دنیا کے 16 شاندار درخت

سارہ خان

محفلین
وہ کیا چیز ہے جو اگر نہ ہو تو ہر جاندار کی زندگی خطرے کی زد میں آجائے گی ؟ کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟ اپنے دائیں بائیں دیکھیں اور سمجھ میں آجائے گا کہ وہ ہے درخت۔
جی ہاں درخت جن پر ہم اکثر توجہ تک نہیں دیتے مگر ان کے بغیر دنیا میں زندگی کا وجود ممکن تو ہوگا تاہم آکسیجن کی کمی اور ماحولیاتی تباہی کبھی بھی قیامت کا سبب بن جائے گی۔
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں درختوں کی تعداد کتنی ہے اور ان کی کتنی اقسام ہیں ؟ مشکل سوال ہے نا چلیں ہم ہی بتادیتے ہیں ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 400 ارب سے زیادہ درخت سر بلند کیے کھڑے ہیں اور ان کی کم سے کم 23000 مختلف اقسام مختلف خطوں میں پائی جاتی ہیں۔
اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہم درخت دیکھتے رہتے ہیں اور بیشتر افراد کو وہ ایک جیسے ہی لگتے ہوں گے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ہر انسان کی طرح ہر درخت بھی ایک دوسرے سے مختلف اور منفرد ہوتا ہے۔
جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے درخت زمین پر زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ نہ صرف جانوروں بلکہ انسانوں کی غذا بنتے ہیں بلکہ زمین پر آکسیجن کا تناسب بگڑنے نہیں دیتے، اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی یہ مخلوق سیلاب سے تحفظ دینے کا کام بھی کرتی ہے جبکہ مختلف ادویات کے لیے ان کی چھال، پتے، بیج، پھول اور پھل سب استعمال ہوتے ہیں۔
دنیا میں نہایت خوبصورت اور منفرد درخت موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی فہرست ہم نے مرتب کی ہے اور ان 16 شاندار درختوں کو دیکھ کس کے اندر ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی خواہش پیدا نہیں ہوگی؟
بشکریہ: بورڈ پانڈا
554a41d136862.jpg
125 سال پرانا یہ درخت کینیڈا میں واقع ہے اور نہایت ہی خوبصورت نظر آتا یے۔
554a3fa2c8b06.jpg
کیلی فورنیا میں واقع یہ درخت دنیا کا تیسرا سب سے اونچا درخت مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a3f8785c72.jpg
144 سال پرانا وسٹیریا درخت جاپان میں آج بھی موجود ہے جو اپنے منفرد گلابی رنگ کی وجہ سے آج بھی شاندار درخت مانا جاتا ہے۔
554a400621abe.jpg
یہ ہوا میں اڑتے درخت نیوزی لینڈ میں واقعہ ہیں اور ان کی انوکھی بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی تیز ہواوں کے ساتھ یہ درخت بھی اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں۔
554a3fde9d62f.jpg
پورٹ لینڈ میں موجود یہ خوبصورت جاپانی میپل درخت دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے اور کسی تصویر کی مانند لگتا ہے۔
554a4058beb6c.jpg
یہ انوکھا درخت اوریگن میں واقع ہے اور کسی بنائی ہوئی تصویر کی مانند لگتا ہے جب کہ یہ بلکل اصلی ہے۔
554a4021e8c3b.jpg
جرمتی میں موجود یہ خوبصورت بلومنگ چیری نامی درخت دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیتا ہے اور دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a409d0396d.jpg
ساؤتھ کیرولائنا میں اینجل اوک نامی یہ درخت قدرت کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں اور دنیا کہ شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔
554a40779c000.jpg
یہ شوخ رنگ کے درخت برازیل میں موجود ہیں اور دنیا کے انوکھے درختوں میں مانے جاتے ہیں۔
554a40fc8110d.jpg
ڈریگن بلڈ نامی یہ درخت یمن میں موجود ہے اور اپنی انوکھی شکل کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
554a40c42f9bb.jpg
اوریگن میں موجود یہ درخت کون نہیں دیکھنا چاہے گا؟ یہ سرخ رنگ کے درخت قدرت کے انوکھے شاہکار کی مانند نظر اتے ہیں۔ کون نہیں چاہے گا کہ یہاں جائے اور سکون کے کچھ لمحات گزارے؟
554a411748370.jpg
یہ درخت ہوائی میں واقعہ ہے اور اس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس کی لکڑی پر رنگ کر دیا ہو جبکہ یہ قدرتی طور پر ایسا ہی ہے اور اہنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a413ae9a46.jpg
جنوبی افریقہ میں موجود یہ جامنی رنگ کے درخت نہایت ہی منفرد مانے جاتے ہیں اور لوگ ان کو دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔
554a416804894.jpg
یہ درخت ساؤتھ کیرولائنا میں موجود ہیں اور اپنے سبز رنگ کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔
554a41b884e62.jpg
شمالی آئر لینڈ میں واقع یہ درخت کافی منفرد ہے اور اس جگہ پر ہولی وڈ کی کچھ فلموں کا سین بھی فلمایا گیا یے۔
554a418a69439.jpg
مڈغاسکر میں واقعہ یہ درخت بلکل مختلف ہیں اور اس ہی وجہ سے شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔ماخذ
 
لاریب مرزا

محفلین
پہلا درخت کتنااااا پیارا ہے۔ :daydreaming:
دل کر رہا ہے اس کے ساتھ تصویر بنوا لیں۔ :D
تیسرا اور پانچواں درخت دیکھ کر یقین نہیں آ رہا کہ یہ اصل میں ہیں۔ ناقابلِ یقین۔ :)
 
یاز

محفلین
بہت ہی محیرالعقول اور نابغۂ روزگار اشجار ہیں یہ سب۔ تصاویر دیکھتے ہی دل کرتا ہے کہ ان سب کی زیارت کو نکل پڑیں۔
اگر مجھے صحیح یاد پڑ رہا ہے تو تصویر نمبر تین میں کیلیفورنیا والے طویل القامت درخت کی بابت کہیں پڑھا تھا کہ اس کا اصل جائے وقوع عوام الناس پہ آشکار نہیں کیا گیا مبادا کہ لوگ جوق در جوق اس کے دیدار کو جا پہنچیں جس سے اس درخت اور اس کے اطراف و جوانب کے ماحول کو ہی خطرات و خدشات لاحق ہو جائیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نمبر 6 والا درخت معمولی رد و بدل کے ساتھ خواب میں دیکھ چکی ہوں ۔شاید اس کے موس یا گھاس وغیرہ نہیں تھی ۔۔۔۔نمبز 1 پر درخت۔۔۔۔۔۔جی دیکھ کے خوش ہوگیا۔۔۔۔۔۔بہت عمدہ شراکت ہے ۔میرا دل کرتا ہے اسی دنیا میں چلی جاؤں
 
وہ کیا چیز ہے جو اگر نہ ہو تو ہر جاندار کی زندگی خطرے کی زد میں آجائے گی ؟ کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟ اپنے دائیں بائیں دیکھیں اور سمجھ میں آجائے گا کہ وہ ہے درخت۔
جی ہاں درخت جن پر ہم اکثر توجہ تک نہیں دیتے مگر ان کے بغیر دنیا میں زندگی کا وجود ممکن تو ہوگا تاہم آکسیجن کی کمی اور ماحولیاتی تباہی کبھی بھی قیامت کا سبب بن جائے گی۔
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں درختوں کی تعداد کتنی ہے اور ان کی کتنی اقسام ہیں ؟ مشکل سوال ہے نا چلیں ہم ہی بتادیتے ہیں ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 400 ارب سے زیادہ درخت سر بلند کیے کھڑے ہیں اور ان کی کم سے کم 23000 مختلف اقسام مختلف خطوں میں پائی جاتی ہیں۔
اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہم درخت دیکھتے رہتے ہیں اور بیشتر افراد کو وہ ایک جیسے ہی لگتے ہوں گے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ہر انسان کی طرح ہر درخت بھی ایک دوسرے سے مختلف اور منفرد ہوتا ہے۔
جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے درخت زمین پر زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ نہ صرف جانوروں بلکہ انسانوں کی غذا بنتے ہیں بلکہ زمین پر آکسیجن کا تناسب بگڑنے نہیں دیتے، اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی یہ مخلوق سیلاب سے تحفظ دینے کا کام بھی کرتی ہے جبکہ مختلف ادویات کے لیے ان کی چھال، پتے، بیج، پھول اور پھل سب استعمال ہوتے ہیں۔
دنیا میں نہایت خوبصورت اور منفرد درخت موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی فہرست ہم نے مرتب کی ہے اور ان 16 شاندار درختوں کو دیکھ کس کے اندر ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی خواہش پیدا نہیں ہوگی؟
بشکریہ: بورڈ پانڈا

554a41d136862.jpg
125 سال پرانا یہ درخت کینیڈا میں واقع ہے اور نہایت ہی خوبصورت نظر آتا یے۔
554a3fa2c8b06.jpg
کیلی فورنیا میں واقع یہ درخت دنیا کا تیسرا سب سے اونچا درخت مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a3f8785c72.jpg
144 سال پرانا وسٹیریا درخت جاپان میں آج بھی موجود ہے جو اپنے منفرد گلابی رنگ کی وجہ سے آج بھی شاندار درخت مانا جاتا ہے۔
554a400621abe.jpg
یہ ہوا میں اڑتے درخت نیوزی لینڈ میں واقعہ ہیں اور ان کی انوکھی بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی تیز ہواوں کے ساتھ یہ درخت بھی اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں۔
554a3fde9d62f.jpg
پورٹ لینڈ میں موجود یہ خوبصورت جاپانی میپل درخت دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے اور کسی تصویر کی مانند لگتا ہے۔
554a4058beb6c.jpg
یہ انوکھا درخت اوریگن میں واقع ہے اور کسی بنائی ہوئی تصویر کی مانند لگتا ہے جب کہ یہ بلکل اصلی ہے۔
554a4021e8c3b.jpg
جرمتی میں موجود یہ خوبصورت بلومنگ چیری نامی درخت دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیتا ہے اور دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a409d0396d.jpg
ساؤتھ کیرولائنا میں اینجل اوک نامی یہ درخت قدرت کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں اور دنیا کہ شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔
554a40779c000.jpg
یہ شوخ رنگ کے درخت برازیل میں موجود ہیں اور دنیا کے انوکھے درختوں میں مانے جاتے ہیں۔
554a40fc8110d.jpg
ڈریگن بلڈ نامی یہ درخت یمن میں موجود ہے اور اپنی انوکھی شکل کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
554a40c42f9bb.jpg
اوریگن میں موجود یہ درخت کون نہیں دیکھنا چاہے گا؟ یہ سرخ رنگ کے درخت قدرت کے انوکھے شاہکار کی مانند نظر اتے ہیں۔ کون نہیں چاہے گا کہ یہاں جائے اور سکون کے کچھ لمحات گزارے؟
554a411748370.jpg
یہ درخت ہوائی میں واقعہ ہے اور اس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس کی لکڑی پر رنگ کر دیا ہو جبکہ یہ قدرتی طور پر ایسا ہی ہے اور اہنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a413ae9a46.jpg
جنوبی افریقہ میں موجود یہ جامنی رنگ کے درخت نہایت ہی منفرد مانے جاتے ہیں اور لوگ ان کو دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔
554a416804894.jpg
یہ درخت ساؤتھ کیرولائنا میں موجود ہیں اور اپنے سبز رنگ کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔
554a41b884e62.jpg
شمالی آئر لینڈ میں واقع یہ درخت کافی منفرد ہے اور اس جگہ پر ہولی وڈ کی کچھ فلموں کا سین بھی فلمایا گیا یے۔
554a418a69439.jpg
مڈغاسکر میں واقعہ یہ درخت بلکل مختلف ہیں اور اس ہی وجہ سے شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔ماخذ
واوؤؤؤؤ۔۔۔:) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نمبر 6 والا درخت معمولی رد و بدل کے ساتھ خواب میں دیکھ چکی ہوں ۔شاید اس کے موس یا گھاس وغیرہ نہیں تھی ۔۔۔۔نمبز 1 پر درخت۔۔۔۔۔۔جی دیکھ کے خوش ہوگیا۔۔۔۔۔۔بہت عمدہ شراکت ہے ۔میرا دل کرتا ہے اسی دنیا میں چلی جاؤں
سب ساتھ مل کے چلتے ہیں :)
ویسے وہاں کیوں جانا ہے سعدیہ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلا درخت کتنااااا پیارا ہے۔ :daydreaming:
دل کر رہا ہے اس کے ساتھ تصویر بنوا لیں۔ :D
تیسرا اور پانچواں درخت دیکھ کر یقین نہیں آ رہا کہ یہ اصل میں ہیں۔ ناقابلِ یقین۔ :)
صرف ایک نہیں زیادہ بنانی ہیں تصاویر لاریب اور کچھ صرف درخت کی بھی بنانی ہیں یہاں شیئر کرنے کے لیے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے درختوں سے پیار ہے ۔۔۔۔بچپن میں ان پر چڑھنے کا مقابلہ لگتا تھا ۔۔۔۔۔۔شاید اللہ کی تسبیح کرتے ہیں بارہا محسوس ہوا کہ یہ حمد کہے جارہے
زبردست، یعنی آپ کا بچپن فطرت سے قریب اور بہت خوبصورت گزرا ہے!
مقابلے میں کون کون شامل ہوتا تھا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
زبردست، یعنی آپ کا بچپن فطرت سے قریب اور بہت خوبصورت گزرا ہے!
مقابلے میں کون کون شامل ہوتا تھا؟

بچپن جیسا بھی ہو زبردست ہوتا ہے ۔ اس لیے گُمان غالب ہے کہ خوبصورت ترین گُذرا ہو ۔ گھر کے لانز ۔۔۔۔۔۔۔یہاں نانی کے گھر کے پاس ایک بہت بڑا باغ تھا جس کو عید گاہ کے نام سے منسوب کیا جاتا تھا۔ہر اتوار و ہفتہ ہم وہاں جاتے ۔۔۔سب کزنز بہن بھائی ۔مقابلہ لگتا مختلف درختوں پر چڑھنے کا کہ سب سے پہلے سب سے بڑے درخت پر کون چڑھے گا۔یوں ہمیں ڈھونڈنے والے بیچارے پورا باغ پھرا کرتے کہ ہم ہیں کہاں ؟ درختوں پر چڑھ جانے کے بعد لٹکنے کا مقابلہ ہوا کرتا تھا اور جو ایسا کرتا وہ خود کو ٹارزن کہلواتا اور افسوس! ٹارزن کی مونث نہیں ہے اس لیے مجبوراً یہی لقب خود کو کہلوانئے جانے پر فخر محسوس ہوتا تھا۔ عرصہ گزرا اور عہد نو جوانی میں مختلف درخت کو دیکھتی تو محسوس ہوتا کہ یہ اس وقت سرشاری کے کیف میں ہیں یا اس وقت اللہ سے راز ونیاز میں ہیں یا پھر بہار کی آمد میں مصروف ہیں اور کبھی ثنا و حمد میں ان کا سرر عجب سا کیف طاری کردیتا تھا ۔ اسی وجہ سے قدرتی مناظر مجھے بہت پسند ہیں
 
سارہ خان

محفلین
پہلا درخت کتنااااا پیارا ہے۔ :daydreaming:
دل کر رہا ہے اس کے ساتھ تصویر بنوا لیں۔ :D
تیسرا اور پانچواں درخت دیکھ کر یقین نہیں آ رہا کہ یہ اصل میں ہیں۔ ناقابلِ یقین۔ :)
پہلا درخت واقعی نمبر ون ہے سب سے زیادہ خوبصورت :)
دل تو بہت کچھ کرتا ہے ڈیئر۔۔ مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر تصویر بنانے کو بھی ۔۔ :D :p
 
سارہ خان

محفلین
نمبر 6 والا درخت معمولی رد و بدل کے ساتھ خواب میں دیکھ چکی ہوں ۔شاید اس کے موس یا گھاس وغیرہ نہیں تھی ۔۔۔۔نمبز 1 پر درخت۔۔۔۔۔۔جی دیکھ کے خوش ہوگیا۔۔۔۔۔۔بہت عمدہ شراکت ہے ۔میرا دل کرتا ہے اسی دنیا میں چلی جاؤں
درختوں کی دنیا میں جانا ہے ؟ سنا ہے سانپ بچھو اور خطرناک کیڑے بہت ہوتے ہیں ایسی دنیا میں ۔۔:sidefrown:
 
سارہ خان

محفلین
واہ سارہ، کہاں سے ڈھونڈ لیے یہ درخت :)
خوبصورت!
نیٹ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے مل گئے یہ درخت۔۔ :p سوچا شیئر تو کر رہی ہوں مگر محفلین سوچیں گے اس کو کوئی اور کام نہیں سوائے کاپی پیسٹ پوسٹس کے:unsure: لیکن آپ لوگوں کو پسند آیا شیئر کرنا تو تسلی ہوئی دل کو ذرا ۔۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
درختوں کی دنیا میں جانا ہے ؟ سنا ہے سانپ بچھو اور خطرناک کیڑے بہت ہوتے ہیں ایسی دنیا میں ۔۔:sidefrown:
ویسے سچ کہا ہے ۔بچے کہاں ان باتوں کو خاطر میں لاتے ہیں ۔ مجھے یاد ہے میرے ماموں کو اسی باغ کی مسجد میں سانپ نے کاٹ لیا تھا اور ان کا پورا جسم سوج گیا تھا اس کے ساتھ بخار بھی ۔۔۔۔۔۔۔بس باوجود ڈرانے کے باز نہیں آئے ۔ بچپن ایسا ہی ہوتا :)
 
Top