ہَم کو دَر پیش رات کا غَم ہے ۔

ملک حبیب

محفلین
چَشمِ بے اِلتفات کا غَم ہے
عِشق کے حادثات کا غَم ہے

سب کے دِل میں مَلال مَرنے کا
ہَم کو اپنی حَیات کا غَم ہے

ہم پہ تُہمت ہے بے وَفائی کی
بَس اِسی ایک بات کا غَم ہے

موت ہے ناگزیر دُنیا میں
کیوں فنا کو ثَبات کا ٖغَم ہے

جِن کو میری حَیات پر دُکھ تھا
اُن کو میری وَفات کا غَم ہے

چار جانب حبیب دِن نکِلا
ہَم کو دَرپیش رات کا غَم ہے

کِلام مَلک حَبیب
 

درویش بلوچ

محفلین
چَشمِ بے اِلتفات کا غَم ہے
عِشق کے حادثات کا غَم ہے

سب کے دِل میں مَلال مَرنے کا
ہَم کو اپنی حَیات کا غَم ہے

ہم پہ تُہمت ہے بے وَفائی کی
بَس اِسی ایک بات کا غَم ہے

موت ہے ناگزیر دُنیا میں
کیوں فنا کو ثَبات کا ٖغَم ہے

جِن کو میری حَیات پر دُکھ تھا
اُن کو میری وَفات کا غَم ہے

چار جانب حبیب دِن نکِلا
ہَم کو دَرپیش رات کا غَم ہے

کِلام مَلک حَبیب
 
واہ جناب، کیا کہنے۔
چَشمِ بے اِلتفات کا غَم ہے
عِشق کے حادثات کا غَم ہے

سب کے دِل میں مَلال مَرنے کا
ہَم کو اپنی حَیات کا غَم ہے

ہم پہ تُہمت ہے بے وَفائی کی
بَس اِسی ایک بات کا غَم ہے

موت ہے ناگزیر دُنیا میں
کیوں فنا کو ثَبات کا غَم ہے

جِن کو میری حَیات پر دُکھ تھا
اُن کو میری وَفات کا غَم ہے

چار جانب حبیب دِن نکِلا
ہَم کو دَرپیش رات کا غَم ہے​
 

ملک حبیب

محفلین
تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں،،،، الف عین صاحب جناب،،، یہ محفل فورم میں ٹائپ کرتے وقت ہوتا ہے،،، فیس بُک پر نہیں ہوتا۔
 
Top