جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ آٹو کرننگ!

arifkarim

معطل
تمام فانٹ سازوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج مورخہ 3 فروری 2016 کو مکرمی سید ذیشان کے توسط سے اڈوبی انڈیزائن میں نوری نستعلیق آٹو کرننگ اور آٹو کشیدہ حاصل ہو گیا ہے!انڈیزائن میں آٹو کشیدہ بمع آٹو کرننگ حاصل کرنا ایک دیرنہ خواب تھا جو اب تک صرف ان پیج ہی میں ہی ممکن تھا۔ لیکن اب الحمدللہ انڈیزائن میں یہ نہ صرف چل رہا ہے بلکہ دوڑ رہا ہے۔ ذیل میں سادہ، فورس کشیدہ اور آٹو کشیدہ بمع آٹو کرننگ کا ایک نمونہ:
sadah.png

forcekasheeda.png

autokasheeda.png

متلاشی عبدالمجید شاکرالقادری سید منظر نعیم سعید عبدالحفیظ آصف اثر
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
زبردست! بہت مبارک عارف کریم اور سید ذیشان کو۔ آٹو کشیدہ نےتو چار چاند لگادئیے۔
پہلے پیراگراف کی کرننگ اچھی نہیں۔ کوئی وجہ؟
اور عبدالمجید بھائی کے سوال کا جواب دیجیےگا۔

ایک بار پھر تمام محفلین کو مبارک باد!آج کےدن میں اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔اور ایک وہ خوشی جب القلم کا نیا جوہر فونٹ اور مہر نستعلیق ریلیز ہوں گے۔
 
ساتھ میں یہ خوشخبری بھی ہے کہ انڈیزاین کے لیٹسٹ اپڈیٹ میں اوپن ٹائپ کے اڈوانسڈ فیچرز میں سے ایک فیچر کو اسانی سے استعمال کرنے کے قابل کیا ہے ، اور وہ فیچر ہے الٹرنیٹ کی، اس فیچر میں آپ ایک ہی لفظ کے کئی شکلیں استعمال کرسکتے ہیں، ذیل میں دیئے گئے تصویر میں آپ اِس فیچر کو استعمال ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
12670451_1030031547059392_3857197210732618425_n.jpg

12642564_1030031533726060_4595785066319235163_n.jpg

نوٹ: یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اسلئے فی الوقت اسمیں مسائل ہے۔
 
آصف اثر

معطل
#11 میں آٹوکشیدہ کے پہلی سطر میں ”پیشتر“ کے بعد ”سے“ کا گلف صحیح نہیں ہے۔ باقی ”سے“ صحیح ہیں۔ ؟
اسی طرح ”ہے“ اور ”نے“ کبھی لمبا اور کبھی نارمل۔ یہ کوئی آٹومیٹک چکر ہے کیا؟
میرے خیال میں سب ایک جیسے ہونے چاہیے نارمل۔ خطاطی کی رو سے حروفِ عطف کو کشیدہ خط میں لمبا نہیں کیا جاتا۔
متلاشی
 
جی یہ آٹو کشیدہ ہے، خطاطی کشیدہ نہیں۔ خطاطی کشیدہ کیلئے آپ مینولی ترسیموں کو کشیدہ کر سکتے ہیں جیسا کہ اوپر عبدالمجید نے بتایا ہے۔ آٹو کشیدہ فورس جسٹیفائی الائنمنٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے جب ترسیموں کے مابین فاصلہ بہت زیادہ ہو اور اسے خودکار طور پر کشیدہ کر کے کم کر دیا جائے۔ اوپر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آٹو کشیدہ ان پیراگرافس میں زیادہ ہے جہاں سادہ متن کافی کھلا کھلا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
arifkarim آپ شاید آٹو اور فورس کشیدہ میں فرق نہیں سمجھ پارہے۔ آٹوکشیدہ میں حروفِ عطف کشیدہ نہیں ہوتے۔ اسی طرح “میں” لفظ بھی آٹوکشیدہ میں کشیدہ نہیں ہونا چاہیے۔یہ صرف فورس جسٹیفائی کا معاملہ نہیں ہے۔
 
اگر کشیدہ ترسیموں میں یہ موجود ہے تو آٹو کشیدہ کرتے وقت جسٹیفکیشن کے حساب سے خود ہی ہو جائے گا۔ اسکا مناسب حل یہ ہے کہ مینولی کشیدہ کر لیا جائے یا پھر صرف ان کشیدہ ترسیموں کو فانٹ میں شامل کیا جائے جو خطاطی کے اعتبار سے درست ہیں
 
Top