تمام محفلین کا شکریہ

نایاب

لائبریرین
حرف حرف سچے موتیوں سے سجی شگفتہ انداز میں سنجیدہ تحریر ۔۔۔۔
شکرئیے کی خوشبو سے مہکتی یہ تحریر اک پیغام بھی ہے کہ
انسان خود میں اکیلا ہے ۔ اسے معاشرے میں زندگی کی جنگ جیتنے کے لیے سماجی اعتبار سے دوسروں کی مددکی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر معاشرے کو " کل " مانا جائے تو " فرد کی حیثیت اک " جز" کی سی ہے ۔ جس پر معاشرہ رواں ہے ۔
۔ جز(فرد) اپنے وجود کی بقا اور زندگی بسر کرنے میں کل (معاشرے) کا محتاج ہے۔
اس لئے اسے ان کے وجود اورخدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
شکریہ اور قدردانی کا جذبہ محبتوں کو بڑھاتا ہے خلوص کی خوشبو پھیلاتا ہے ۔
معاشرے میں شکریہ کی عادت کو رواج دینے سے
افراد کے درمیان ادب، اخلاق، خلوص اور محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔
شکرقلبی، یعنی نعمت کو جاننا اور پہچاننا ۔
شکرزبانی، یعنی نعمت عطا کرنے والے کی تعریف کرنا۔
شکر جوارحی : یعنی انسان کا اپنی قدرت کے مطابق اس کا شکرادا کرنا۔
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا اور معاشرے کا نظام بلا شک و شبہ " علت و معلول " کی زنجیروں سے بندھا ہے ۔
اللہ کی جو بھی نعمت اوررحمت انسان تک پہنچتی ہے ۔ اس میں وسیلے کا سبب " انسان " ہی ہوتا ہے ۔
اللہ سوہنے کا شکر ادا کرنا تو واجب عین ہے ۔ اور انسان کا شکریہ ادا کرنا بھی اس میں شامل کہ
رحمت و نعمت کے ہم تک پہنچنے میں کوئی انسان ہی وسیلہ بناہوتا ہے،
لیکن صرف اسی حدتک کہ وہ اللہ کی نعمت پہنچانے میں وسیلہ بنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
arifkarim بھائی ۔۔ ماشاءاللہ جوان اور خوبصورت انسان ہیں ایک عرصہ تک ان کو میں کوئی کھڑوس بوڑھا سمجھتا رہا لیکن پھر ذوالقرنین کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر دیکھی تو پتا چلا ۔۔ قابل آدمی ہیں اور اکثر معلوماتی دھاگے شروع کرنے کا سہرا ان کو ہی دوں گا میں ، بہت شکریہ عارف بھائی ۔۔
شکر ہے میری تصاویر نے ان کی قابلیت کا راز کھول دیا۔۔۔۔ :p ورنہ پتا نہیں کب تک پاتال میں چھپی رہتی۔۔۔

نیرنگ خیال ۔۔۔ دوستوں جیسا محفل کا رکن شرارتی، ذہین ۔۔ کبھی شرارت پہ آمادہ تو کبھی ایسی سنجیدہ اور گہری بات کردیتا ہے کہ بندہ چکراجائے ۔۔ انتہائی مہمان نواز ، شاعری پہ تبصرہ ہو یا کسی قسم کا "کوچہ" بنانا ہو نینی ان سب میں کمال رکھتا ہے اور مجھے یاد رکھتا ہے ٹیگ کرنا ۔ بہت شکریہ نینی
یہ آپ کی محبت ہے فراز بھائی۔۔۔ ہم تو اس دن کو آج بھی ترستے ہیں کہ آپ ہمارے غریب خانے کو رونق بخشیں۔۔۔۔ آپ کی محبتوں کا مقروض ہمیشہ سے ہوں۔

آپ سے پہلے بھی کئی ممبران ہمارے بارے میں اس قسم کا اظہار کر چکے ہیں۔ پتا نہیں اسکا ماخذ کیا ہے :)
اگر آپ اجازت دیں تو اس راز سے پردہ میں اٹھا دیتا ہوں۔۔۔۔ :)
 
جہاں تک بات ہے بھگوڑں کی، تو کچھ تو خود بھگوڑے ہو جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔ لیکن کچھ کو بار بار نکالا جائے تب بھی چپکے ہوتے ہیں۔ ان کو چپکو کہا جا سکتا ہے:p

جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار بار
اے کاش جانتا نہ تری رہگزر کو میں
 

arifkarim

معطل
جہاں تک بات ہے بھگوڑں کی، تو کچھ تو خود بھگوڑے ہو جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔ لیکن کچھ کو بار بار نکالا جائے تب بھی چپکے ہوتے ہیں۔ ان کو چپکو کہا جا سکتا ہے کیا؟ کیوں arifkarim

:p
یہ آپنے کوئی نسل کا کیڑا دریافت کیا ہے۔ ہم چپکنے والوں میں صرف کھٹمل، لیچڑ اور چھپکلی کو جانتے ہیں :p
 

سید زبیر

محفلین
فراز باباجی سدا خوش رہیں ، آپ نے عزت سے یاد کیا اللہ کریم آپ کو دونوں جہانوں میں عزت عطافرمائے (آمین)
اس موقعہ پر محترم مرحوم اصغر صاحب (تلمیذ ) بہت یاد آئے اللہ کریم انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین)
 
Top