعلیق کا ایک موازنہ:
پہلی سطر کی مثالیں آپ نے SIL کی سلائیڈز سے لی ہیں نا؟ اس میں دوسری مثال ’ا + ر + ت + ن + ح + ش + ش + ت + ا‘ ہے، ’ا + ر + ت + خ + ش + ش + ت + ا‘ نہیں:

graphite-rendering-01_zpsco8rjcl7.png

ویسے، عوامی نستعلیق کا ایک نسخہ جو میں نے ایلفا ریلیز سے بھی پہلے گریفائٹ کی سورس ریپازیٹری سے حاصل کیا تھا، اس میں دوسری سطر کی مثالوں کی رینڈرنگ تھوڑی سی مختلف (کہیں بہتر، کہیں بدتر) ہو رہی ہے:

graphite-rendering-02_zpsop6by1ff.png

سو بظاہر تو یہی لگتا ہے (اور یہ بات کافی دلچسپ ہے) کہ ان مثالوں میں نقطوں کے ٹکراؤ کو فونٹ کے پیرامیٹرز (جیسے گلف کی حرکت کو محدود کرنے والا مستطیل، گلفس کا مارجن، وغیرہ) میں تبدیلی کے ذریعے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ (البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ گریفائٹ کے انجن میں بھی تبدیلی درکار ہو۔) لیکن بہرحال، آپ ان مثالوں کو SIL کے ساتھ بھی شیئر کیجیے۔

ایک عدد ڈاکومنٹ لیبرے آفس میں عوامی نستعلیق کیساتھ ٹائپ کر کے دیکھیں۔ صفحات 10 سے زیادہ رکھیں۔ امید ہے آپکے پاس معرفت اور علوم کے نئے دروازے کھلیں گے (y)
رینڈرنگ کی تسلی بخش رفتار عوامی نستعلیق (اور گریفائٹ کے نئے فیچرز) کے اہداف میں شامل ہے۔ لبرے آفس کے اِس یوز کیس کی تفصیلات SIL کو ضرور رپورٹ کیجیے (اگر ابھی تک نہیں کی تو۔ :) )

انپیج کا ایم ایف سی انجن ہو، ڈیکوٹائپ کا اے سی ای یا سیل کا گریفائٹ انجن۔ سب باری باری پہیا دوبارہ ایجاد کر رہے ہیں۔
گریفائٹ کا معاملہ انپیج اور ڈیکوٹائپ دونوں سے مختلف ہے۔ گریفائٹ کا مقصد ایک ایسا لےآؤٹ انجن تشکیل دینا ہے جس کے ذریعے کسی بھی تحریری نظام کی شیپنگ کی جا سکے اور شیپنگ کا تقریباً سارا کنٹرول فونٹ ڈویلپر کے ہاتھ میں ہو۔ گلفس کے ٹکراؤ سے بچانے والے گریفائٹ کے یہ فیچرز صرف نستعلیق ہی نہیں بلکہ دوسرے سکرپٹس کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں (گفتگو کی سلائیڈز میں ایک مثال Tai Viet سکرپٹ کی پیش کی گئی ہے۔)
 
متلاشی

محفلین
بہت معلوماتی بحث جاری ہے بہت بہت شکریہ سعادت بھائی ۔۔۔ !
میں الحمد للہ نستعلیق کا تیز ترین خوبصورت اور سب سے کم سائز کریکٹر بیسڈ فونٹ بنا چکا ہوں :) آپ اس فونٹ کا لگیچر بیس فونٹ سے بھی موازنہ کر سکتے ہیں :)
اور میرا ماننا یہی ہے کہ لگیچر بیس صرف جگاڑ ہے اصل کوڈنگ اور نستعلیق کا حل کریکٹر بیس میں ہی ممکن ہے اور کریکٹر بیس ہی سب سے بہترین رزلٹ دیتا ہے ۔۔۔ خوبصورتی میں بھی
جہاں تک ان پیج نوری کریکٹر کی بات ہے تو ایک تو اس فونٹ کو ڈیزائن کرنے والے خطاط نہیں ۔۔۔ دوسرا وہ اوپن ٹائپ فونٹ نہیں کہ اس کا اوپن ٹائپ سے موازنہ کیا جائے ۔۔۔
ذیل میں میرے بنائے گئے لیٹیسٹ فونٹ ذیشان نستعلیق کا نمونہ ملاحظہ فرمائیں :)
بلاشبہ یہ دنیا کا سب سے تیز ترین نستعلیق فونٹ ہے ۔۔
مزید برآن اس فونٹ کا سائز بھی ہر نستعلیق فونٹ سے کم ہے اور یہ سائز مزید کم بھی کیا جا سکتا ہے میں اسے 100کے بی سے بھی کم سائز پر لا چکا ہوں اور اگر اس سے انگلش سپورٹ نکال دیں تو یہ محض محض 75 کے بی کا فونٹ ہے :)
اور اس کی خوبصورتی بھی لگیچر بیس سے کم نہیں گو کہ یہ ابھی ابتدائی رزلٹس ہیں :)
نوٹ یہ ڈائریکٹر ٹائپ شدہ نمونہ ہے
zisahan_zpsycnxtvij.jpg

arifkarim نعیم سعید ابن سعید
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

ان باتوں سے اتفاق یا اختلاف تب ہی کیا جاسکتا ہے جب فونٹ موجود ہو :)
 
تجمل حسین

محفلین
فونٹ مکمل ہونے پر رقم خرچ کریں خریدیں اور اختلاف و اتفاق کر لیں :) مفت مال کے چکر میں نہ رہیں
میری مراد مفت فونٹ نہ تھی بلکہ اس کا کوئی ڈیمو جاری ہونا چاہیے بے شک آن لائن ہو۔ کیونکہ آپ کے نمونے دکھانے اور اسے عام دیکھنے میں فرق تو ہوگا۔
اگر فونٹ کی خوبیاں اور خامیاں فونٹ خریدنے کے بعد ہی معلوم ہوں تو کون فونٹ خریدنا پسند کرے گا؟ جب خریدار کو یہ ہی معلوم نہیں کہ فونٹ میں کوئی خرابی تو نہیں تو وہ کیوں خریدے گا؟ :)
 
جنابِ والا کسی بھی فونٹ کا ڈیمو آن لائن مجھے دیں اور فونٹ حاصل کریں ۔۔۔۔ آن لائن کرنے کے بعد فونٹ کریک ہونے میں ایک منٹ کی دیر نہیں لگتی ۔۔۔
مزید آپ جس طرح کا نمونہ چاہیں گے اسی طرح کا نمونہ آپ کو دکھا دیا جائے گا۔۔۔ آپ اپنی مرضی کے ٹیکسٹ کا نمونہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔ باقی ڈی بگنگ کا عمل یوزرز کے رسپانس کے بعد کافی عرصہ جاری رہتا ہے
 
arifkarim

معطل
اور اس کی خوبصورتی بھی لگیچر بیس سے کم نہیں گو کہ یہ ابھی ابتدائی رزلٹس ہیں :)
نوٹ یہ ڈائریکٹر ٹائپ شدہ نمونہ ہے
zisahan_zpsycnxtvij.jpg

arifkarim نعیم سعید ابن سعید
سائز اور خطاطی کے حساب سے اچھا ہے البتہ کرننگ کے مسائل موجود ہیں۔

فونٹ مکمل ہونے پر رقم خرچ کریں خریدیں اور اختلاف و اتفاق کر لیں :) مفت مال کے چکر میں نہ رہیں
آپنے اب تک اردو کے کتنے فانٹس بنائے اور کتنے مفت جاری کئے؟ ذرا اپنے رویوں پر غور کریں۔
آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپکے فانٹس کے نمونے اور دعوے سن کر اسے خریدیں اور پھر پسند نا پسند کا فیصلہ کر لیں۔ تو آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ دنیا کی بڑی سے بڑی سافٹویر کمپنی بھی اپنے بعض پراڈکٹس مفت جاری کرتی ہے تاکہ صارفین کو انکی صلاحیتوں کا اندازہ ہو جائے اور مفت کے مال سے انکے باقی کمرشل پراڈکٹس بکیں۔
آپ سے کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اپنے تمام فانٹس مفت جاری کریں لیکن کوئی ایک تو جاری کریں تاکہ لوگوں میں باقی فانٹس خریدنے کا حوصلہ پیدا ہو۔

جنابِ والا کسی بھی فونٹ کا ڈیمو آن لائن مجھے دیں اور فونٹ حاصل کریں ۔۔۔۔ آن لائن کرنے کے بعد فونٹ کریک ہونے میں ایک منٹ کی دیر نہیں لگتی ۔۔۔
مزید آپ جس طرح کا نمونہ چاہیں گے اسی طرح کا نمونہ آپ کو دکھا دیا جائے گا۔۔۔ آپ اپنی مرضی کے ٹیکسٹ کا نمونہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔ باقی ڈی بگنگ کا عمل یوزرز کے رسپانس کے بعد کافی عرصہ جاری رہتا ہے
ہمنے جب جمیل نوری نستعلیق کے کرننگ نمونے پوسٹ کیے تھے تو محفلینز کا رسپانس اور تھا۔ فانٹ ریلیز کرنے کے بعد بالکل مختلف ردعمل سامنے آیا۔ مطلب خالی نمونے دکھا کر آپ لوگوں سے اپنے فانٹ کے متعلق درست تجزیہ نہیں کروا سکتے۔
باقی جہاں تک آن لائن ڈیمو کا تعلق ہے تو وہ آپ فانٹ کے بعض حروف ڈس ایبل کر کے لگا سکتے ہیں۔ تاکہ کم از کم عام رینڈرنگ میں فانٹ چیک کیا جا سکے۔
 
ربیع م

محفلین
جنابِ والا کسی بھی فونٹ کا ڈیمو آن لائن مجھے دیں اور فونٹ حاصل کریں ۔۔۔۔ آن لائن کرنے کے بعد فونٹ کریک ہونے میں ایک منٹ کی دیر نہیں لگتی ۔۔۔
میرا نہیں خیال کہ کم از کم پاکستان میں کوئی فونٹ پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد پائریسی سے بچ سکے ، ریلیز ہونے کی دیر ہے یار لوگ آپ سے خرید کر اتنے سستے داموں آپ کا مال بیچیں گے کہ دل ہی دکھے گا۔
 
جی اسی لئے متلاشی بھائی اپنے فانٹس سرد خانے سے باہر نہیں لاتے :)
 
Top