فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

arifkarim

معطل
میں تو سرے سے ان انسٹال کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اس کو سیکھنا الگ وقت کا متقاضی ہے۔ میں نے تو سادہ سمجھ کر انسٹال کر لیا تھا۔
سادہ ہی ہے۔ آپ ایک بار درست انسٹال کر کے تو دیکھیں۔ کوئی سوال ہو تو بندہ حاضر ہے۔ مائکروسافٹ ورڈ کے جھنجھٹ سے آزاد ہو جائیں گے۔
 
میرا خیال تھا ان پیج فائل سے ٹیکسٹ اٹھا کر یہاں پیسٹ کر دوں گا۔ باقی اللہ اللہ خیر سلا
 
عبدالحفیظ

محفلین
انڈیزائن سی سی سے سی سی 2015 تک کسی میں کوئی مسئلہ نہیں یہاں تک کہ سی ایس 6 میں بھی ٹھیک کام کر رہا ہے پرانے ورژن 5۔5 اور 5 مڈل ایسٹرن ورژن ویسے بھی زیادہ سٹیبل نہیں
 
محمد تابش صدیقی تجمل حسین متلاشی آصف اثر ناظم رضا مصباحی
چلو کسی ایک کے پاس تو فانٹ پرانے ورژن سے بہتر چل رہا ہے :)
 
عبدالحفیظ

محفلین
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ اس ورژن کا پرانے ورژن سے موازنہ کیوں کیا جا رہا ہے جبکہ اس ورژن میں جو کرننگ کی سہولت ہے وہ انقلابی تبدیلی ہے جو پچھلے فانٹ میں موجود نہیں۔ اب ان شاء الله کرننگ میں بھی تیزی سے بہتری آئے گی اور یہ انپیج سے زیادہ بہتر ہو جائے گی اور اگر ایک بہترین حرفی فانٹ بھی بن جائے تو پھر سونے پر سہاگہ
 
شاید اسلئے کہ زیادہ تر احباب پرانے ورژن کی رینڈرنگ اسپیڈ سے بہت خوش تھے۔ گو کہ کرننگ کی کمی سے نالاں تھے۔ اب کرننگ تو مل گئی ہے البتہ رفتار اور بعض پروگرامز جیسے ورڈ میں پرنٹنگ متاثر ہوئی ہے۔

اگر انپیج جیسا حرفی فانٹ بھی بن جائے تو پھر کیا کہنے
اب دیکھیں کہ یہ کارنامہ کون سرانجام دے گا
علی نستعلیق تو بن چکا ہے۔ انپیج سے بہتر کیریکٹر فانٹ ہے۔

فی الحال تو ایک ہی بندے سے امیدیں وابستہ ہیں...... عارف کریم
آپنے تو یہاں اپنے ہم وطن سید منظر کی ہتک کر دی :)
 
علی نستعلیق کے ڈائریکٹ ٹائپ نمونوں کو دیکھ کر میں کہ سکتا ہوں کہ آپ کے جمیل نستعلیق کا بنیادی فونٹ یعنی جوہر نستعلیق اس سے ابھی بھی بدرجہا بہتر ہے. ہو سکتا ہے مبین پلگ ان کی وجہ سے علی نستعلیق میدان مار لے....
 
یہ میرے لئے بہت معلوماتی ہے۔ کیا یہ فانٹ واقعی درست ٹائپ نہیں کر سکتا؟
 
ALi%20Nastaliq%20Google%20Font.png

ذرا "چشم تصور" میں اسی متن کو جوہر نستعلیق میں ٹائپ کیجیے. :)
 
کیا یہ نمونہ جدید ترین فانٹ کا ہے؟ کہ لیٹسٹ ورژن ابھی تک ریلیز نہیں ہوا۔
وقت کا پتہ نہیں. گوگل پہ ہے یہ اور منظر صاحب نے بھی یہی دکھایا تھا اسی طرح موبائل کا اسکرین شاٹ بھی دیکھا تھا میں نے. سجے سجائے نمونے بالکل الگ چیز ہیں جبکہ ان نمونوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی کافی کام باقی ہے.
 
میرے خیال میں جب فانٹ کو مکمل لگیچرائز کر لیں گے تو نکتوں کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔
 
علی نستعلیق کے ڈائریکٹ ٹائپ نمونوں کو دیکھ کر میں کہ سکتا ہوں کہ آپ کے جمیل نستعلیق کا بنیادی فونٹ یعنی جوہر نستعلیق اس سے ابھی بھی بدرجہا بہتر ہے. ہو سکتا ہے مبین پلگ ان کی وجہ سے علی نستعلیق میدان مار لے....
ناظم رضا بھائی اسکا موجودہ ورژن تو کافی بہتر ہوگا، میں پرانے ورژن کا نمونہ پوسٹ کر رہا ہوں، میرے اپنے تجربے کے مطابق فی الوقت علی نستعلیق سے بہتر دہلوی طرز کا کریکٹر بیس فونٹ موجود نہیں ہے، نقاط اور کرننگ کے ایشو بھی ٹھیک ہوتے جائیں گے۔
چند سال قبل انہوں نے اعلان تو لگیچر بیسڈ کا کیا تھا لیکن اب تو وہ کیریکٹر بیسڈ کا کہ رہے ہیں.
جہاں تک میرا اندازہ ہے ، ویب کیلئے علی نستعلیق کا کریکٹر بیس ورژن الگ ہوگا، ذاتی استعمال کیلئے الگ، جبکہ پروفیشنل جیسے ڈسکٹاپ پبلشنگ کیلئے لگیچربیس فونٹ ہوگا۔
پرانے ورژن کا نمونہ
نوٹ: PDF فائل میں جہاں پر الفاظ ٹوٹے ہوئے ہیں یہ PDF کا مسئلہ ہے ، ورڈ میں یہ ٹھیک ہے۔
 
Top