غالب کے شعر پر مبنی ایک وال پیپر

فاتح

لائبریرین
جب سے فرخ (سخنور) صاحب نے بیاض غالب (دیوانِ غالب بخط غالب) سکین کر کے آنلائن رکھا تھا میں اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کے لیے غالب کے خط میں کوئی وال پیپر بنانا چاہتا تھا مگر گرافک ڈیزائننگ سے نا بلد ہونے کے باعث ہمت نہیں ہوئی۔ خیر خدا خدا کر کے یہ وال پیپر بنایا ہے لیکن اس میں جو نستعلیق فونٹ استعمال کیا ہے وہ نہ علوی ہے نہ جمیل کہ دونوں‌ہی فوٹو شاپ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن بہرحال یہ بھی ایک مسروقہ فونٹ ہی ہے;)
گر تجھ کو ہے یقینِ اجابت دعا نہ مانگ
یعنے بغیر یک دلِ بے مدّعا نہ مانگ​

Ghalib1.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ جی واہ، بہت خوب

دعا نہ مانگنے اور ہاتھوں کو الٹا کرنے کا انداز خوب ہے، اور بھائی جب ہاتھوں سے دل بنا لیا تھا تو ایک اور لگانے کی کیا ضرورت تھی یا کہ دل در دل یا درد در دل والا معاملہ ہے :)
 
محسن حجازی

محفلین
مسروقہ فونٹ یہ کسی نے آپ کو تحفے میں دیا ہو اور آپ بھول رہے ہوں؟ :grin:
ذرا شہرخرابات سے شہرمفادات تشریف تو لائیے ہم آپ سے دو دو ہاتھ کرتے ہیں :grin:
جہانزیب بھائی آپ کا پیغام مل گیا تھا، جواب لکھ رہا تھا کہ اچانک ایک اور مصروفیت آ گئی۔ تفصیلی جواب لکھتا ہوں۔ کچھ لکھا ہوا ہے لیکن وہ گھر پڑا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ جی واہ، بہت خوب

دعا نہ مانگنے اور ہاتھوں کو الٹا کرنے کا انداز خوب ہے، اور بھائی جب ہاتھوں سے دل بنا لیا تھا تو ایک اور لگانے کی کیا ضرورت تھی یا کہ دل در دل یا درد در دل والا معاملہ ہے :)

قبلہ یہ تو آپ کی نکتہ رسی ہے :)
 
فاتح

لائبریرین
مسروقہ فونٹ یہ کسی نے آپ کو تحفے میں دیا ہو اور آپ بھول رہے ہوں؟ :grin:
ذرا شہرخرابات سے شہرمفادات تشریف تو لائیے ہم آپ سے دو دو ہاتھ کرتے ہیں :grin:

ہاہاہاہاہاہا
ہم تو اپنے سر سرقہ کی تہمت لے کر بھی تحفہ دینے والوں کو پردۂ راز میں رکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر وہ خود ہی آشکار ہونا چاہیں تو کیا کرے کوئی;)
 
جب سے فرخ (سخنور) صاحب نے بیاض غالب (دیوانِ غالب بخط غالب) سکین کر کے آنلائن رکھا تھا۔

Ghalib1.jpg

سلام علیکم جناب

ویسے تو یہ دھاگہ کافی پرانا ہے اور میری آمد بھی محفل مدت کے بعد ہوئی ہے، پر امید ہے گستاخی معاف کرتے ہوئے میرے سوال کا جواب عنایت فرمائیں گے۔
مجھے کافی عرصے سے تلاش ہے اس دیوان کی جس کا آپ نے ذکر کیا۔ کیا کوئی لنک مل سکتی ہے؟

شکریہ
 
یہ کارنامہ فرخ منظور صاحب کا تھا۔ وہی بتا سکتے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
سلام علیکم جناب

ویسے تو یہ دھاگہ کافی پرانا ہے اور میری آمد بھی محفل مدت کے بعد ہوئی ہے، پر امید ہے گستاخی معاف کرتے ہوئے میرے سوال کا جواب عنایت فرمائیں گے۔
مجھے کافی عرصے سے تلاش ہے اس دیوان کی جس کا آپ نے ذکر کیا۔ کیا کوئی لنک مل سکتی ہے؟

شکریہ

یہاں سے بیاضِ غالب بخط غالب ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
Top