سونم کپور کی فلم ”نیرجا“ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

Sonam-Kapoors-new-film-banned-in-Pakistan-620x330.jpg
ممبئی: سونم کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم 148نیرجا147 کی تشھیر میں مصروف ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پاکستان میں فلم کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے افسوس کا اظہارکیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تو نیرجا بھنوٹ کو انکے کارنامے کی بنا پر اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا پھر اب پابندی کی وجہ ا ن کی سمجھ سے بالاتر ہے۔اداکارہ کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انھیں پاکستان میں نیرجا کی نمائش پر پابندی عائد کی وجہ سے بے حد افسوس ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انکی فلم دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تو پاکستانی حکام کو لازماً اس بات کی خبر ملے گی کہ نیرجا میں پاکستان کا کردار برے انداز میں ہر گز پیش نہیں کیا گیا۔
ماخذ: روزنامہ پاکستان
 
arifkarim

معطل
پاکستان کو فلموں سمیت ہر چیز سے خطرہ ہے۔
نہیں ہے تو لال مسجد سے کوئی نہیں ہے۔
پاکستانی حکومتوں نے مولویوں کے کہنے پر بہت کچھ بین کیا ہے۔ بس مولویوں کو بین نہیں کیا۔ اگر انہیں کر دیتے تو اور کچھ بین کرنے کی ضرورت نہ رہتی۔
 
حسیب

محفلین
پاکستانی حکومتوں نے مولویوں کے کہنے پر بہت کچھ بین کیا ہے۔ بس مولویوں کو بین نہیں کیا۔ اگر انہیں کر دیتے تو اور کچھ بین کرنے کی ضرورت نہ رہتی۔
ویسے سوچنے والی بات ہے کہ انڈین حکومت کس کے کہنے پہ پابندی لگاتی ہے۔
پچھلے دنوں عبدالحسیب بھائی کی زبانی معلوم ہوا کہ انڈیا میں کسی بھی پاکستانی چینل کی نشریات کی اجازت نہیں۔ پی ایس ایل کی لائیو ٹرانسمیشن بھی انڈیا میں نہیں ہو رہی۔ جبکہ پاکستان میں تقریبا ایک ڈیڑھ درجن انڈین چینلز کی نشریات آرہی ہیں
 
فلم پر پابندی کی وجہ : یہ فلم فلسطینی مسلمانوں پر بنائی گئی ہے جنہوں نے ہوائی جہاز ہائی جیک کیا تھا۔
Neerja is a 2016 Hindi biographical thriller drama film written by Saiwyn Quadras, and directed by Ram Madhvani starring Sonam Kapoor in titular role of "Head Purser" Neerja Bhanot, while Shabana Azmi and Shekhar Ravjiani played supporting roles. The film was produced by Atul Kasbekar under the banner of Fox Star Studios.[1] The film revolves around the Libya backed Abu Nidal Organization's hijacking of Pan Am Flight 73 in Karachi, Pakistan on 5 September 1986, specifically focusing on flight attendantNeerja Bhanot who ensured the failure of the hijacking by preventing the plane from getting off the ground, she also saved the lives of 359 hostages in those long hours of incarceration.​
Bhanot was shot dead by Palestinian terrorists, while shielding three children from a hail of bullets. For her bravery, the Government of India posthumously awarded her the Ashoka Chakra Award (India's highest gallantry award for bravery in the face of the enemy during peace time), and Bhanot became its youngest recipient. The film was released worldwide on February 19, 2016 to critical acclaim with critics appreciating the narration and Sonam Kapoor's performance.[2][3][4][5]
وکی پیڈیا۔
 
زیک

مسافر
ویسے سوچنے والی بات ہے کہ انڈین حکومت کس کے کہنے پہ پابندی لگاتی ہے۔
پچھلے دنوں عبدالحسیب بھائی کی زبانی معلوم ہوا کہ انڈیا میں کسی بھی پاکستانی چینل کی نشریات کی اجازت نہیں۔ پی ایس ایل کی لائیو ٹرانسمیشن بھی انڈیا میں نہیں ہو رہی۔ جبکہ پاکستان میں تقریبا ایک ڈیڑھ درجن انڈین چینلز کی نشریات آرہی ہیں
انڈیا اور پاکستان ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔
 
پاکستانی حکومتوں نے مولویوں کے کہنے پر بہت کچھ بین کیا ہے۔ بس مولویوں کو بین نہیں کیا۔ اگر انہیں کر دیتے تو اور کچھ بین کرنے کی ضرورت نہ رہتی۔

پاکستانی حکومت نے مولوی کے کہنے پر نہیں بلکہ اسلام کے کہنے پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرارد یا۔
پاکستانی حکومت کبھی مولوی کے کہنے پر نہیں چلتی
 
زیک

مسافر
فلم پر پابندی کی وجہ : یہ فلم فلسطینی مسلمانوں پر بنائی گئی ہے جنہوں نے ہوائی جہاز ہائی جیک کیا تھا۔
Neerja is a 2016 Hindi biographical thriller drama film written by Saiwyn Quadras, and directed by Ram Madhvani starring Sonam Kapoor in titular role of "Head Purser" Neerja Bhanot, while Shabana Azmi and Shekhar Ravjiani played supporting roles. The film was produced by Atul Kasbekar under the banner of Fox Star Studios.[1] The film revolves around the Libya backed Abu Nidal Organization's hijacking of Pan Am Flight 73 in Karachi, Pakistan on 5 September 1986, specifically focusing on flight attendantNeerja Bhanot who ensured the failure of the hijacking by preventing the plane from getting off the ground, she also saved the lives of 359 hostages in those long hours of incarceration.
Bhanot was shot dead by Palestinian terrorists, while shielding three children from a hail of bullets. For her bravery, the Government of India posthumously awarded her the Ashoka Chakra Award (India's highest gallantry award for bravery in the face of the enemy during peace time), and Bhanot became its youngest recipient. The film was released worldwide on February 19, 2016 to critical acclaim with critics appreciating the narration and Sonam Kapoor's performance.[2][3][4][5]
وکی پیڈیا۔
پاکستان ابو نضال کی وجہ سے فلم کیوں بین کرے گا؟
 
سویدا

محفلین
مولویوں کو گالیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ا
صل اسباب اور وجوہات پر بات کریں تو مزہ بھی آئے
لیکن کسی میں اتنی ہمت کہاں
 
پاکستان میں مولویوں کے کہنے پر پاکستان کے آئین کے مطابق آج تک اسلام تو نافظ کیا نہیں گیا تو باقی اور کیا ، کیا جائے گا ........

یہ ڈور اس بارگاہ سے ہلی ہے کہ جس کا نام لیتے ہوئے زبان جلتی ہے بڑی اونچی بارگاہ ہے وہ ......
 
تو کسی وجہ سے فلم بین ہوئی؟
 
یاز

اسلام نافذ کرنے سے مراد؟
صرف جمعہ کی چھٹی یا کچھ اور بھی مطالبہ ہے اس میں؟
 
میں نے پاکستانی مقدمے کی کاروائی، دہشت گردوں کا دیا گیا پاکستان میں حلف نامہ ، امریکہ میں مقدمے کی کاروائی اور انٹرنیٹ پر موجود معلومات کو دیکھا اور پڑھا، اس فلم میں اس معلومات کے ساتھ کافی سے زیادہ انصاف کیا گیا ہے۔ اور پاکستان کو لتاڑا بھی نہیں گیا ہے۔ بہت سے سوال سر اٹھاتے ہیں ۔ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے پاکستان میں ان دہشت گردوں کو اسلحہ، بارود، دستی بم، اور ملٹری گریڈ دھماکہ کرنے والے مواد فراہم کئے؟ وہ کون لوگ تھے نہوں نے ان دہشت گردوں کو پیسہ فراہم کیا ، آپ میں سے کتنے لوگ اس قابل ہیں کہ پانچ یا زیادہ دہشت گردوں کو کئی مہینے پاکستان میں ہوٹیل میٹرو پول اور اسی طرح کے دوسرے ہوٹلوں میں ٹھیرانے کا خرچہ برداشت کرسکیں۔ آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جو پاکستان میں رہتے ہوئے اس قسم کے اسلحے تک پہنچ رکھتے ہیں؟ پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کہ ان لوگوں کی ایرپورٹ تک با آسانی رہائی کیسے ہوئی؟ ذرا آپ کسی بھی قسم کے اہم ادارے کی معمولی سے معمولی یونیفارم سلوانے کی کسی بھی درزی سے کوشش تو کر کے دیکھئے ۔ پھر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے رنگ کی گاڑی، اس پر بنے ہوئے مونو گرام باآسانی بنوانے کی کوشش کیجئے ۔ پھر پاکستانی فرسز کے شانختی کارڈ بنوانے کی کوشش کیجئے ۔۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ سب کام عربی بولنے والے افراد کے لئے تو اور بھی مشکل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں ان دہشت گردوں کی رسائی بہت اوپر تک ہے۔ ورنہ یہی سب کچھ ہندوستان میں ہوتا۔

اس کے بعد کے حالات اور بھی عجیب ہیں۔ کہ یہ دہشت گرد پندرہ گھنٹے مسافروں کو یرغمال بنائے رکھے رہے ۔۔ کیا کوئی طریقہ نہیں تھا ان پر قابو پانے کا؟؟؟ کوئی گیس جہاز میں داخل کرکے ان کو بے ہوش نہیں کیا جاسکتا تھا؟ جہاز کے دروازے کھلنے کے بعد یہ دہشت گرد میدان سے بھاگتے، ایرپورٹ سے گرفتار ہوئے اور جو سب سے زیادہ زخمی تھا وہ تو صاف نکل ہی گیا ۔ وہ ہسپتال سے گرفتار ہوا جب کہ اس کے جسم پر بارودی مواد آخر وقت تک موجود تھا۔

پھر مقدمہ چلا کر پاکستان کے قانون کے مطابق سزائے موت نہیں دی گئی بلکہ ان لوگوں کو مناسب خاطر مدارات کے بعد چھوڑ دیا گیا؟؟؟؟ چھوڑا بھی اس طرح گیا کہ ان کا سرغنہ پاکستان سے سیدھا بنکاک اڑ کر گیا اور ایف بی آئی کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تو پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے باقی دہشت گردوں کو اس طرح رہا کیا کہ وہ پاکستان کے سرحدی علاقوں کی طرف فرار ہوگئے۔ ذرا آپ اندازہ کیجئے کہ عربی بولنے والے افراد کے پاس پیسہ کہاں سے فراہم ہو کہ وہ پاکستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان دہشت گردوں نے امریکی پراپرٹی کو تباہ کیا، امریکی عوام کو پاکستانی زمین پر قتل کیا اور پھر بھی پاکستان نے ان دہشت گردوں کو امریکہ کے مطالبے کے باوجود امریکہ کے حوالے نہیں کیا؟؟؟؟

اور آج بھی یہ حال ہے کہ اس فلم پر بھی پابندی لگادی گئی کہ ان لوگوں کی طرف شک و شبہ کی نظروں سے نا دیکھا جائے جو ان واقعات کے اصل ذمہ دار تھے اور جنہوں نے ان دہشت گردوں کی مدد کی۔

کیا وجہ تھی کہ بیٹحے ہو ئے نہتے معصوم لوگوں پر اس طرح حملہ کیا جاتا ؟ کیا پاکستانی اس طرح بیٹحے بٹھائے نہتا مرنا پسند کریں گے ؟ کیا وجہ ہے کہ نہتے لوگوں کو اختلاف کی سزا موت دی جائے؟؟؟

کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کا ملاء ٹولہ جو خوامخواہ دہشت گردوں کا ہمدرد ہے اس کارواءی میں دہشت گردوں کے ساتھ تھا۔ اور ان کی مدد کرتا رہا ہے۔ اس ملاء ٹولے کی شناخت بہت ہی ضروری ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ممتاز قادری کے ہمنوا ہیں اور ایک ایسے قاتل کو ہیرو قرار دیتے ہیں جو بناء وارننگ اختلاف کی سزا موت کا حامی ہے۔ ملاء ٹولہ اسی طرح لوگوں پر بناء وارننگ اختلاف کی سزا موت کی پالیسی پر عمل کرتا رہے گا جب تک باقی دنیا اٹھ کر انہی کا قانون ان ملاؤں پر استعمال نہیں کرتی۔
 
پاکستانی حکومت نے مولوی کے کہنے پر نہیں بلکہ اسلام کے کہنے پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرارد یا۔
پاکستانی حکومت کبھی مولوی کے کہنے پر نہیں چلتی

اسلام ہر مذہب کے پیرو کاروں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ جس دین پر چاہیں چلیں۔ یہ تو ملاؤں کا اپنا قانون ہے کہ "اختلاف کی سزا موت"

109:6 لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
109:6 تمہارا دین تمہارے لئے اور میرا دین میرے لئے ہے
 
حیرت ہے اپکو علم نہیں
پاکستان میں ہر مذہب ازاد ہے مسلمان اپنے مذہب پر اور غیرمسلم مثلا قادیانی اپنے مذہب پر کوئی ممانعت نہیں
 
arifkarim

معطل
پاکستانی حکومت نے مولوی کے کہنے پر نہیں بلکہ اسلام کے کہنے پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرارد یا۔
پاکستانی حکومت کبھی مولوی کے کہنے پر نہیں چلتی
1953 کے اینٹی قادیانی فسادات کے پیچھے اسلام تھا یا مولوی؟ اسی طرح 1973-1974 کے اینٹی قادیانی فسادات، آئینی ترامیم کے پیچھے اسلام تھا یا مولوی؟ اسلامی تحاریک ختم نبوت، نفاذ شریعت محمدی، طالبان وغیرہ کے پیچھے اسلام ہے یا مولوی؟ فیصلہ خود کر لیں۔

پاکستان ابو نضال کی وجہ سے فلم کیوں بین کرے گا؟
تو کسی وجہ سے فلم بین ہوئی؟
بھارتی فلم ”تیرے بن لادن“ سنہ 2010 میں اسی وجہ سے بین کی گئی تھی کہ اس میں اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر پاکستان میں موجود بتلایاگیا تھا اور اسکی پیروڈی بنائی گئی تھی۔ اور اگلے ہی سال موصوف پاکستان میں امریکیوں کے ہاتھوں "شہید" ہو گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون!

مولویوں کو گالیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ا
لال مسجد والے مولوی کو بھی نہیں؟

پاکستان میں مولویوں کے کہنے پر پاکستان کے آئین کے مطابق آج تک اسلام تو نافظ کیا نہیں گیا تو باقی اور کیا ، کیا جائے گا ........
اسلام نافذ کرنے سے مراد؟
پاکستانی آئین میں 1956 میں پہلی بار بذریعہ قرارداد مقاصد اسلام داخل کیا گیا تھا۔ پھر 1974 میں اینٹی قادیانی قوانین کے ساتھ مزید اسلام نافظ کیا گیا۔ 1979 میں حدود آرڈیننس اور1984 میں اینٹی قادیانی آرڈیننس 20 کے ذریعہ شریعت کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا۔
لیکن مولویوں کیلئے یہ سب کافی نہیں تھا۔ 2009 میں پاکستانی حکومت نے مالاکنڈ ڈیوژن میں نفاذ شریعت محمدی اور طالبان جنگجوؤں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے نظام عدل ریگولوشن نافظ کر دیا۔ اب یہی نظام مولوی حضرات بالخصوص لال مسجد والےپورے پاکستان میں نافظ کر نا چاہتے ہیں۔

کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کا ملاء ٹولہ جو خوامخواہ دہشت گردوں کا ہمدرد ہے اس کارواءی میں دہشت گردوں کے ساتھ تھا۔ اور ان کی مدد کرتا رہا ہے۔ اس ملاء ٹولے کی شناخت بہت ہی ضروری ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ممتاز قادری کے ہمنوا ہیں اور ایک ایسے قاتل کو ہیرو قرار دیتے ہیں جو بناء وارننگ اختلاف کی سزا موت کا حامی ہے۔ ملاء ٹولہ اسی طرح لوگوں پر بناء وارننگ اختلاف کی سزا موت کی پالیسی پر عمل کرتا رہے گا جب تک باقی دنیا اٹھ کر انہی کا قانون ان ملاؤں پر استعمال نہیں کرتی۔
دہشت گردوں کا سب سے بڑا ہمدرد تو پاکستان کا وزیر داخلہ ہے جو اپنے ہی شہراسلام آباد میں موجود طالبان کے ہمنوا لال مسجد مُلاء ٹولے کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکتا۔
 
آخری تدوین:
Top