تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

شزہ مغل

محفلین
کیا کہیں گی آپ کہ آپ کی پڑھی سب سے پہلی کتاب نے آپ کو کیا پیغام دیا ۔؟
اس کتاب بارے جو یاد ہے اگر شئیر کر سکیں ۔

وقت گزارنے کا بہترین مشغلہ ہے یہ بلا شبہ
کس قسم کی کتب شوق سے پڑھتی ہیں ۔ ؟

یہ غوروفکر بیرون ذات سے اکتساب حاصل کرتے کس صورت اندرون ذات پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
اب تک کے مطالعے میں کون سی کتاب نے از حد متاثر کیا ؟
بہت دعائیں
اسے کہتے ہیں بال کی کھال اتارنا۔۔۔ :LOL:
بھیا آپ نے تو ایک جواب سے اتنے سارے سوال نکال کر پورا 100 نمبر کا پرچہ ہی مرتب کر دیا۔ آپی نئی نئی آئی ہیں اتنے سارے سوال پوچھ کر ان کو کنفیوز تو نہیں کیجیئے نا۔ بیچاری ڈر کر بھاگ جائیں گی۔:auto::auto::auto:
 
اسے کہتے ہیں بال کی کھال اتارنا۔۔۔ :LOL:
بھیا آپ نے تو ایک جواب سے اتنے سارے سوال نکال کر پورا 100 نمبر کا پرچہ ہی مرتب کر دیا۔ آپی نئی نئی آئی ہیں اتنے سارے سوال پوچھ کر ان کو کنفیوز تو نہیں کیجیئے نا۔ بیچاری ڈر کر بھاگ جائیں گی۔:auto::auto::auto:
کنفیوز نہیں ہوتی۔۔۔مجھے بے حد اچھا لگا۔۔۔۔ اور بھاگ کے جائیں گے کہاں
 

مقدس

لائبریرین
ننھی پری آپ کو بھی خوش آمدید۔ گو کہ 26000 سے زائد مراسلے ہیں مگر شاید میری عینک کا نمبر زیادہ ہو گیا ہے تبھی آپ محفل پر کم کم نظر آتی ہیں۔
شزہ مجھے لگتا ہے کہ عینک والا ہی چکر ہے کیونکہ آج کل تو میں اکثر یہیں پائی جاتی ہوں :)
 

شزہ مغل

محفلین
کچھ لوگ میری طرح اپنی قیمتی عمر ادھر ادھر ضائع کر کے ادھیڑ عمری میں محفل میں شامل ہوئے تو قوی قیاس یہی تھا کہ کچھ سیکھنے کو ملے گا اور ملا بھی بہت لیکن سیکھنے کی عمر تو گزار کر آئے تھے اور باقی محفلین سمجھتے رہے کہ بزرگ آدمی ہے کچھ سکھائے گا مگر سکھانا کیا خاک تھا، کچھ سیکھا ہوتا تو سکھاتا۔
بھیا مجھے اختلاف ہے اس بات سے۔ کیونکہ سیکھنے کی عمر نہیں ہوتی شوق اور لگن ہوتی ہے۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ قدرتی طور پر کبھی کوئی کم سیکھ پاتا ہے اور کوئی زیادہ۔ آپ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے علم کی دنیا میں کم سیکھا ہے تو عمل کی دنیا میں زیادہ سیکھا ہے۔ بس جو آپ نے سیکھا وہی سکھا دیجیئے۔ اور خود کو دوبارہ ایسا مت کہیئے گا۔ مجھے اچھا نہیں لگا آپ کا خود کو ایسا کہنا کیونکہ آپ بہت اچھے بھائی ہیں۔
 

شزہ مغل

محفلین
ماشاء اللہ
میری محترم بٹیا
بلا شبہ علم کی تلاش نے نکھار دیئے ہیں آپ کے لفظ ۔
بہت سے سوال ابھرے ہیں آپ کے جواب سے ۔
لیکن کہیں " امتحان " جان اکتا نہ جائیں آپ ۔۔
بہت دعائیں
بھیا سب سوال پوچھ لیں مگر ایک ایک کر کے۔ کہیں میری طرح مریم افتخار آپی بھی ڈر نہ جائیں
 

شزہ مغل

محفلین
بھتیجی جانوں کہ بھانجی سمجھوں ۔۔۔۔۔؟
بلاشک جو خود کو " عاجز " مان کر " کم علم " کی صف میں رکھتے ہیں ۔ وہی تو مقبول ٹھہرتے ہیں سچے سمیع العلیم کی بارگاہ میں ۔
اللہ سوہنا سدا آپ پر مہربان رہتے آپ پر علم و آگہی کے سب در کھولے آمین
وحشی کو سکوں سے مطلب ۔۔۔۔۔
آپ کے تعارف کا عنوان کس پیغام کے ابلاغ کا حامل ہے ۔ ؟
آپ ابن انشاء مرحوم کے کلام سے متاثر محسوس ہوتی ہیں ۔
کیا آپ کو " شیر محمد خان " المعروف ابن انشاء کے کلام میں کہیں ان کے مرض سرطان سے ابھرتی "یاسیت " محسوس ہوئی ۔؟


کچھ جو آگہی کے در آپ پر کھلے ۔ ان میں شراکت دینا چاہیں گی ۔ اگر مناسب سمجھیں

کیا کہیں گی کہ یہ تشنگی کبھی سیراب ہوتے مٹ سکتی ہے ۔؟
ذات کے حصار سے باہر نکلنے کا کون سا وسیلہ آسان اور مناسب راہ ہوتی ہے ۔؟

عمیرہ احمد کے ناولز بارے کیا کہیں گی ۔؟

کہتے ہیں کہ کتاب بس کتاب ہوتی ہے ۔ اور قاری اپنے وجدان و خیال کے بل پر کتاب میں کوئی نہ کوئی ایسی سمت تلاش کر لیتا ہے ۔
جو اس کی سوچ سے مطابقت رکھتی ہو ۔ آپ کیا کہیں کہ کتاب سوچ بدلتی ہے یا سوچ کو جنم دیتی ہے ۔۔۔۔؟

اللہ سوہنا آپ کے قلم کو سدا وہ روشن لفظ بکھیرنے کی توفیق سے نوازے جو رہنما ٹھہریں ۔

اس ناول میں کیا اہم کیفیت کا بیان ہے جو قاری کو مشاہدے پر اکساتا ہے ۔۔۔؟
یہ امتحانی پرچہ نہیں ہے میری محترم بٹیا ۔ جس سوال کا چاہیں جواب دیں ۔
بہت دعائیں
بھیا میرا خیال ہے کہ اس دھاگے کو انٹرویو کے ذمرے میں منتقل کر دیا جائے۔ :p
اتنے سارے سوال اور وہ بھی ایک ساتھ:confused3:
 

شزہ مغل

محفلین
Top