فارسی نستعلیق کا اردو ورژن بن رہا ہے آپ نمونے دیکھ سکتے ہیں۔
عارف نستعلیق ۱
عارف نستعلیق ۲
عارف نستعلیق ۳
عارف نستعلیق ۴
بہت خوبصورت نمونے ہیں. عارف نستعلیق کسی خطاط کی خطاطی پر مبنی ہے یا آپ کسی ایرانی فونٹ کی بیس پر کام کر رہے ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
ماشاء اللہ۔ کیا خوب نستعلیقی حسن ہے۔ سید منظر صاحب سے گزارش ہے کہ عارف اور علی نستعلیق پر اپڈیٹس دیں تو ممنون ہوں گے۔ کافی عرصے سے انتظار میں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ماشاء اللہ۔ کیا خوب نستعلیقی حسن ہے۔ سید منظر صاحب سے گزارش ہے کہ عارف اور علی نستعلیق پر اپڈیٹس دیں تو ممنون ہوں گے۔ کافی عرصے سے انتظار میں ہیں۔
علی نستعلیق مکمل ہے۔ بس لگیچرز پر کام جاری ہے۔ عارف نستعلیق پر بھی کام ہو رہا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
علی نستعلیق مکمل ہے۔ بس لگیچرز پر کام جاری ہے۔ عارف نستعلیق پر بھی کام ہو رہا ہے۔
بھئی اب تو ہمیں ”جلدریلیز“ اور ”کام جاری ہے“ جیسے فقروں سے ڈر لگنے لگا ہے۔ آپ خود سوچیں کہ علی نستعلیق کے متعلق سید منظر زیدی صاحب نے 2015 میں کہا تھا کہ علی نستعلیق اب عنقریب اردو داں طبقے کےلیے انقلا ب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لیکن وہی عنقریب کچھ کچھ عفریت بن جاتا ہے۔ یہی معاملہ مہر نستعلیق کا بھی ہے۔ کم از کم اندازاً اگر وقت بتادیا جائے تو اس میں کیا حرج ہے؟ یعنی دو سال تین سال چار سال بتادئیے جائے لیکن عنقریب کے نام پر اگر چار پانچ سال بعد بھی کچھ سامنے آنے کا امکان نہ ہو تو آپ ہی بتائیں اس کو کیا کہا جاسکتاہے؟
 
آصف بھائی کسی بھی نستعلیق فونٹ کو بننے میں قریبا 3 سے 10 سال لگتے ہیں، اب اگر کوئی اپنے فونٹ پر پانچ چھ سال کام کرے تو باقی کا عرصہ اسے قریب ہی لگے گا۔
البتہ عوام حضرات کیلئے میرا مفت کا مشورہ یہ ہے کہ فونٹ ساز حضرات کا قریب اور عنقریب کو سال بھر سے کم عرصہ نہ سمجھ لیں۔
 
arifkarim

معطل
بھئی اب تو ہمیں ”جلدریلیز“ اور ”کام جاری ہے“ جیسے فقروں سے ڈر لگنے لگا ہے۔ آپ خود سوچیں کہ علی نستعلیق کے متعلق سید منظر زیدی صاحب نے 2015 میں کہا تھا کہ علی نستعلیق اب عنقریب اردو داں طبقے کےلیے انقلا ب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لیکن وہی عنقریب کچھ کچھ عفریت بن جاتا ہے۔ یہی معاملہ مہر نستعلیق کا بھی ہے۔ کم از کم اندازاً اگر وقت بتادیا جائے تو اس میں کیا حرج ہے؟ یعنی دو سال تین سال چار سال بتادئیے جائے لیکن عنقریب کے نام پر اگر چار پانچ سال بعد بھی کچھ سامنے آنے کا امکان نہ ہو تو آپ ہی بتائیں اس کو کیا کہا جاسکتاہے؟
میرے خیال میں آپکو فانٹس کے استعمال سے زیادہ انکی جلد از جلد ریلیز سے دلچسپی ہے۔ علی نستعلیق ایک کیریکٹر فانٹ ہے جسکے ترسیمے مینولی بنائے جا رہے ہیں۔ یہ ایک دو ہفتوں یا مہینوں کا کام نہیں ۔ اسمیں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔ خاص طور پر جب فانٹ ساز یہ کام رضاکارانہ بنیادوں پر کر رہے ہوں۔
ہمیں جمیل نوری نستعلیق 3 کی ریلیز میں 7 سال کا عرصہ لگا۔ اسکے باوجود اسمیں کافی مسائل رپورٹ ہوئے جو پرانے ورژن میں نہیں تھے۔فانٹس کے اپنے بگز کے علاوہ دیگر پروگراموں میں بہت سے بگز ہوتے ہیں جو کسی بھی فانٹ کی آپٹمل رینڈرنگ کو متاثر کرسکتے ہیں۔
دوسرا اہم مسئلہ فانٹ کا استعمال ہے۔ اب تک اردو کے کتنے فانٹس ریلیز ہو چکے ہیں اور ان میں سے کتنے ہیں جو اردو کمیونٹی کے استعمال میں ہیں؟ کتنے فانٹس اردو متن پبلشنگ، کمپوزنگ، پرنٹنگ وغیرہ میں استعمال ہو رہے ہیں؟ ان سب کا تخمینہ لگائے بغیر مزید نئے فانٹس کا تقاضا کرنا بے سود ہیں۔
میرا اندازہ ہے کہ ویب پر نوٹو نستعلیق، نفیس نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق عام ہے۔ اسی طرح ڈیسکٹاپ پر جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق اور شاید تاج نستعلیق بھی لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ فیض لاہوری نستعلیق بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ اور دیگر نستعلیق کیریکٹر فانٹس زیادہ استعمال نہیں ہوتے۔
مہر نستعلیق سے متعلق میں صرف اتنا کہوں گا کہ یہ متلاشی بھائی نے ان ہاؤس پبلشنگ کیلئے بنایا ہے۔ اسے عام ریلیز کرنا تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔

البتہ عوام حضرات کیلئے میرا مفت کا مشورہ یہ ہے کہ فونٹ ساز حضرات کا قریب اور عنقریب کو سال بھر سے کم عرصہ نہ سمجھ لیں۔
یہاں کچھ مسئلہ نیت کا بھی ہے۔ جسکی نیت ہی ریلیز کرنا نہ ہو، وہ ساری عمر بھی فانٹ پر کام کرتے رہیں تو اسے جاری نہیں کر پائیں گے۔ ہم نے ہمیشہ نیک نیتی سے فانٹ سازی پر کام کیا اور اسی وجہ سے حسب وعدہ وقت پر فانٹس ڈلیور کئے ہیں۔ سیاست دانوں اور فانٹ سازوں میں فرق ہوتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
مہر نستعلیق سے متعلق میں صرف اتنا کہوں گا کہ یہ متلاشی بھائی نے ان ہاؤس پبلشنگ کیلئے بنایا ہے۔ اسے عام ریلیز کرنا تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
ہمارا فونٹ عام ریلیز کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے لیکن بات یہ ہے کہ اس فونٹ کی محنت کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے ؟؟؟؟ اس کے بنانے میں جتنی محنت لگی ہے اگر کوئی اس کا آدھا حصہ بھی دے دے تو ہم فونٹ مفت ریلیز کرنے پر تیار ہیں ۔۔۔ :) بات یہ ہے کہ یہاں ہرکوئی مفت کے پیچھے پڑا ہے ۔۔ فی الوقت ہمارا ذریعہ معاش ہی یہ فونٹ ہے ۔۔۔۔ ہمارا اس کے علاوہ کوئی سورس آف انکم نہیں ۔۔۔ اگر ہمارے پاس اس کے متبادل کوئی سورس آف انکم ہو یا حکومتِ وقت ہمیں سپورٹ کرے تو ہم اسے مفت بھی ریلیز کر دیں گے ۔۔۔ ! باقی جو فونٹس عارف بھائی یا دیگر لوگوں نے بنائے ہیں وہ ان کا ہابی تھا جب کہ ہمارا یہ پروفیشن ہے
 
InPage، SinaSoft، Winsoft، Maryam Soft سمیت دیگر اداروں سے بات کیجیے۔ کوئی نہ کوئی تو رسپانس دے گا ہی۔ ورنہ کب تک آپ اسے سینے سے لگائے رہیں گے۔ آپ کے یہاں تو شاید ہی کوئی ادارہ اس کی واجبی قیمت دینے کو تیار ہو۔ پھر بھی PakData وغیرہ سے رابطہ کر کے دیکھیے۔
 
Top