٭٭٭ پسند کی شادی ٭٭٭

رحمن ملک

محفلین
پسند کی شادی کے بعد کی صورتحال کچھ یوں ہوتی ہے ..
. جو پسند کی شادی کر پاتا ہے اور بعد مین کچھ عادات جان پاتا ہے ..وہ الجھ جاتا ہے ..
ایک لڑکی بہت اچھا لباس پہنتی تھی عمدہ خوشبو میک اپ نیل پالش .. لڑکے کو پسند آ گئی شادی ہو گئی شادی کے بعد جب بیوی نے ایسے کپڑے خوشبویات اور میک اپ مانگا تو ہوش ٹھکانے آئے کہ یہ سب فری نہیں تھا یہ ابا جی کے پیسون سے آتا تھا جو اب شوہر کی جیب سے آئے گا ...
شادی سے پہلے سجی بنی لڑکی کالج یا آفس مین چند گھنٹوں کے لئے نظر آتی تھی شادی کے بعد نہار منہ بغیر دانت صاف کئے . بغیر ہئیر سٹائل کے اور شکن آلود کپڑوں مین نظر آتی ہے یعنی'' سر جھاڑ منہ پہاڑ '' تو تمام خوش کن خیالات اڑنچهو ہو جاتے ہیں ...
اسی طرح ڈیٹ پر فاسٹ فوڈ یا چائنیز کھاتے ہوئے چهری کانٹے کی مہارت .. نیپکن کا نفیس استعمال, مشروب جرعہ جرعہ پیتے سب کچھ حسین لگتا ہے .......لیکن شادی کے بعد وہی لڑکی آپ کے ساتھ دستر خوان یا ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر جب دال ساگ بهنڈی توری روٹی کے ساتھ کھاتی ہے , دال چاولوں پر ڈال کر انگلی سے اچار کی پھانک توڑتی ہے اور استعمال شدہ برتن سمیٹتی ہے تو وہی لڑکی اتنی حسین نہیں لگتی ..
وہی لڑکی شادی سے پہلے جب اپنے گھر کے معاملات لڑکے سے ڈسکس کرتی ہے اپنی بھابی یا سہیلی یا بہن بھائی کا گلہ کرتی ہے تو لڑکا فخر محسوس کرتا ہے کہ مجھے قابل اعتماد سمجھا گیا اور صاحب الرائے بھی لیکن جب وہی لڑکی شادی کے بعد نند ساس دیور جیٹه یا دیورانی جیٹهانی کا قصہ شوہر نامدار کو سناتی ہے تو شوہر نامدار زچ ہو جاتے ہین اور رائے دینے سے گریز کرتے ہیں بلکہ انتہائی صورتحال میں بیگم کی خاطر خواہ تواضع بھی فرماتے ہیں ..
اب وہی لڑکی جمائی بھی لے گی اور ڈکار بھی..
سر بهی کهجائے گی ...
لڑکی وہی ہے .. لڑکا بھی وہی ہے .. بس معروضی حالات کی تبدیلی سے جذبات بدل جاتے ہیں اور ترجیحات بهی ... ....
تو یہ سب کچھ اگر لڑکا توقع نہیں کر ریہا تھا تو دراصل وہ شادی نہیں احمقوں کی جنت کا خواہشمند تها...
..اسی طرح اگر لڑکی اسی خوابناک پھولوں کے ہنڈولے میں جھولنے کے خواب دیکھ رہی تھی تو وہ بهی احمقوں کی سردار ہی تھی .. .
نوٹ: کچھ لوگ کامیاب بھی ہوتے جو دراصل حقیقت پسند ہوتے ہیں محبت کرنا منع نہیں لیکن اس محبت کو زندگی کے آخری سانس تک لے کے جاو ورنہ محبت کا مذاق نہ بناو ٠٠٠شکریہ
 

loneliness4ever

محفلین
رحمن ملک بھائی آداب!!

خوب لکھا ہے اور میرے نزدیک حقیقت سے قریب ترین نہیں بلکہ حقیقت میں حقیقت ہی لکھا ہے

ہاں نوٹ پر بات ہو سکتی ہے، مگر پھر کبھی ۔۔۔۔۔ اس وقت تو آپ داد قبول فرمائیں
اور اپنی تحاریر سے محفل سجاتے رہیں

مالک آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 

رحمن ملک

محفلین
محفلین ؛پسندیدگی کاشکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔واقعی یہ کوئی افسانہ یا داستان نہیں ہماری زندگی کی تلخ حقیقت یہ ھے جن کو الفاظ کا پہناوا پہنایا ھے ۔ اور میں اس میں کچھ کردار انڈین ٹی وی ڈراموں کا بھی سمجھوں گا ۔جس کی ہمارے ملک میں کھلے عام ٹیلی کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ھے۔جو کہ کچے ذہنوں کو حقیقت کی دنیا سے دور خوابوں کا شہر بسانے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ صرف دو چار ڈیٹوں کے بعد شادی نہیں کرنی چاہیئے بلکہ cohabitation بھی ٹرائی کرنی چاہیئے
 
Top