فاتح

لائبریرین
صبح سویرے اٹھی اور محفل کھولی ۔ آپ کی تین غزلیں پڑھیں ۔۔ایک سے ایک بڑھ کے تھی ۔ ۔۔ماشاءاللہ :)
بہت شکریہ۔ ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ :)
صبح صبح میری غزلیں دیکھ لیں، خدا کرے دن اچھا ہی گزرے ورنہ سارا الزام میری غزلوں پر ہی لگے گا۔ (برا دن گزرنے پر محاورہ بولا جاتا ہے نا کہ پتا نہیں صبح کس کا منہ دیکھا تھا) :laughing:
 
نور وجدان

آپ کا کلام پڑھ کے کس کافر کا دل بُرا گزرے گا۔ مجھے بے حد پسند آیا ۔ :)
 
محبت ہے حضور! شایدمختلف اس لیے لگا کہ یہ نوجوانی کے عہد کا شاخسانہ ہے۔ محفل کا رکن بننے سے بھی پہلے کی غزل ہے یہ۔ :)

تو کیا آپ بھی اپنے آپ کو اب نوجواں نہیں کہیں گے ؟ فاتح بھائی تصویر میں تو بالکل نوجواںمعلوم ہوتے ہیں۔
 
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ

یہ شعر ردیف کے اعتبار سے سب سے مختلف ہے، اچھا ہے۔
یعنی ہر شعر میں "میرے ساتھ" سے مراد "میرے ہمراہ" "ساتھ ساتھ" رہی
جیسے
چاند، کرنوں کی رائگانی کا
کر رہا تھا حساب میرے ساتھ
یعنی چاند بھی حساب کر رہا تھا میں بھی کر رہا تھا۔

بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ
یعنی گلاب بھی جل رہا تھا میں بھی جل رہا تھا۔

مگر اس شعر میں یوں کہ،
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ

یعنی شباب مجھ سے لڑ رہا تھا۔
یہ ایک اور رخ سے بات کی ۔
 
بجا فرمایا آپ نے۔
ویسے ایک عجیب بات ہے کہ نقادوں کو پڑھیں تو اس معاملے میں معاملہ ہی مختلف ہے کہ کچھ نقاد ردیف میں معنوی اختلاف کو عیب مانتے ہیں اور کچھ حسن۔ اور جو عیب مانتے ہیں وہ بھی میر و غالب وغیرہ کے ہاں اسے حسن کہہ دیتے ہیں اور مجھ جیسوں کے ہاں آئے تو عیب۔ :laughing:
 
فاتح بھائی، میں اس سلسلے میں اپنے ذاتی عقائد رکھتا ہوں، مجھے یہ بالکل عیب نہیں لگتا بلکہ میں اسے ایک طرح حُسن تسلیم کرتاہوں، اور اس سے ہٹ کر بھی (چھوٹا منہ بڑی بات) بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن میں خاکسار اپنے اصول رکھتا ہے ۔ خیر یہ موضوع نہیں ہے۔ ویسے ایک موضوع پر آپ سے رائے درکار ہے ، بلکہ ایک نیا دھاگا شروع کرتا ہوں ۔:loser:
 
فاتح

لائبریرین
جب تک آپ کو اس بات پر یقین رہے گا کہ آپ جوان ہیں یقین کیجئے آپ بوڑھے نہیں ہو سکتے ۔
آپ کے مراسلے میں یقین کی تکرار خوبصورت ہے۔
جوانی کا ہمیں علم الیقین ہے، آپ کو عین الیقین لیکن حق الیقین کسی کو بھی نہیں رہا اب اس عمر میں آ کر۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی، میں اس سلسلے میں اپنے ذاتی عقائد رکھتا ہوں، مجھے یہ بالکل عیب نہیں لگتا بلکہ میں اسے ایک طرح حُسن تسلیم کرتاہوں، اور اس سے ہٹ کر بھی (چھوٹا منہ بڑی بات) بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن میں خاکسار اپنے اصول رکھتا ہے ۔ خیر یہ موضوع نہیں ہے۔ ویسے ایک موضوع پر آپ سے رائے درکار ہے ، بلکہ ایک نیا دھاگا شروع کرتا ہوں ۔:loser:
سراسر محبت ہے آپ کی۔
ضرور کیجیے دھاگا شروع۔ اگر مجھ کم علم بلکہ کج علم کی رائے سے کچھ فرق پڑتا ہے تو حاضر ہوں۔ :)
 
Top