تعارف ذاتی خاکہ

نام میں کیا رکھا ہے صاب !!! انسان کام سے پہچانا جاتا .. لیکن کیا کریں اپنی تاریخ میں تو کوئی ایسا کارنامہ بھی نہیں کہ اسے لائق تعریف سمجهیں اور وہ ہمارے تعارف کے لائق ہو ... اسی لئے نام بتائے دیتے ہیں ... تو لیجئے بندہ حقیرفقیرپرتقصیر احسان اللہ سعید سے موسوم ہے,آبائی تعلق خیبرپختون خواہ الائی سے جبکہ پیدائش وپرورش کراچی شریف میں ہوئی جسکی وجہ سےکراچوی کہلاتےہیں.
تعلیم میں ایسی ڈگری ہمارے ریکارڈ پر ہے جس کا کوئی ڈگری مقابلہ نہ کرسکے ... مطلب ہم تعلیم میں FB کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں ... ایف بی بولے تو فل بهگوڑا ...:LOL::p طبعا شریف اور کم گو واقع ہوئے ہیں ... اس لئے بحث سے جلدی اکتا جاتے ہیں .. زندگی سے صرف ایک ہی سبق سیکھا ہے اور وہ یہ کہ کسی کو سبق پڑھانے سے پہلے اپنا بستہ کھول کر دیکھ لینا چاہئیے کہ متعلقہ کتاب موجود ہے بھی کہ نہیں :D...
باقی باتیں روز کریں .. ہمیں کون سا بل دینا ہے ..;)
کوئی سوال پوچھنا ہوتوبلاجھجھک پوچھ سکتے ہیں مگرجواب اخیتاری ہوگا ضروری نہیں :)
سماع خراشی ووقت بربادی پرمعذرت کاطلبگارنہیں۔ہاہاہا
 
حقیر فقیر پر تقصیر صاحب محفل میں خوش آمدید
استقبال پرنوازش
اصل تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
ایم ائے ان اسلامک اسٹڈیز
باقی تھوڑی بہت ادھرادھرٹکریں ماریں ہیں:sneaky:
یہ فیس بک نہیں کہ آپ پہ جملے کسے جائیں گے
خبردینے کےلیے شکریہ;)
 
اردو محفل میں دلی خوش آمدید
کرم نوازی ہے آپ کی
" فل بھگوڑے " ہوتے کہاں تک پہنچے ۔
بس مٹرگشت جاری وساری ہے دریاکا کوئی کنارہ نہیں مل رہا:)جس میں مچھلی پھدکے اورہم بالعین بھی دیکھ پائیں!
یہی تومطلوب ہے انہیں دھکوں سے گاڑی چلتی بنتی ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
بس مٹرگشت جاری وساری ہے دریاکا کوئی کنارہ نہیں مل رہا:)جس میں مچھلی پھدکے اورہم بالعین بھی دیکھ پائیں!
ابھی مٹر گشت ہی میں الجھے ہیں کیا ۔۔؟
کنارے پہ کھڑے رقص جنوں دیکھتے کچھ ملتا ہے کیا ۔۔؟
کیا دریا میں اترنا لازم نہیں کہ ملے " عین حق " ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
ابھی مٹر گشت ہی میں الجھے ہیں کیا ۔۔؟
یہ دنیا بس ایک قیدخانے کی مانند ہے جہاں جاوبندش ضرور ہے، جتنا مٹرگشت کرواسی پنجرے میں پابندِ سلاسل ہی ہوگے یہ مٹرگشتی مرادتھی :)
کنارے پہ کھڑے رقص جنوں دیکھتے کچھ ملتا ہے کیا ۔۔؟
کیا دریا میں اترنا لازم نہیں کہ ملے " عین حق "
ہم کودے ہی نہیں بلکہ فل ٹائم غوطہ زن ہیں۔
خوش رہیں
 
Top